19/03/2024
خداحافظ گورنمنٹ مڈل سکول نمبر4ہری پور
گورنمنٹ مڈل سکول نمبر4ہری پورمیں بطورہیڈماسٹرمیراپہلادورملازمت 2013سے مارچ2016تک رہا اس کے بعدمیراتبادلہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس ہری پور میں اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرپلاننگ اینڈڈویلپمنٹ کی پوسٹ پرہوگیا2020میں میراتبادلہ دوبارہ گورنمنٹ مڈل سکول نمبر4ہریپور میں ہوگیاتین سال بعدمیراتبادلہ دوبارہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس میں اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسراسٹیبلشمنٹ کی پوسٹ پر ہوگیا
اللہ کے کرم سے دونوں مرتبہ مجھے اساتذہ اورسپورٹنگ سٹاف کی بہترین ٹیم ملی گزشتہ دس سال کے دوران اس سکول کے طلبہ نے نصابی وہم نصابی سرگرمیوں میں اپنے ادارے کانام روشن کیاجس کاکریڈٹ سکول کے اساتذہ کوجاتاہے
تبادلے ملازمت کاحصہ ہوتے ہیں الحمدللہ میراضمیرمطمئن ہے کہ اپنی بساط کے اس ادارے کی بہتری کے لیے تمام ترکاوشیں بروئے کارلائیں میں سول سوسائٹی کابھی شکرگزارہوں کہ ان کابھرپور تعاون بھی مجھے حاصل رہا۔
مجھے خوشی ہے کہ میرے بعدملک اخترنوازصاحب نے بطور ہیڈماسٹرگورنمنٹ مڈل سکول نمبر4ہری پورنے اپنی ذمہ داری سنبھال لی ہیں موصوف انتہائی قابل ٹیچراور منتظم ہیں مجھے امیدہے کہ ان کی سربراہی میں ادارہ ہذااپنی شاندارعلمی روایات برقراررکھے گااور کامیابیوں کی نئی تاریخ رقم کرتے گا
اللہ کریم تاقیامت اس ادارے کوشادوآبادرکھے آمین