28/03/2025
آج گورنمنٹ مڈل اسکول صوابی میرا میں سالانہ نتائج کا اعلان کیا گیا اور نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے بچوں کو انعامات سے نوازا گیا۔
اہم بات یہ تھی کہ سدیس طارق اور صہیب سعید نے نہ صرف اپنے اسکول میں نمایاں پوزیشن حاصل کی بلکہ کلنجر کلسٹر میں بھی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ ایک عرصہء دراز بعد کلسٹر سے پوزیشن حاصل کرنا اس اسکول کے لیے انتہائی فخر کی بات ہے۔۔۔ان دونوں بچوں کی خوب حوصلہ افزائی کی گئی اور نقد انعام سے بھی نوازا گیا۔۔
اللہ تعالیٰ ان تمام بچوں کو مستقبل میں مزید کامیابیاں عطا فرمائیں اور ان کے اساتذہ کو اجرِ عظیم عطا فرمائے۔آمین