20/09/2026
🏏✨ رائزنگ سٹار کرکٹ اکیڈمی ہری پور میں شاندار ویلکم پارٹی ✨🏏
RISE School and College Haripur اور Rising Star Cricket Academy Haripur کے مینیجنگ ڈائریکٹر جناب مجاہد علی شاہ صاحب کی جانب سے ایبٹ آباد ریجن کے حالیہ انتخابات میں بلامقابلہ منتخب ہونے والے صدر جناب عامر نواب خان صاحب اور جنرل سیکرٹری جناب قاضی عمران صاحب کے اعزاز میں ایک پروقار ویلکم پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔
اس خوبصورت تقریب میں خصوصی طور پر ایبٹ آباد کرکٹ اکیڈمی کے مینیجنگ ڈائریکٹر جناب شوکت گل جدون صاحب نے شرکت کی۔
اس موقع پر ہری پور کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے:
🔹 صدر جناب محمد عثمان صاحب
🔹 جنرل سیکرٹری جناب شوکت عزیز صاحب
🔹 سابق صدر جناب ملک شاہد ایڈووکیٹ صاحب
کے علاوہ ہری پور کرکٹ ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی کے معزز ممبران اور مختلف کرکٹ کلبز کے صدور اور حویلیاں سے بابائے کرکٹ اور ہزارہ ڈویژن میں کرکٹ کے فروغ کے لیے کام کرنے والی مثالی شخصیت جناب شمریز خان صاحب نے بھی خصوصی شرکت کی۔
🌟 معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ بعد ازاں جناب عامر نواب خان صاحب اور جناب قاضی عمران صاحب نے رائزنگ سٹار کرکٹ اکیڈمی کے کھلاڑیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی، ان کی محنت، لگن اور کھیل کے جذبے کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر جناب عامر نواب خان صاحب، جناب قاضی عمران صاحب اور جناب شوکت گل جدون صاحب نے جناب مجاہد علی شاہ صاحب اور ہری پور کرکٹ ایسوسی ایشن کا پرتپاک استقبال اور شاندار تقریب کے انعقاد پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔
🏆 تقریب کے اختتام پر جناب مجاہد علی شاہ صاحب کی جانب سے جناب عامر نواب خان صاحب، جناب قاضی عمران صاحب اور جناب شوکت گل جدون صاحب کو ان کی نئی ذمہ داریوں اور انتخاب کی خوشی میں خوبصورت یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔
رائزنگ سٹار کرکٹ اکیڈمی ہری پور کی جانب سے ایبٹ آباد ریجن کے نو منتخب صدر جناب عامر نواب خان صاحب اور جنرل سیکرٹری جناب قاضی عمران صاحب کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔ 🌹🏏
کرکٹ کی ترقی، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور ہری پور و ایبٹ آباد میں کھیل کے فروغ کے لیے مل کر آگے بڑھنے کا عزم۔ ❤️🏏