07/09/2024
آج 7 ستمبر کو گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول پنیاں میں "ختم نبوت" کے موضوع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسکول کے پرنسپل نے خطاب کیا۔ پرنسپل صاحب نے اپنے خطاب میں "ختم نبوت" کی اہمیت پر زور دیا اور قادیانیت کو ایک فتنہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اسلام کے خلاف ایک سازش ہے۔ انہوں نے 7 ستمبر 1974 میں حکومتِ پاکستان کی طرف سے قادیانیوں کو آئینی طور پر ایک اقلیت اور ایک غیر مسلم گروه قرار دیے جانے کے فیصلے کو سراہا اور کہا کہ ہمیں اپنی نئی نسل کو اس فتنے سے آگاہ کرنا چاہیے تاکہ وہ اسلام کے صحیح عقائد پر مضبوطی سے قائم رہ سکیں۔
تاجدارِ ختمِ نبوت زندہ باد ❤️
درود شریف:
❤️❤️❤️اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلٰى إِبْرَاهِيمَ وَعَلٰى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، اَللّٰهُمَّ بَارِكْ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلٰى إِبْرَاهِيمَ وَعَلٰى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ❤️❤️❤️