21/09/2026
📢 پولیو مہم | 21 تا 24 ستمبر
💉 پولیو ویکسین انتہائی مفید ہے اور اسی ویکسین کی بدولت باقی دنیا 🌏 کے بچوں کو محفوظ بنا کر پولیو وائرس کے خاتمے کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
لہٰذا ویلج کونسل سیریاں دھرم پانی کے تمام معزز والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو ٹیم کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ آپ کا تعاون ہمارے بچوں کے محفوظ اور صحت مند مستقبل کی ضمانت ہے۔
آئیں، بحیثیت قوم مل کر اس موذی وائرس کو ہرائیں اور دنیا کو پولیو سے پاک پاکستان 🇵🇰 بنا کر دکھائیں۔
منجانب:
سیکریٹری، ویلج کونسل سیریاں دھرم پانی
Health
Health Department, KP
Pakistan Polio Eradication Initiative