GHSS Jattipind Haripur

GHSS Jattipind Haripur

Share

An educational Institute whose motto is to Serve the humanity with better Education

15/12/2025

گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول جٹی پنڈ کی والی بال ٹیم نے انٹر کالجز والی بال ٹورنامنٹ جیت لیا۔
فائنل مقابلہ آج گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول جٹی پنڈ میں کھیلا گیا، جس میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول جٹی پنڈ کی ٹیم نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور کی ٹیم کو دو کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دی۔ یہ مقابلہ نہایت سنسنی خیز اور سخت تھا۔

ٹیم انچارج جناب اختر نواز خان صاحب کو پرنسپل جناب سلطان محمد صاحب نے مبارک باد پیش کی اور تمام کھلاڑیوں کی محنت اور شاندار کھیل کو سراہا۔ اس موقع پر اسکول کے تمام اسٹاف ممبران نے بھی ٹیم کو مبارک باد دی۔

Photos from GHSS Jattipind Haripur's post 09/12/2025

آج گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول جٹی پنڈ میں پہلے سمسٹر کے امتحانات سے پہلے طلبہ کی تعلیمی تیاری جانچنے کے لیے Academic Skills Scan کے عنوان سے ایک سرگرمی منعقد کی گئی۔ اس سرگرمی میں مڈل سیکشن کی تمام کلاسوں نے حصہ لیا۔ بچوں نے نہ صرف سوال جواب کے ذریعے اپنی مہارتوں کا اظہار کیا بلکہ بڑی دلچسپی اور اعتماد کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو پیش کیا۔

پروگرام میں ایک صحت مند مقابلے کا ماحول رہا، جس نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ آٹھویں جماعت نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 55 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر پرنسپل صاحب نے کلاس انچارج کو مبارک باد دی، جبکہ کلاس کے مانیٹر نے اپنی جماعت کی جانب سے ٹرافی وصول کی۔

29/11/2025

GHSS Jattipind won cricket match from GPGC No.01 Abbottabad

29/11/2025

GHSS Jattipind won interboard quarter final volleyball match from GDC Balakot by 2-1

10/11/2025

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول جٹی پنڈ کے ہونہار طالب علم محمد عثمان شکیل نے ضلعی ادبی مقابلوں میں تلاوت میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے ۔۔پرنسپل سلطان محمد صاحب کی طرف سے طالب علم کو مبارکباد اور انعام دینے کا اعلان ۔مفتی احتشام الحق صاحب انچارج بزمِ ادب کی کاوشوں کی بدولت اس دفعہ نہ صرف زون مقابلوں میں طلباء اکرام نے ادارے کا نام روشن کیا بلکہ ضلع کی سطح پر بھی نمایاں پوزیشنز حاصل کی ہیں ۔یاد رہے کہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول جٹی پنڈ والی بال میں بھی ضلعی چمپین کا اعزاز حاصل کر چکا ہے ۔

08/11/2025
Photos from GHSS Jattipind Haripur's post 07/11/2025
06/11/2025

GHSS Jattipind Reaches District Volleyball Final.
The school’s volleyball team has reached the final of the district competition through hard work and teamwork. Everyone is proud of them! congratulations to management.Best wishes for the Final.

Photos from GHSS Jattipind Haripur's post 27/10/2025

گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول جٹی پنڈ نے آج زونل ادبی مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف ایونٹس میں سات نمایاں پوزیشنیں حاصل کیں۔ اس غیر معمولی کامیابی پر بزم ادب کے انچارج مفتی احتشام الحق صاحب کو پرنسپل اور تمام سٹاف کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی گئی۔ طلبہ نے محنت، لگن اور بہترین تیاری سے نہ صرف اپنے اساتذہ کا سر فخر سے بلند کیا بلکہ اپنے ادارے کا نام بھی پورے زون میں روشن کر دیا۔
یہ کامیابی اس بات کا اظہار ہے کہ جب جذبہ سچا ہو اور رہنمائی مخلص، تو کامیابی خود راستہ بنا لیتی ہے۔

27/10/2025

حسن قرات میں گورنمنٹ ہائیر سکینڈری اسکول جٹی پنڈ کے ہونہار طالب علم محمد عثمان شکیل کی پہلی پوزیشن ۔

Photos from GHSS Jattipind Haripur's post 23/10/2025

Highlights of the event. 23-10-2025

23/10/2025

رسہ کشی کا فائنل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول جٹی پنڈ بمقابلہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سرائے نعمت خان ۔ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول جٹی پنڈ کی 2-1 سے فتح ۔

Want your school to be the top-listed School/college in Haripur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Jatti Pinnd, Chappar Road
Haripur