ماہرین نفسیات کہتے ہیں!
اگر آپ کسی ہوٹل، ریسٹورنٹ یا عوامی تقریبات میں چائے پیتے ہوئے عام طور پر گھر پر چائے پینے کی نسبت زیادہ چینی اور دودھ ڈالتے ہیں تو آپ کے بدعنوان اور کرپٹ ہونے کے زیادہ امکانات ہیں۔
اگر آپ پبلک واش روم میں گھر کی نسبت زیادہ ٹشو پیپر استعمال کرتے ہیں تو آپ کے اندر ایک چور چھپا بیٹھا ہے کہ اگر آپ کو کوئی موقع مل گیا تو آپ ضرور چوری کریں گے۔
اگر آپ انہی جگہوں اور تقریبات میں اپنی پلیٹ میں بھوک اور ضرورت سے زیادہ کھانا محض اس لیے ڈالتے ہیں کہ اس کا بل کسی دوسرے جیب سے جارہا ہے تو آپ فطرتا" لالچی ہیں۔
اگر راہ چلتے وقت سڑک پر ملنے والی چیزوں کو آپ اپنی ملکیت سمجھتے ہیں تو آپ میں چوری چکاری کی خصوصیات بھی موجود ہیں ۔
اگر عام طور پر آپ قطار کو توڑ کر آگے جانے کی کوشش کرتے ہیں تو اگر آپ کوئی طاقت ور عہدہ دیا جائے تو اس بات کا پورا امکان ہے کہ آپ اپنی حیثیت کا ناجائز فائدہ اٹھائیں گے۔
اگر عام طور پر ٹریفک جام میں آپ قطار توڑ کر دوسری گاڑیوں کے اندر گھسنے کی کوشش کرتے ہیں تو جب آپ کو کبھی سرکاری پیسے کا رکھوالا بنایا جائے تو اس بات کا پورا امکان ہے کہ آپ اس میں غبن کے مرتکب ہوں گے، کیونکہ آپ کو قوانین و ضوابط پر عمل سے نفرت ہے۔
اگر ٹریفک ہدایات اور قوانین کو توڑ کر کوئی فخر محسوس کرتا ہے تو ایسا انسان اپنی ذاتی تسکین کے لئے کسی کی زندگی کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے-
اگر آپ اپنے گھر کے گندے پانی کا بہتر انتظام کرنے کی بجائے رخ دوسرے کے گھر کی طرف کر دیتے ہیں تو آپ کو معاشرتی آداب معلوم نہیں۔
اگر آپ گھر اور آفس کی فالتو لائٹس بند کرنے کے عادی نہیں ہیں تو موقع ملنے پر آپ ملکی اور قومی وسائل کو ضائع کرنے کا ارتکاب کریں گے۔
اگر آپ طالب علم ہیں اور امتحان کی تیاری صرف امتحان سر پر آنے پر کرتے ہیں تو آپ کاہل اور کام چور ہیں اور آپ اپنے ساتھ ساتھ اپنے والدین، معاشرہ اور قوم کے بھی دشمن ہیں۔
اگر آپ کا زیادہ وقت کہانیاں پڑھنے، فلمیں اور ڈرامے دیکھنے میں گزرتا ہے تو آپ خیالوں اور خوابوں کی دنیا میں رہنے والے، بےعمل انسان ہیں جو اپنے علاوہ لواحقین اور دوست احباب کا مستقبل بھی برباد کر رہے ہیں۔
اگر آپ حیران ہیں کہ اس پوسٹ کو زیر بحث لانے کی کیا ضرورت ہے تو آپ بد دیانت ہیں، آپ اپنے فائدے کی غرض سے بڑی آسانی سے معاشرے میں خرابیاں پیدا کریں گے۔
آئیے جہاں بھی ہمیں موقع ملے ہم خود باکردار انسان بننے کی کوشش کریں۔ یہ زندگی عطیہ خداوندی ہے اور قوم کی امانت ہے۔ اس میں خیانت ہرگز نہ کریں...!
یاد رکھیں کرپشن، بدعنوانی اور ایسی بے شمار برائیوں کے خاتمے کی شروعات خود سے ہوتی ہیں۔ آئیے خود پہل کریں خود کو ان برائیوں سے پاک کرنے کی کوشش و محنت کریں ۔۔۔!
ایمانداری اور اچھے رویوں کا پیمانہ اپنے لئے، اپنے گھر کے لیے اور عوامی مقامات کے لئے ایک جیسا اور یکساں ہونا چاہئے ۔۔۔! شکریہ
Sir Syed School of Excellence Darwesh & Sarai Saleh
Captain Nasir Hamid Shaheed Campus
اسلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
جیسا کہ اپ جانتے ہیں 14اگست 1947 کو ہمارے آباؤ اجداد کی عظیم قربانیوں کے طفیل مملکت خدادا پاکستان کا وجود عمل میں آیا ھے۔ اس عظیم مملکت کا یوم آذادی بڑی دھوم دھام سے منانا اور اس ملک کی ترقی اور اقوام عالم میں اس کی عزت اور تکریم بڑھانے کے لیے اہنے بچوں کو موٹیویٹ کرنا ھمارا فرض ھے۔ لہذا 14 اگست کو اپنے اپنے اداروں میں بھر پور طریقے سے یوم آذادی پاکستان منایا جائے۔ اس دن تحریک پاکستان کے شہداء اور ملک کی حفاظت اور ترقی کے لیے قرآن خوانی کی جائے اسی طرح ملی نغموں اور تقاریر کے مقابلے منعقد کیے جائیں بچوں کو پاکستانی پرچم اپنے اپنے گھروں اور سکولوں میں لگانے اور لہرانے کے لیے موٹیویٹ کیا جائے
سرسید سکول آف ایکسیلنس ہری پور
30/03/2023
28/03/2023
وٹس ایپ پر انگلش سیکھنے کے لیے ہمارا وٹس ایپ انگلش گروپ کمنٹس میں دیے گئے لنک سے جوائن کریں
28/03/2023
افطاری سے پہلے شربت اور پکوڑوں پر حملہ کرنے والا مجاہد ناقابل ضمانت وارنٹ پر باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا۔ 😜🤣🤣🤣🤣🤣
08/01/2023
حسن ابدال ( )
ملکی ترقی کا دارومدار فروغ تعلیم سے ہیں جن قوموں نے دنیا میں ترقی کی وہ فروغ تعلیم کی وجہ سے ممکن ہوئی آج کے جدید دور میں تعلیم سے ہی ترقی کی منزل کو پورا کیا جا سکتا ہیں۔ان خیالات کا اظہار سر سید ایجوکیشنل فاونڈیشن آف پاکستان کے پراجیکٹ ڈائریکٹر و سابقہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن راولپنڈی قاضی ظہور الحق نے ہری پور میں سر سید سکول آف ایکسی لینس کی درویش میں نئی برانچ کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانکا مزید کہنا تھا کہ دینی و دنیاوی تعلیم کو فروغ دینے میں سر سید فاونڈیشن کی کاوشوں کو سراہاتا ہوں سر سید فاونڈیشن کے ذریعے بچوں تک میعاری تعلیم پہنچائی جا رہی ہیں بچے یہاں سے تعلیم حاصل کر کے اپنی خواہشات کے مطابق اپنے اپنے پراجیکٹ مکمل کر سکتے ہیں۔ تقریب سے سرسید ایجوکیشنل فاونڈیشن کے صدر طاہر محمود درانی، محترمہ زوریز جمشید اور میڈیم نادیہ شاہد نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے فروغ تعلیم میں سرسید ایجوکیشنل فاونڈیشن کی کامیابیوں اور متوسط طبقہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ آج الحمد اللہ سر سید ایجوکشنل فاونڈیشن ملک بھر میں فروغ تعلیم کیلئے کوشاں ہیں اور عوام کو معیاری تعلیم انتہائی کم شرح پر فراہم کر رہے ہیں۔آج کے جدید دور میں معیاری تعلیم بچوں تک پہنچانا بہت اہم ہیں۔
08/01/2023
Welcome to Sir Syed School of Excellence Darwesh & Sarai Saleh
07/01/2023
07/01/2023
Qazi Zahoor Ul Haq Project Director and Tahir Mehmood Durrani President Sir Syed Educational Foundation of Pakistan inaugurated Darwesh Campus today
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Sarai Saleh & Darwesh
Haripur
22620
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |
| Saturday | 09:00 - 17:00 |