11/06/2026
#یومِ_شہادت_حضرت_مولانا_محمد_امین_شہید رحمہ اللہ
آج 11 جون 2026 ہے ، اور جمعرات کان ہے ، بالکل اسی طرح 17 سال پہلے 11 جون 2009ء جمعرات کا دن تھا ، وہ دن یقینا ہماری تاریخ کا ایک نہایت دردناک اور غم انگیز دن ہے۔ اس دن ایک عظیم عالمِ دین، ولی کامل ، عاشق رسول اور ایک مخلص داعی حضرت مولانا محمد امین شہید رحمہ اللہ اپنے ربِ کریم سے جا ملے اور شہادت کے عظیم منصب پر فائز ہوئے۔
مولانا محمد امین شہید رحمہ اللہ نے اپنی پوری زندگی دینِ اسلام کی خدمت، قرآن و سنت کی اشاعت اور اصلاحِ معاشرہ کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ آپ علم و عمل کا حسین پیکر، تقویٰ و للہیت کا نمونہ اور اخلاص و استقامت کی روشن مثال تھے ۔ آپ کی مجالسِ وعظ و نصیحت سے ہزاروں افراد نے دینی رہنمائی حاصل کی اور بے شمار لوگوں کی زندگیاں سنور گئیں۔
شہادت اہلِ ایمان کے لیے اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے۔ قرآنِ کریم میں شہداء کو مردہ کہنے سے منع کیا گیا ہے اور ان کی حیاتِ جاودانی کا ذکر فرمایا گیا ہے۔ حضرت مولانا محمد امین شہید رحمہ اللہ نے بھی دینِ حق کی خدمت کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور اپنے پیچھے علم، تقویٰ ، تعلق مع اللہ ، خوف خدا ، عشق رسول ، اتباع سنت ، حب صحابہ و اہلبیت ، دفاع اکابر اور دعوتِ دین کی ایک روشن میراث چھوڑ گئے۔
آج ان کی شہادت کو یاد کرتے ہوئے ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ان کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند سے بلند تر فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے اور ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔