GCMHS NO.1 Hangu

GCMHS NO.1 Hangu GCMHS NO.1 IS A WELL-KNOWN EDUCATIONAL INSTITUTION IN HANGU FOUNDED IN 1935.

آج کی صبح، عزم و ہمت کی ایک نئی سحر!​آج سکول کی خصوصی صبح کی اسمبلی ایک پروقار اور یادگار تقریب کی شاہد بنی، جہاں علم، ت...
06/10/2026

آج کی صبح، عزم و ہمت کی ایک نئی سحر!
​آج سکول کی خصوصی صبح کی اسمبلی ایک پروقار اور یادگار تقریب کی شاہد بنی، جہاں علم، تدریس اور قیادت کا ایک منفرد اور حسین سنگم دیکھنے کو ملا۔
​تقریب کا باقاعدہ آغاز وائس پرنسپل جناب ڈاکٹر ساجد الرحمن صاحب کے پرخلوص اور صمیمِ قلب سے ادا کیے گئے استقبالیہ کلمات سے ہوا، جنہوں نے نئے پرنسپل محترم ڈاکٹر محمد اللہ جان صاحب کو مسندِ قیادت سنبھالنے پر تپاک خیرمقدم کہا اور دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا۔ اس کے بعد پرنسپل صاحب نے پہلی بار سکول اسمبلی سے اپنا بصیرت افروز خطاب فرمایا۔
​یہ تقریب ایک اور لحاظ سے بھی انتہائی پرمسرت اور قابلِ فخر تھی، جہاں سکول کے ممتاز اور محنتی استاد جناب خلیل شاہ صاحب کو "بیسٹ ٹیچر ایوارڈ" حاصل کرنے پر پھولوں کے ہار پہنا کر ان کی علمی خدمات کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر رفیقِ درس جناب شیر اللہ صاحب نے ان کی تدریسی کاوشوں کے اعتراف میں انہیں ایک نفیس تحفہ پیش کیا۔
​اس تقریب کی سب سے دلکش اور منفرد بات یہ ہے کہ پرنسپل اور وائس پرنسپل، دونوں ہی اعلیٰ ترین تعلیمی ڈگری پی ایچ ڈی (PhD) کے حامل ہونے کے ساتھ ساتھ اسی ادارے کے سابقہ طالب علم (Alumni) بھی رہے ہیں۔ اپنی مادرِ علمی کی چہار دیواری میں پلے بڑھے یہ دونوں مدبر رہنما آج اسی ادارے کی باگ ڈور سنبھالے ہوئے ہیں۔
​اپنے اپنے خطاب میں دونوں صاحبان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اس مادرِ علمی کی "دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی" کے لیے اساتذہ کرام کی باصلاحیت ٹیم کے ساتھ شانہ بشانہ کام کریں گے اور طلباء و طالبات کی شاندار تعلیمی و اخلاقی تربیت کے لیے ایک مثالی اور سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔

"ہمارے ادارے کے لئے ایک اور فخریہ اعزاز" °خلیل شاہ(CT)° صاحب کو آج  #سلام ٹیچر ڈے پر ڈپٹی کمشنر آفس ہنگو میں   سرٹیفکیٹ ...
05/10/2026

"ہمارے ادارے کے لئے ایک اور فخریہ اعزاز"
°خلیل شاہ(CT)° صاحب کو آج #سلام ٹیچر ڈے پر ڈپٹی کمشنر آفس ہنگو میں سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔
خلیل شاہ صاحب 22/05/2017 سے سکول میں ایمانداری کے ساتھ اپنے خدمات سرانجام دے رہاے ہیں ۔ ان 9 سالوں میں موصوف نے کل 5 چھٹیاں کی ہیں۔ جبکہ 2025 اور 2026 میں انہوں نے ایک بھی چھٹی نہیں کی ۔ ۔
سکول میں مضمون #ریاضی پڑھانے کے ساتھ ساتھ انتظامی امور اور کھیلوں میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں ۔ادارہ ان کی بے مثال کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتا ہے

باکردار اور بااخلاق خلیل شاہ صاحب 👍👍

GOVT. CENTENNIAL MODEL HIGH SCHOOL NO. 1 HANGU*Official Press Statement**NEW PRINCIPAL ASSUMES CHARGE OF HISTORIC GCMHS ...
05/10/2026

GOVT. CENTENNIAL MODEL HIGH SCHOOL NO. 1 HANGU
*Official Press Statement*

*NEW PRINCIPAL ASSUMES CHARGE OF HISTORIC GCMHS NO. 1 HANGU*

Hangu: A new chapter of hope, discipline and academic excellence has begun at the historic and prestigious institution *Govt. Centennial Model High School No. 1 Hangu*, as *Mr. Muhammad Ullah jan Sahib* has formally assumed the charge as the *New Principal* of the school.

On this occasion, the entire staff of GCMHS No. 1 Hangu accorded a very warm, cordial and respectful welcome to the newly appointed Principal. The welcome ceremony was filled with great enthusiasm, good wishes and prayers for the success of the new leadership.

The *Vice Principal of the School, Dr. Sajid Ur Rahman Orakzai*, while warmly welcoming the Principal, expressed his full confidence and stated that Mr. Muhammad Ullah is a man of vision, integrity and vast administrative experience.

In a special reminder to the colleagues and education-loving community, it was mentioned that *both the Principal Mr. Muhammad Ullah Sb and Vice Principal Dr. Sajid Ur Rahman Orakzai have a long history of close coordination and cooperation during their service at the erstwhile FATA Secretariat, Peshawar from 2014 to 2017.* During that period, both officers, with a spirit of public service, cooperated and facilitated the needy people, students and colleagues to the best of their abilities and at the best level at the ex-FATA Secretariat Peshawar.

Recalling those golden days of teamwork, both the leaders expressed that they will carry forward the same spirit of mutual understanding, brotherhood and dedicated public service in GCMHS No. 1 Hangu as well.

Addressing the staff after assuming the charge, *Principal Mr. Muhammad Ullah Sb and Vice Principal Dr. Sajid Ur Rahman Orakzai* thanked the entire teaching and non-teaching staff for their warm welcome, love and respect.

They jointly expressed their strong resolve and intention that *Insha'Allah, with joint efforts, they will work day and night for the rising, revival and uplift of this very historic and motherly institution*, which has produced thousands of doctors, engineers, civil servants and great leaders.
> "This school is not just a building; it is a history, it is an identity of Hangu. Our mission is to restore its past glory, improve discipline, ensure quality education and make it a model institution again."

Both the Principal and Vice Principal stressed upon *mutual understanding, full coordination, and complete cooperation* between administration and staff. They said that the doors of their offices will always remain open for students, parents and teachers.
They requested all staff members, parents, and alumni to join hands with them in this noble mission of educational reform.

*We wholeheartedly welcome Mr. Muhammad Ullah Jan Sb as Principal of GCMHS No. 1 Hangu and assure him of our full support.*

*Issued by:*
*Staff of GCMHS No. 1 Hangu*
Vice Principal: Dr. Sajid Ur Rahman Orakzai

*گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول نمبر 1 ہنگو - اہم اعلامیہ*

ہنگو: تاریخی درسگاہ *گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول نمبر 1 ہنگو* میں آج ایک نئے اور روشن باب کا آغاز ہوا جب *محترم جناب محمد اللہ جان صاحب* نے بطور *نیو پرنسپل* اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔

اس پر مسرت موقع پر سکول کے تمام اساتذہ اور سٹاف نے نئے پرنسپل صاحب کا نہایت پرتپاک، گرمجوش اور شاندار استقبال کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

*سکول کے وائس پرنسپل ڈاکٹر ساجد الرحمن اورکزئی* نے اپنے خطاب میں پرنسپل صاحب کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ جناب محمد اللہ صاحب ایک وسیع انتظامی تجربے، ویژن اور اعلیٰ اخلاق کے حامل افسر ہیں اور ان کی قیادت میں سکول ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔

اس موقع پر یہ بات خصوصی طور پر یاد دلائی گئی کہ *پرنسپل جناب محمد اللہ صاحب اور وائس پرنسپل ڈاکٹر ساجد الرحمن اورکزئی صاحب 2014 سے 2017 تک سابقہ فاٹا سیکرٹریٹ Education Department پشاور میں اکٹھے خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔* اس دوران دونوں افسران نے باہمی تعاون اور خلوص نیت کے ساتھ ضرورت مند عوام، طلباء اور ساتھیوں کی ہر ممکن مدد اور سہولت کاری کو اپنا شعار بنایا تھا۔

اسی تعاون اور بھائی چارے کی فضا کو آج اس تاریخی درسگاہ میں بھی جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔

چارج سنبھالنے کے بعد اپنے مشترکہ خطاب میں *پرنسپل جناب محمد اللہ صاحب اور وائس پرنسپل ڈاکٹر ساجد الرحمن اورکزئی* نے تمام سٹاف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور باہمی افہام و تفہیم، مکمل کوآرڈینیشن اور تعاون کی اپیل کی۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ *انشاء اللہ، دونوں مل کر اس تاریخی اور قدیم درسگاہ کی عظمتِ رفتہ کو بحال کرنے، نظم و ضبط کو بہتر بنانے اور معیارِ تعلیم کو بلند کرنے کے لیے دن رات محنت کریں گے۔*

اللہ تعالیٰ ہمیں اس مقدس مشن میں کامیاب کرے۔ آمین۔

نئے تعینات ہونے والے پرنسپل جناب ڈاکٹر محمد اللہ جان صاحب نے آج اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا
05/10/2026

نئے تعینات ہونے والے پرنسپل جناب ڈاکٹر محمد اللہ جان صاحب نے آج اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

05/10/2026

نئے تعینات ہونے والے پرنسپل ڈاکٹر محمداللہ جان صاحب نے آج اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔۔۔۔ سکول پہنچنے پر اساتذہ اور طلباء نے ان کا پرتپاک استقبال کیا

*آج لائبریری میں - ایک سوچ، ایک پیغام*آج لائبریری جانا ہوا۔ وہ خاموشی، کتابوں کی خوشبو اور علم کی روشنی نے دل کو جھنجھوڑ...
03/10/2026

*آج لائبریری میں - ایک سوچ، ایک پیغام*

آج لائبریری جانا ہوا۔ وہ خاموشی، کتابوں کی خوشبو اور علم کی روشنی نے دل کو جھنجھوڑ دیا۔

یاد آیا کہ ترقی یافتہ قومیں کیسے بنیں؟
*امریکہ، یورپ، جاپان، چین نے ٹک ٹاک سے ترقی نہیں کی، کتاب سے ترقی کی ہے۔* ان کے نوجوان لائبریریوں میں بیٹھتے ہیں، کتابیں پڑھتے ہیں، تحقیق کرتے ہیں۔

اور ہم؟
افسوس! ہم نے کتاب کو چھوڑ کر موبائل پکڑ لیا ہے۔ گھنٹوں فضول سکرولنگ، ریلز، ٹک ٹاک - جس سے نہ علم ملتا ہے، نہ تربیت، صرف وقت کا ضیاع، نظر کی کمزوری اور ذہنی پریشانی۔

میرے پیارے بیٹو!
*موبائل تمہیں مصروف رکھے گا، کتاب تمہیں مشہور کرے گی۔*

- سکرولنگ وقت کھاتی ہے، مطالعہ مستقبل بناتا ہے۔
- موبائل دوسروں کی زندگی دکھاتا ہے، کتاب اپنی زندگی بنانا سکھاتی ہے۔

آؤ! لائبریری کو دوبارہ آباد کریں۔ کتاب سے دوستی کریں۔ کیونکہ سکرین معلومات دیتی ہے، مگر کتاب شعور، کردار اور کامیابی دیتی ہے۔

*ڈاکٹر ساجد الرحمن اورکزئی*

#لائبریری

*تقریبِ صبح - اخلاقی و تربیتی خطاب۔۔ 2026۔10۔2*موضوع: تعلیم کے ساتھ تربیت اور اخلاقِ نبوی ﷺ**از: ڈاکٹر ساجد الرحمن اورکز...
02/10/2026

*تقریبِ صبح - اخلاقی و تربیتی خطاب۔۔ 2026۔10۔2

*موضوع: تعلیم کے ساتھ تربیت اور اخلاقِ نبوی ﷺ*

*از: ڈاکٹر ساجد الرحمن اورکزئی، وائس پرنسپل GCMHS No.1 ہنگو*

*بسم اللہ الرحمن الرحیم*

*قابلِ احترام اساتذہ کرام اور میرے عزیز طلباء!*
*السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ*

آج کی اس صبح کی مجلس میں میں آپ سے دل کی چند باتیں کرنا چاہتا ہوں، غور سے سنیے گا۔

*1. ہماری اصل ذمہ داری - تعلیم کے ساتھ تربیت:*

میرے بھائیو! یاد رکھیں، *کتاب سے تعلیم ملتی ہے، لیکن استاد کے کردار سے تربیت ملتی ہے۔*

ہمارے پیارے نبی کریم ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا:
*"وَاِنَّکَ لَعَلٰی خُلُقٍ عَظِیْمٍ"*
بے شک آپ ﷺ اخلاقِ عظیم پر ہیں۔

آپ ﷺ نے فرمایا: *"اِنَّمَا بُعِثْتُ لِاُتَمِّمَ مَکَارِمَ الْاَخْلَاقِ"*
مجھے اخلاقِ حسنہ کی تکمیل کے لیے بھیجا گیا ہے۔

صحابہ نے آپ ﷺ کی تقریریں سن کر نہیں، آپ ﷺ کا اخلاق دیکھ کر اسلام قبول کیا۔ سچ بولنا، وعدہ پورا کرنا، چھوٹوں پر شفقت، بڑوں کا ادب اور معاف کر دینا ہی اصل اخلاقِ نبوی ﷺ ہے۔

میرے بیٹو! اگر ہمارا طالبعلم نمبروں میں تو اول آجائے لیکن ادب اور سچائی میں پیچھے رہ جائے تو خدا کی قسم ہماری محنت ادھوری ہے۔ ہم نے اس ادارے میں صرف نمبر لینے والے نہیں، بااخلاق اور باکردار انسان بنانے ہیں۔

*2. نئے سرمائی اوقات اور نمازِ ظہر باجماعت - بہترین تربیت:*
جیسا کہ آپ جانتے ہیں، موسمِ سرما کے نئے اوقاتِ کار شروع ہو چکے ہیں۔ اس سلسلے میں اساتذہ کے مشورے سے ہم نے ایک عظیم فیصلہ کیا ہے کہ:

*آج سے ہمارا ہر طالبعلم، ہر استاد نمازِ ظہر باجماعت سکول میں ادا کرے گا۔*

میرے بیٹو! یہ صرف نماز نہیں، یہ تمہاری بہترین تربیت گاہ ہے۔
یہی نماز تمہیں وقت کی پابندی، صفائی، نظم و ضبط اور اتحاد سکھاتی ہے۔ جب استاد اور شاگرد ایک ہی صف میں کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوتے ہیں تو تکبر ختم ہو جاتا ہے۔ جو قوم مسجد سے جڑ جاتی ہے، اللہ اسے کبھی ناکام نہیں کرتا۔

ہمارے بزرگ ہمیں ہمیشہ مسجد اور نماز کی تلقین فرماتے تھے، اور یہ سچ ہے کہ:
*"بچپن کی یادیں پچپن سال تک رہتی ہیں"*
بچپن میں جو اچھی عادت پختہ ہو جائے وہ ساری زندگی ساتھ رہتی ہے۔

*3. ہمارا سکول - ہمارا گھر، ہمارا فخر:*

میرے عزیز طلباء اور اساتذہ! ایک بات کان کھول کر سن لیں۔

*یہ سکول صرف ایک عمارت نہیں، یہ ہمارا مادرِ علمی ہے، یہ ہمارا گھر ہے۔*

یہ واحد ادارہ ہے جہاں ہمارے غریب اور مڈل کلاس گھرانوں کے بچے عزت سے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ الحمدللہ! آج GCMHS No.1 ہنگو صوبے بھر میں مقابلہ کر رہا ہے۔ ہمارے بچے ہر میدان میں آگے ہیں۔ یہ ہم سب کی دن رات کی محنت کا نتیجہ ہے۔

اس لیے میں واضح الفاظ میں کہنا چاہتا ہوں:
*کسی کو بھی اجازت نہیں کہ وہ ہمارے اس پرامن تعلیمی ماحول کو خراب کرے۔*

اگر کوئی بھی شخص، چاہے وہ اندر کا ہو یا باہر کا، ہمارے سکول کے امن، نظم و ضبط اور عزت کو خراب کرنے کی کوشش کرے گا تو اس سے *سختی سے نمٹا جائے گا۔* ہم اپنے گھر کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

یہاں صرف وہی رہے گا جو پڑھنا چاہتا ہے، جو ادب کرنا جانتا ہے۔
میرے بیٹو! وعدہ کرو کہ تم اس گھر کی عزت بڑھاؤ گے، سچ بولو گے، بڑوں کا ادب کرو گے اور پانچ وقت کی نماز کی پابندی کرو گے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے اس چمن کو ہمیشہ آباد رکھے۔ آمین۔

*پاکستان زندہ باد - GCMHS No.1 ہنگو پائندہ باد*
*خیر اندیش:*
*ڈاکٹر ساجد الرحمن اورکزئی*
*وائس پرنسپل، GCMHS No.1 ہنگو*۔۔

وائس پرنسپل ڈاکٹر ساجد الرحمٰن صاحب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ہر جمعہ کو قاری مزمل صاحب کی نگرانی میں ختم القرآن کیا جا...
02/10/2026

وائس پرنسپل ڈاکٹر ساجد الرحمٰن صاحب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ہر جمعہ کو قاری مزمل صاحب کی نگرانی میں ختم القرآن کیا جاتا ہے ۔
ملک میں امن و سلامتی اور مردگان اہل اسلام کے لئے خصوصی دعا کی جاتی ہیں ۔

🔬 GCMHS No.1 HANGU - WHERE SCIENCE COMES TO LIFE! 🔬Science is not just reading books. Science means Practical Demonstrat...
28/09/2026

🔬 GCMHS No.1 HANGU - WHERE SCIENCE COMES TO LIFE! 🔬

Science is not just reading books. Science means Practical Demonstration in Labs!

Today, a highly inspiring practical class was conducted in our Science Lab on *"Types of Acids & Bases and Their Daily Uses"* by our brilliant teacher *Mr. Irfan Ullah, SST (Biochemistry)*, under the visionary supervision of *Dr. Sajid Ur Rahman Orakzai, Vice Principal, GCMHS No.1 Hangu.*

Our students learned that acids like HCl in our stomach, Citric acid in lemon, Acetic acid in vinegar and bases like soap, toothpaste & baking soda are part of our daily life.

*OUR PROUD HERITAGE - MUSLIM SCIENTISTS IN CHEMISTRY:*

We told our students that Chemistry is not a new science for us. The Father of Chemistry was a Muslim!

*1. Jabir bin Hayyan (Geber) - 721 AD:* The Father of Chemistry. He was the first to prepare Sulphuric Acid, Nitric Acid and Hydrochloric Acid in the lab and invented distillation.
*2. Zakariya Al-Razi (Rhazes):* First to describe classification of chemical substances.
*3. Ibn Sina (Avicenna):* Great chemist and physician who worked on medicines.

*QURANIC INSPIRATION FOR SCIENCE:*

> *"We made from water every living thing. Will they not then believe?" (Surah Al-Anbiya: 30)*

> *"Say: Are those who know equal to those who do not know?" (Surah Az-Zumar: 9)*

> *"We will show them Our signs in the horizons and within themselves." (Surah Ha-Meem Sajda: 53)*

Islam is the religion that started with the word "IQRA" (Read). Our religion orders us to observe, experiment and think.

*GRAND ANNOUNCEMENT:*
InshaAllah, very soon GCMHS No.1 Hangu will host a *GRAND SCIENCE WORKSHOP & INTER-SCHOOL COMPETITION* for all Govt. & Private Schools of Hangu.

*Organized by: Mr. Irfan Ullah SST Bio-Chem*
*upervised by: Dr. Sajid Ur Rahman Orakzai

*🔬 جی سی ایم ایچ ایس نمبر 1 ہنگو - جہاں سائنس زندہ ہوتی ہے! 🔬*
*سائنس کا مطلب صرف کتابیں پڑھنا نہیں، بلکہ لیب میں عملی تجربہ ہے!*

آج ہماری سائنس لیب میں *"تیزاب اور اساس اور روزمرہ زندگی میں استعمال"* پر شاندار پریکٹیکل کلاس منعقد ہوئی، جو ہمارے قابل استاد *جناب عرفان اللہ (ایس ایس ٹی بائیو کیمسٹری)* نے پیش کی، زیرِ نگرانی *ڈاکٹر ساجد الرحمن اورکزئی، وائس پرنسپل۔*

*ہمارا روشن ماضی - کیمسٹری کے مسلم سائنسدان:*

ہم نے طلباء کو بتایا کہ کیمسٹری کے بانی مسلمان ہیں!

*1. جابر بن حیان (721ء):* بابائے کیمیا۔ انہوں نے سب سے پہلے لیبارٹری میں سلفیورک ایسڈ، نائٹرک ایسڈ اور ہائیڈروکلورک ایسڈ تیار کیے۔
*2. زکریا الرازی:* کیمیائی اجزاء کی درجہ بندی کرنے والے پہلے سائنسدان۔
*3. ابنِ سینا:* عظیم کیمیا دان اور طبیب۔

*سائنس کے لیے قرآنی رہنمائی:*
> *"وَجَعَلْنَا مِنَ الْمَاءِ كُلَّ شَيْءٍ حَيٍّ" (سورۃ الانبیاء: 30)*
> ترجمہ: اور ہم نے ہر جاندار چیز کو پانی سے بنایا۔

> *"قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ" (سورۃ الزمر: 9)*
> ترجمہ: کہہ دیجیے کیا علم والے اور بے علم برابر ہو سکتے ہیں؟

> *"سَنُرِيهِمْ آيَاتِنَا فِي الْآفَاقِ وَفِي أَنفُسِهِمْ" (حم السجدہ: 53)*
> ہم عنقریب انہیں اپنی نشانیاں کائنات میں اور خود ان کے اندر دکھائیں گے۔

اسلام نے "اقراء" سے آغاز کیا، ہمیں غور و فکر اور تجربے کا حکم دیا۔
*شاندار اعلان:*
*ان شاءاللہ بہت جلد GCMHS No.1 ہنگو کے زیرِ اہتمام ہنگو کے تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے درمیان گرینڈ سائنس ورکشاپ اور مقابلہ منعقد ہوگا۔*

GOVT. CENTENNIAL MODEL HIGH SCHOOL NO.1 HANGUScience Block | Chemistry Lab | Practical Day​وَفِي أَنفُسِكُمْ ۚ أَفَلَا ت...
25/09/2026

GOVT. CENTENNIAL MODEL HIGH SCHOOL NO.1 HANGU
Science Block | Chemistry Lab | Practical Day
​وَفِي أَنفُسِكُمْ ۚ أَفَلَا تُبْصِرُونَ
"And in yourselves [are signs]. Will you not then see?" (Surah Adh-Dhariyat: 21)
​Today's Topic: ACID-BASE INDICATORS
"To determine whether a given solution is acidic or basic"
​Alhamdulillah, a practical session was conducted in our Chemistry Lab today.
​Under the supervision of Vice Principal Dr. Sajid Ur Rahman Orakzai, SST Bio-Chemistry Mr. Afraz Khan Sb practically demonstrated to students how indicators change color to identify acids and bases.
​Connecting Science with Reflection:
​Allah invites us to reflect upon our own creation. Today’s experiment extends beyond laboratory beakers—it directly connects to our everyday biological processes:
​Biological Fact: The human stomach naturally secretes Hydrochloric Acid (HCl) with a pH range of 1.5 to 3.5.
​Function & Protection: While highly corrosive, this acid aids digestion and eliminates harmful pathogens, protected by a mucous lining.
​Learning Objective: Testing solutions with indicators like litmus or phenolphthalein helps students analyze core chemical properties and understand natural physiological systems.
​Our Educational Mission:
At GCMHS No.1 Hangu, we prioritize practical ex*****on and conceptual understanding over rote learning.
​Special thanks to Mr. Afraz Khan Sb for his commitment to hands-on science education.
​GCMHS No.1 Hangu — Fostering Curiosity and Scientific Inquiry!
​
​گورنمنٹ سینٹی نیل ماڈل ہائی سکول نمبر 1 ہنگو
سائنس بلاک | کیمسٹری لیب | پریکٹیکل ڈے
​وَفِي أَنفُسِكُمْ ۚ أَفَلَا تُبْصِرُونَ
"اور تمہارے اپنے وجود میں بھی نشانیاں ہیں، کیا تم دیکھتے نہیں؟" (سورۃ الذاریات: 21)
​آج کا عنوان: ایسڈ بیس انڈیکیٹرز (Acid-Base Indicators)
"یہ معلوم کرنا کہ دیا گیا محلول تیزابی ہے یا اساسی"
​الحمدللہ! آج کیمسٹری لیب میں ایک معلوماتی اور عملی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
​وائس پرنسپل ڈاکٹر ساجد الرحمن اورکزئی کی زیرِ نگرانی، ہمارے SST بائیو کیمسٹری جناب افراز خان صاحب نے طلباء کو عمل کے ذریعے سکھایا کہ انڈیکیٹرز کی مدد سے تیزاب اور اساس کی شناخت کیسے کی جاتی ہے۔
​سائنس اور مشاہدہ:
​یہ تجربہ صرف لیبارٹری کے برتنوں تک محدود نہیں بلکہ ہمارے اپنے وجود سے جڑا ہے:
​سائنسی حقیقت: انسان کے معدے میں قدرتی طور پر ہائیڈروکلورک ایسڈ (HCl) بنتا ہے جس کی pH سطح 1.5 سے 3.5 ہوتی ہے۔
​افادیت و حفاظت: یہ تیزاب خوراک کو ہضم کرنے اور مضرِ صحت بیکٹیریا کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے، جبکہ معدے کی اندرونی جھلی اس سے حفاظت فراہم کرتی ہے۔
​تعلیمی مقصد: انڈیکیٹرز کے ذریعے تیزاب اور اساس کی جانچ سے طلباء کو کیمیائی خواص اور انسانی نظامِ ہضم کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔
​ہمارا عزم:
گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول نمبر 1 ہنگو میں ہم رٹہ سسٹم کے بجائے عملی تجربات اور مشاہدے پر یقین رکھتے ہیں۔
​جناب افراز خان صاحب کی محنت اور لگن پر ان کا شکریہ۔
​

Address

Hangu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GCMHS NO.1 Hangu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category