ھنگو بابوتنگ Hangu

ھنگو بابوتنگ Hangu Sache Bat

19/07/2026

اہلیانِ گاؤں بابو تنگ کی جانب سے MNA اور MPA صاحبان سے اپیل

ہم اپنے معزز MNA اور MPA صاحبان سے مؤدبانہ گزارش کرتے ہیں کہ قبرستان سے لے کر بابو تنگ اسکول تک سڑک انتہائی خستہ حال ہو چکی ہے۔ اس سڑک پر بارش اور گندے پانی کی وجہ سے ہر وقت پانی کھڑا رہتا ہے، جس کے باعث طلبہ، بزرگوں، خواتین اور عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ سڑک گزشتہ 25 سال سے نظر انداز کی جا رہی ہے اور آج تک کسی بھی منتخب نمائندے نے اس کی مستقل تعمیر پر توجہ نہیں دی۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ:

- قبرستان سے بابو تنگ اسکول تک سڑک کی فوری تعمیر کی جائے۔
- سڑک کے ساتھ مناسب نکاسیٔ آب (نالہ) بھی بنایا جائے تاکہ بارش اور گندا پانی جمع نہ ہو۔
- اس منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ اہلِ علاقہ کو مستقل ریلیف مل سکے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے منتخب نمائندے عوام کی مشکلات کو محسوس کرتے ہوئے اس دیرینہ مسئلے کو جلد از جلد حل کریں گے۔

اہلیانِ گاؤں بابو تنگ

 #گاؤں  #بابوتنگ کی  #سڑک پر ہر ایک منٹ بعد  #اسپیڈ  #بریکر ( #جمپ) بنا دیا گیا ہے۔ تقریباً ایک  #کلومیٹر سڑک پر 10 سے ز...
17/07/2026

#گاؤں #بابوتنگ کی #سڑک پر ہر ایک منٹ بعد #اسپیڈ #بریکر ( #جمپ) بنا دیا گیا ہے۔ تقریباً ایک #کلومیٹر سڑک پر 10 سے زائد #جمپ لگائے گئے ہیں، اور ہر گھر والے نے اپنی #مرضی سے اپنے گھر کے سامنے #جمپ بنا لیا ہے۔
اگر کسی کو سڑک پر چلنے والی #گاڑیوں سے واقعی #تکلیف ہے تو وہ اپنا گھر #پہاڑوں میں بنا لے، #عوامی #سڑکوں پر اپنی مرضی سے جگہ جگہ #جمپ لگانا نہ صرف #غیرقانونی ہے بلکہ عوام کے لیے بھی شدید #پریشانی کا باعث بنتا ہے۔

03/04/2026
“ہم اہلیانِ گاؤں بابو تنگ، معزز ایم پی اے شاہ ابو تراب خان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنا وعدہ پورا ...
19/01/2026

“ہم اہلیانِ گاؤں بابو تنگ، معزز ایم پی اے شاہ ابو تراب خان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے گاؤں کی سڑک کے لیے فنڈ کی منظوری دی، جس پر ہم ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔”

Address

Hangu
PK42

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ھنگو بابوتنگ Hangu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category