01/07/2026
🏆 کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ہنگو کیمپس) — اسپورٹس کلوزنگ تقریب 2026! 🏆
کھیل صرف جیت یا ہار کا نام نہیں، بلکہ یہ نظم و ضبط، ٹیم ورک اور انتھک محنت کا بہترین درس ہیں۔ ہنگو کیمپس کے باصلاحیت کھلاڑیوں نے میدان میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا لوہا منوا کر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ ہر میدان میں آگے رہنے کا عزم رکھتے ہیں!
ہنگو کیمپس میں منعقد ہونے والے سالانہ کھیلوں کے شاندار مقابلوں کے اختتام پر، فائنل میچز اور انعامات کی تقسیم کے لیے ایک پروقار "اسپورٹس کلوزنگ تقریب" کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
آئیں اور اپنے ہنگو کیمپس کے چیمپئنز کی حوصلہ افزائی کریں اور ان کے جشن کا حصہ بنیں! 🎉
📅 ایونٹ کی تفصیلات:
• 🗓️ تاریخ: جمعرات، 2 جولائی 2026
• 📍 مقام: کیمپس آڈیٹیریم، ہنگو کیمپس (KUST)
• ⏰ وقت: صبح 9:00 بجے سے
کیمپس کے تمام طلبہ، فیکلٹی ممبران اور اسٹاف کو اس شاندار تقریب میں شرکت کی پرخلوص دعوت دی جاتی ہے۔ آئیے مل کر اپنے ہیروز کی حوصلہ افزائی کریں اور اس دن کو یادگار بنائیں!
19/06/2026
ہنگو کیمپس، کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KUST) میں سپرنگ سمسٹر 2026 کے فائنل امتحانات کامیابی سے جاری
الحمدللہ، ہنگو کیمپس میں سپرنگ سمسٹر 2026 کے فائنل امتحانات ڈائریکٹر ہنگو کیمپس ڈاکٹر فرہاد اللہ صاحب اور امتحانی انچارج جناب عمر زیب صاحب کی نگرانی میں کامیابی، شفافیت اور بہترین نظم و ضبط کے ساتھ جاری ہیں۔
امتحانی عمل کے دوران ڈائریکٹر کیمپس، امتحانی انچارج اور تمام فیکلٹی ممبران کی فعال موجودگی اور مسلسل نگرانی امتحانات کے پرامن، منصفانہ اور شفاف انعقاد کو یقینی بنا رہی ہے۔ اس موقع پر تمام اساتذہ کرام اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں اور طلبہ کو سازگار امتحانی ماحول فراہم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔
ہنگو کیمپس کی انتظامیہ اور فیکلٹی کے باہمی تعاون، لگن اور محنت کی بدولت امتحانات خوش اسلوبی سے منعقد ہو رہے ہیں، جو ادارے کے تعلیمی معیار اور نظم و ضبط کے عزم کا مظہر ہے۔
ہم تمام اساتذہ، عملے اور طلبہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ یہ امتحانات کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوں۔
05/06/2026
*ہنگو کیمپس نے کسٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل جیت لیا*
کوهاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KUST) کے مین کیمپس میں منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز فائنل میں ہنگو کیمپس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بی ایس نرسنگ کی ٹیم کو 8 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
فائنل میچ میں ہنگو کیمپس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 8 اوورز میں 148 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔ ہنگو کیمپس کے بلے بازوں نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے نرسنگ کی ٹیم کے باؤلرز کو سخت دباؤ میں رکھا اور ٹیم کو ایک مضبوط ہدف فراہم کیا۔
جواب میں بی ایس نرسنگ کی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں بھرپور کوشش کی اور دلچسپ مقابلے کے بعد مقررہ اوورز میں 140 رنز بنا سکی۔ یوں ہنگو کیمپس نے 8 رنز سے فتح حاصل کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔
میچ کے دوران دونوں ٹیموں نے اعلیٰ کھیل کا مظاہرہ کیا، تاہم ہنگو کیمپس کے کھلاڑیوں نے دباؤ کے لمحات میں غیر معمولی حوصلے، ٹیم ورک اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ میچ کے دوران ڈائریکٹر جناب فرہاد اللہ صاحب، جناب جمشید صاحب و محب اللہ صاحب کھلاٹیوں کا حوصلہ بلند رکھنے کے لئے موجود رہے۔
شاندار فتح پر ہنگو کیمپس کی پوری ٹیم، ڈائریکٹر جناب فرہاد اللہ صاحب، اساتذہ خصوصی طور پر جناب جمشید صاحب و محب اللہ صاحب اور تمام طلبہ کو دلی مبارکباد!
08/05/2026
الحمدللہ !
طلبہ کےتعلیمی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئےہنگو کیمپس، KUST کی لائبریری کو مزید مؤثر اور جدید بنایا گیا ہے۔
کیمپس لائبریری میں تمام ڈیپارٹمنٹس کے تقریباً 3500 سے زائد مفید کتب طلبہ کے لیے دستیاب ہیں۔
پچھلے دنوں طلبہ وطالبات نے مطالبہ پیش کیا تھا کہ لائبریری میں کتابوں کی کمی ہے، کیمپس انتظامیہ نے اس وعدے کو عملی شکل دے دی ہے۔ نئی کتابوں کی ڈیمانڈ بھیج دی گئی ہے.
اس کے علاوہ:HEC E-Library
کے تحت طلبہ کو 75,000 سے زائد آن لائن کتب تک رسائی حاصل ہوگی۔ مزید 10 جدید آن لائن ریسورسز بھی QR code کے ساتھ فراہم کر دیے گئے ہیں۔ جن کے ذریعے طلبہ کو مجموعی طور پر 15 لاکھ سے زائد علمی مواد و کتب تک رسائی ممکن ہوگی۔
یہ اقدام طلبہ کے روشن مستقبل، معیاری تعلیم اور تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
08/05/2026
جامعہ کوہاٹ (کسٹ) میں 15ویں کانووکیشن کے انعقاد کے سلسلے میں 11 مئی سے 13 مئی 2026 تک تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ کانووکیشن 14 مئی 2026 بروز جمعرات منعقد ہوگا، جبکہ کلاسز کانووکیشن کے بعد دوبارہ فزیکل موڈ میں شروع کی جائیں گی
03/05/2026
*Department of Microbiology, Aquatic Microbiology Practical*
گزشتہ روز مائیکروبیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں کورس Aquatic Microbiology کے تحت طلبہ کو pH میٹر کے ذریعے مختلف پینے کے پانی (Drinking Water) کے نمونوں کا pH معلوم کرنے کا عملی تجربہ کروایا گیا۔
اس عملی سرگرمی کے دوران طلبہ نے نہ صرف pH میٹر کے درست استعمال کی تربیت حاصل کی بلکہ پانی کے معیار کی جانچ کی اہمیت کو بھی سمجھا۔
نتائج کے مطابق اکثریت نمونوں کا pH عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے مقرر کردہ معیار کے مطابق پایا گیا۔
یاد رہے کہ WHO کے مطابق پینے کے پانی کا pH 6.5 سے 8.5 کے درمیان ہونا چاہیے، جو انسانی صحت کے لیے موزوں سمجھا جاتا ہے۔
یہ عملی تجربہ طلبہ کے لیے سیکھنے کا ایک مؤثر ذریعہ ثابت ہوا اور پانی کے معیار سے متعلق عملی علم میں اضافہ کا باعث بنا۔
02/05/2026
مستقبل کی مہارتیں، اب ہنگو میں!
ہمیں یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ "Grow With Nas - Digital Skills Academy" کی جانب سے ہنگو کیمپس میں ایک خصوصی "ڈیجیٹل سکلز سیمینار" کا کامیاب انعقاد کیا گیا!
اس سیمینار کا مقصد طلباء اور نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور انہیں فری لانسنگ، ای کامرس، اور دیگر ڈیجیٹل مہارتوں کے ذریعے اپنے مستقبل کو روشن کرنے کے مواقع فراہم کرنا تھا۔
شرکاء نے جدید ڈیجیٹل ٹولز، آن لائن روزگار کے مواقع اور کامیاب کیریئر بنانے کے عملی طریقوں کے بارے میں سیکھا۔ ہم ان تمام طلباء اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس سیمینار میں شرکت کرکے اسے کامیاب بنایا۔
26/04/2026
Poster Presentations at the department of Microbiology Hangu Campus KUST
The Department of Microbiology, Hangu Campus KUST, organized a Poster Presentation Competition under the supervision of HOD Mr. Umar Zeb. The event aimed to enhance students’ research skills, creativity, and scientific communication. With the valuable guidance and cooperation of the faculty members, the activity was conducted successfully. Sincere thanks to all faculty and students for making this event a success.
26/04/2026
Another Milestone Achieved!
Alhamdulillah, the Department of Microbiology, KUST Hangu Campus has successfully completed its first bacterial culturing experiment after the installation of a brand-new autoclave machine.
We are proud to share that the experiment yielded positive results, marking a significant step forward in strengthening our lab’s practical and research capacity.
This success would not have been possible without the dedicated efforts and technical guidance of Microbiology HOD Mr. Umar Zeb, whose commitment and support played a vital role in achieving this milestone.
📸 Sharing some glimpses from the lab below.
Long Live Microbiology Department, Long Live KUST Hangu Campus!
25/04/2026
کسٹ ہنگو کیمپس کی ترقی کی جانب ایک اور بڑا قدم: سولر سسٹم کی زبردست اپ گریڈیشن
ہمیں یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ کوہاٹ یونیورسٹی نے ہنگو کیمپس کے لیے سولر پلانٹ کی گنجائش کو10KW سے بڑھا کر 40 کلو واٹ کر دیا ہے۔ اس اپ گریڈیشن کے بعد اب پورا کیمپس بشمول ہاسٹلز 100% سولر پاور پر منتقل ہو گئے ہیں۔ یہ منصوبہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید ظفر الیاس صاحب کی ذاتی دلچسپی اور خصوصی کاوشوں سے ممکن ہوا، جنہوں نے طلباء و طالبات کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرتے ہوئے اسے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کروایا۔
اس منصوبے کی کامیابی میں ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر فرہاد اللہ صاحب کا کردار بھی نہایت اہم رہا، جنہوں نے وائس چانسلر کے وژن کے مطابق اس عمل کی بھرپور نگرانی کی۔ اب ہمارے طلباء بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے بے نیاز ہو کر پرسکون تعلیمی ماحول میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے۔
تعلیم دوست اقدامات پر ہم یونیورسٹی انتظامیہ کے مشکور ہیں۔