11/09/2025
محکمہ تعلیم باجوڑ کو تین سال گزرنے کے بعد پالیسی یاد آگیا اگر رینول کرنا ہوتا تو پہلے سال کیوں نہیں کرتے ؟ تین سال مسلسل محنت کےساتھ ڈبل شفٹ پروگرام کامیاب کرائے، کم تنخواہیں وہ بھی چار اور پانچ مہینے بعد تمام تر مشکلات کے باوجود اپنے ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے لیکن افسوس جب اپنا حق لینے کی بات کرتے ہیں تو یہ لوگ اس طرح حربے استعمال کرتے ہیں۔ڈبل شفٹ کے تمام اساتذہ پر امید رہے انشاءاللہ ہم آپ کے حقوق کے لئے ہر میدان میں موجود رہے گے۔ ڈی سی باجوڑ اور منتخب نمائندگان نوٹس لے آگر نوٹیفکیشن واپس نہیں لیا گیا تو صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام ڈبل شفٹ اساتذہ احتجاج پر مجبور ہونگے۔
(نجيب الله صدر ڈی ایس ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن باجوڑ)