GPS No 3 Hangu

GPS No 3 Hangu It's GPS No 3 Hangu's page. it is situated on Warasta Road Hangu. it's considered one of the best schools of Hangu.

محمد اویس کی شاندار کامیابی ۔۔۔سابقہ طالب علم جی پی ایس نمبر 3 وراستہ روڈ  ہنگو، محمد اویس نے ایک شاندار اعزاز اپنے نام ...
20/08/2026

محمد اویس کی شاندار کامیابی ۔۔۔
سابقہ طالب علم جی پی ایس نمبر 3 وراستہ روڈ ہنگو، محمد اویس نے ایک شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے درمیان منعقدہ نعت خوانی کے مقابلے میں پورے ضلع ہنگو میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
محمد اویس نے اپنی خوبصورت آواز، بہترین اندازِ نعت خوانی اور بھرپور تیاری کے ذریعے ججز اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ ان کی اس کامیابی پر ان کے والدین، اساتذہ اور سابق تعلیمی ادارے کے لیے بھی یہ ایک قابلِ فخر لمحہ ہے۔
ہم محمد اویس کو اس عظیم کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور دینِ اسلام کی خدمت کی توفیق دے۔ آمین۔

13/08/2026
آپ نے کتنے روپے دے کر اپنا رزلٹ چیک کیا تھا۔
08/08/2026

آپ نے کتنے روپے دے کر اپنا رزلٹ چیک کیا تھا۔

*𝗥𝗼𝗹𝗲𝘀 𝗮𝗻𝗱 𝗥𝗲𝘀𝗽𝗼𝗻𝘀𝗶𝗯𝗶𝗹𝗶𝘁𝗶𝗲𝘀*The teacher- student- parent triangle is a core arrangement for a  student's learning and su...
07/08/2026

*𝗥𝗼𝗹𝗲𝘀 𝗮𝗻𝗱 𝗥𝗲𝘀𝗽𝗼𝗻𝘀𝗶𝗯𝗶𝗹𝗶𝘁𝗶𝗲𝘀*

The teacher- student- parent triangle is a core arrangement for a student's learning and success. Each person is a corner of the shape. If any corner fails to do its job, the whole structure becomes week. All three must work together to help the child succeed.
Board is merely a machine to guage the success of the teacher- student- parent triangle.

*BISE Kohat Results*👇*چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوہاٹ کا پیغام بحوالہ نتائج میٹرک سالانہ امتحانِ ا...
27/07/2026

*BISE Kohat Results*👇
*چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوہاٹ کا پیغام بحوالہ نتائج میٹرک سالانہ امتحانِ اول 2026*

میٹرک سالانہ امتحانِ اول 2026 کے نتائج کی تیاری اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ ان شاء اللہ اگست کے پہلے ہفتے میں نتائج کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا۔

ہر سال کی طرح اس بار بھی کچھ طلبہ نمایاں کامیابی حاصل کریں گے، کچھ کامیاب ہوں گے، جبکہ بعض طلبہ مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکیں گے۔ یہ تعلیمی عمل کا ایک فطری حصہ ہے، جسے مثبت انداز میں قبول کرنے کی ضرورت ہے۔

میں والدین سے گزارش کرتا ہوں کہ کامیاب ہونے والے بچوں کی حوصلہ افزائی اور خوشیوں میں ضرور شریک ہوں، لیکن وہ طلبہ جو اس بار کامیابی حاصل نہ کر سکے یا توقع کے مطابق نمبر نہ لے سکے، انہیں ہرگز مایوسی کا شکار نہ ہونے دیں۔ ایسے بچوں کو ڈانٹ ڈپٹ یا موازنہ کرنے کے بجائے محبت، رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ اپنی کمزوریوں کا جائزہ لے کر نئی امید، بہتر منصوبہ بندی اور بھرپور محنت کے ساتھ آئندہ امتحانات کی تیاری کر سکیں۔

ہمیں یقین ہے کہ ناکامی اختتام نہیں بلکہ کامیابی کی جانب ایک نیا آغاز ہے۔ مسلسل محنت، عزم اور والدین و اساتذہ کی رہنمائی سے ہر طالب علم اپنی منزل حاصل کر سکتا ہے۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوہاٹ تمام طلبہ، والدین اور اساتذہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے اور تمام امیدواروں کے روشن مستقبل کے لیے دعاگو ہے۔

Follow Ali Infoz Official's WhatsApp channel. For Paid Promotion Contact 03175353095

This Channel Is For all Educational Latest News,Jobs and More Exclusive Stuff. Join 103K followers for the latest updates.

میٹرک سالانہ اول امتحان 2026 کے یو ایف ایم (UFM) کیسز میں شامل وہ تمام طلباء و طالبات جو کسی وجہ سے مقررہ تاریخ کو کمیٹی...
23/07/2026

میٹرک سالانہ اول امتحان 2026 کے یو ایف ایم (UFM) کیسز میں شامل وہ تمام طلباء و طالبات جو کسی وجہ سے مقررہ تاریخ کو کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہو سکے، انہیں مطلع کیا جاتا ہے کہ تعلیمی بورڈ کوہاٹ نے اپنے کیس کا دفاع پیش کرنے کے لیے ایک اور موقع فراہم کیا ہے۔
📅 23 جولائی تا 26 جولائی 2026
🕘 صبح 9:00 بجے تا شام 5:00 بجے دفتر کنٹرولر امتحانات، تعلیمی بورڈ کوہاٹ
تمام متعلقہ طلباء و طالبات سے گزارش ہے کہ مقررہ تاریخوں میں دفتر کنٹرولر امتحانات میں حاضر ہو کر اپنا مؤقف پیش کریں تاکہ ان کے کیس کا فیصلہ مکمل معلومات اور وضاحت کی بنیاد پر کیا جا سکے۔

کوہاٹ چیئرمین امتیاز ایوب کو ایکسٹینشن دے دیا گیا.ذرائع
20/07/2026

کوہاٹ چیئرمین امتیاز ایوب کو ایکسٹینشن دے دیا گیا.ذرائع

Address

Hangu
313

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GPS No 3 Hangu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to GPS No 3 Hangu:

Shortcuts

Share

Category