07/07/2026
آج پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (PEN) ہنگو کے وفد نے ڈپٹی کمشنر ہنگو بصیر علی رحمان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران حکومت کی جانب سے موسمِ گرما کی تعطیلات سے متعلق جاری کردہ نوٹیفکیشن پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وفد نے ڈپٹی کمشنر ہنگو کو یقین دلایا کہ ضلع بھر کے پرائیویٹ تعلیمی ادارے پہلے ہی حکومتی احکامات پر عمل درآمد کر رہے ہیں، اور حکومتی نوٹیفکیشن کی پابندی کو اپنی ذمہ داری اور فرض سمجھتے ہیں۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ہنگو نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ مستقبل میں بھی ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک ہنگو نے اس تعاون اور مثبت طرزِ عمل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ باہمی رابطے اور تعاون سے تعلیمی نظام مزید مؤثر اور مضبوط ہوگا۔