آج روشنی ایجوکیشن اکیڈمی کے سٹوڈنٹس نے عید منانے کا مسنون طریقہ نہایت خوبصورت انداز میں پیش کیا۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو ان سنتوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
Roshni Education Academy Durri Kahi Hangu
Education
25/05/2026
شہدائے دورڑی بانڈہ کے ایصالِ ثواب کے لیے آج روشنی ایجوکیشن اکیڈمی میں قرآنِ خوانی اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ہمارے عزیز طالبِ علم محمد عامر شہید سمیت تمام شہداء کے لیے مغفرت، بلندیٔ درجات اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔
اساتذہ اور طلبہ نے نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔
📢 اہم اعلان برائے طلباء و والدین
موجودہ حالات کے پیش نظر،
**روشنی ایجوکیشن اکیڈمی** کی جانب سے یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ
**مورخہ 7 مئی بروز جمعرات** اسکول ایک دن کے لیے بند رہے گا۔
ان شاء اللہ
**مورخہ 8 مئی** سے اسکول دوبارہ اپنے معمول کے مطابق کھل جائے گا اور تمام تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
تمام طلباء اور والدین سے گزارش ہے کہ اس اعلان کو مدِنظر رکھتے ہوئے اپنی مصروفیات کو ترتیب دیں۔
شکریہ
"ہےجرم اگروطن کی مٹی سے محبت
یہ جرم سدا میرے حسابوں میں رہے گا"
وطنِ عزیز پاکستان سے محبت کے جذبے کو اجاگر کرنے والی یہ شاندار پیشکش **روشنی ایجوکیشن اکیڈمی** کے باصلاحیت طلبہ کی بہترین تخلیق ہے۔ بچوں نے نہایت خوبصورت انداز، پُراعتماد لہجے اور دلکش اندازِ بیان کے ذریعے اپنے وطن کی عظمت، قربانیوں اور روشن مستقبل کو اس انداز میں پیش کیا کہ ہر سننے والا متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Hangu