23/03/2025
ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ وبرکاتہ
ایمان بخیر زندگی
ایک شخص نے آئینہ دیکھا تو معلوم ہوا کہ اس نے قمیض اُلٹی پہن رکھی ہے ، اور ناک پر سیاہی لگی ہوئی ہے۔۔۔۔۔۔ آئینے کا کام تھا دیکھانا، سو اس نے دکھا دیا اب کیا وہ شخص آئینے پر خفا ہوگا ؟؟؟ کہ اس نے کیوں اسکی خامیوں سے آگاہ کیا ۔۔؟ نہیں بلکہ وہ فوراً اپنی بگڑی ہوئی حالت کو درست کرنے کی فکر میں لگ جائے گا ۔۔۔
یہی مثال ان لوگوں کی ہے جو ہمیں ہمارے عیبوں سے آگاہ کرتے ہیں ۔پھر ہم ان پر کیوں ناراض ہوتے ہیں ۔۔؟ وہ بھی تو درحقیقت ہمیں ہماری روح کا آئینہ دکھا رہے ہوتے ہیں ۔بجائے ان پر غصہ ہونے کے ہمیں ان کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ ان کے دکھائے گئے آ ئینے کی بدولت ہمیں اپنی غلطیوں کی اصلاح کا موقع مل رہا ہے۔۔بہت بُرے ہوتے ہیں، وہ لوگ جو پسِ پُشت عیوب نکالنے والے ہوں۔۔۔۔!!
۔بچپن سے سنتے آئے ہیں کہ "سچ کڑوا ہوتا ہے لیکن ایسا نہیں ہے سچ تو شفّاف ہوتا ہے سکون کا ذریعہ ہوتا ہے کڑوے تو ہمارے "کرتوت" ہوتے ہیں۔۔یاد رکھیں: اپنے عیوب اور اپنی غلطیوں کا اعتراف کرنا ایک بہترین خصوصیت ہے اس سے نفس میں عاجزی پروان چڑھتی ہے اور تکبر کمزور ہوتا ہے اور"اللّٰه سبحان و تعالٰی" کا اس انسان پر یہ بہت بڑا انعام اور رحمت ہے جس کے اندر یہ صفت پیدا ہو جائے.
اے "اللّٰہ رب العزت" ہمیں سوچنے و سمجھنے کا شعور اور اپنی غلطیوں کی اصلاح کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ان بندوں میں شامل فرمائے جو ہدایت اور پرہیزگاری والی زندگی گزارتے ہیں اور عاجزی و انکساری کے ساتھ ریتے ہیں اور غرور و تکبر سے پرہیز کرتےہیں . بے شک اللّٰہ بڑا مسببُ الا اسباب اور غفور و الرحیم ہے.۔۔
اے اللّٰہ ہمیں اور ہمارے پیاروں کو بُرا چاہنے کی بُرائی سے محفوظ فرما۔۔دشمنوں کی دشمنی سے، حاسدوں کے حسد سے، فتنا انگیزوں کے فتنوں سے، پس پشت عیب نکالنے والوں سے حفاظت فرما۔۔۔
اے اللّٰہ ۔ہمارے عیوب پر پردہ قائم رکھ ہمیں دنیا اور آخرت کی رسوائی سے بچا لے۔۔ ہمارے تمام گناہوں کو معاف فرما۔۔بیماروں کو شفاء کاملہ عاجلہ اور مرحومین کی مغفرت فرما۔۔۔
آمین ثمہ امین یارب العالمین