ال گورنمنٹ پرائمری سکولز سرکل ہنگو کے زیرِ اہتمام ڈیبیٹ (تقریری) مقابلے گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر4 سنگیڑھ ہنگو میں جاری ہیں۔ مختلف سکولوں کے طلباء اپنی شاندار تقاریر کے ذریعے سامعین سے خوب داد سمیٹ رہے ہیں۔
Government Primary School No4 Sangirh Hangu
تاریخ اجراءوتعمیر1992،1986
رقبہ وکمرے17،42
اساتذہ وطلباء840،17
ٹوٹل ایڈمیشن5056
کمپیوٹراورICCTVسہولت
2016-2015پنجم بورڈمیں پہلی پوزیشن
ہیڈٹیچرمحمداقبال
03/11/2025
2 نومبر 2016
🏏 گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر4 سنگیڑھ، ہنگو کی ایک اور تاریخی کامیابی
گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر2 محلہ سیداں، ہنگو اور
گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر4 سنگیڑھ، ہنگو کے درمیان
کرکٹ میچ نہایت دلچسپ اور سنسنی خیز انداز میں اختتام پذیر ہوا۔
نمبر4 سکول نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 اوورز میں 106 رنز بنائے۔
جواب میں محلہ سیداں اسکول کی ٹیم نے بہترین کوشش کے باوجود
83 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
یوں گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر4 سنگیڑھ، ہنگو نے
یہ میچ 23 رنز سے شاندار فتح حاصل کی۔ 🏆🎊
🏏 گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر4 سنگیڑھ، ہنگو کی شاندار بیٹنگ کارکردگی
گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر2 محلہ سیداں، ہنگو اور
گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر4 سنگیڑھ، ہنگو کے درمیان
جاری کرکٹ مقابلے میں نمبر4 سکول نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے
مقررہ 8 اوورز میں 106 رنز اسکور کیے۔ 💪🏽🏆
بیٹنگ لائن نے شاندار اسٹروک پلے دکھایا اور مخالف ٹیم کے بولرز پر دباؤ قائم رکھا۔
تماشائیوں نے بھی خوب داد دی۔ 🎉
اب محلہ سیداں اسکول کو جیت کے لیے 107 رنز درکار ہیں۔
28/10/2025
🏏 کرکٹ میچ کی تازہ صورتحال
گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 2 محلہ سیداں، ہنگو اور
گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 4 سنگیڑھ، ہنگو کے درمیان
دوستانہ کرکٹ میچ کا آغاز ہو چکا ہے۔
میچ کے آغاز میں ٹاس گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 2 محلہ سیداں نے جیتا،
لیکن بہترین اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے
بیٹنگ گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 4 سنگیڑھ کو دے دی۔ 🏏
نمبر 4 سکول کی بیٹنگ جاری ہے،
اور دونوں ٹیمیں بہترین کھیل اور نظم و ضبط کے ساتھ میدان میں موجود ہیں۔
28/10/2025
🏏 کرکٹ میچ کا اعلان
آج ایک دلچسپ دوستانہ کرکٹ میچ
گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 2 محلہ سیداں، ہنگو
اور
گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 4 سنگیڑھ، ہنگو
کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔
دونوں سکولوں کی ٹیمیں میدان میں اتر چکی ہیں اور میچ کا آغاز نہایت جوش و جذبے کے ساتھ ہو چکا ہے۔
تماشائیوں سے گزارش ہے کہ نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کریں۔
27/10/2025
🏏 کرکٹ میچ کی حتمی رپورٹ
گورنمنٹ پرائمری سکول لختی بانڈہ، ہنگو اور گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 4 سنگیڑھ، ہنگو کے درمیان ہونے والا 8 اوورز کا دوستانہ کرکٹ میچ نہایت سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد اختتام پذیر ہوا۔
ٹاس سنگیڑھ نمبر 4 نے جیتا اور بیٹنگ لختی بانڈہ کو دی۔
لختی بانڈہ کی ٹیم نے پُراعتماد کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 رنز بنائے اور مخالف ٹیم کو 63 رنز کا ہدف دیا۔
جوابی اننگز میں گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 4 سنگیڑھ کی ٹیم نے پُرسکون اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوورز میں شاندار کم بیک کیا اور یہ مقابلہ 4 وکٹوں سے اپنے نام کر لیا۔
تماشائیوں نے پورے میچ کے دوران دونوں ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور بار بار تالیاں بجا کر کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔
دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے نظم و ضبط، کھیل کے اصولوں اور بھائی چارے کی بہترین مثال قائم کی۔
27/10/2025
🏏 میچ کی تازہ صورتحال
گورنمنٹ پرائمری سکول لختی بانڈہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے
کل 62 رنز بنائے۔
میچ 8 اوورز پر مشتمل ہے۔
جیت کے لیے گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 4 سنگیڑھ کو
63 رنز کا ہدف حاصل کرنا ہوگا۔
اب سنگیڑھ کی جانب سے ہدف کا تعاقب جاری ہے۔
میچ بہت دلچسپ صورتحال اختیار کر چکا ہے اور دونوں ٹیمیں بھرپور محنت اور جوش کے ساتھ کھیل رہی ہیں۔
27/10/2025
🏏 کرکٹ میچ کا اعلان
آج گورنمنٹ پرائمری سکول لختی بانڈہ، ہنگو اور گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 4 سنگیڑھ، ہنگو کے درمیان ایک دلچسپ اور دوستانہ کرکٹ میچ ہونے جا رہا ہے۔
ٹاس سنگیڑھ نمبر 4 نے جیت لیا ہے لیکن اسپورٹس مین اسپرٹ کے تحت بیٹنگ لختی بانڈہ کی ٹیم کو دے دی گئی ہے۔
دونوں ٹیمیں میدان میں اترنے کے لیے تیار ہیں اور بہت جلد میچ کا آغاز ہونے والا ہے۔
تماشائیوں سے گزارش ہے کہ خوش اخلاقی اور نظم و ضبط کے ساتھ دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کریں۔
10/10/2025
📚 ٹیچرز ڈے کی رنگا رنگ تقریب – GPS No.4 سنگیڑھ ھنگو 🎉
گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 4 سنگیڑھ ھنگو میں ٹیچرز ڈے نہایت خوشی، احترام اور پیار کے ساتھ منایا گیا۔ 💐
کلاس پنجم A اور B کے طلباء نے اپنے عظیم اساتذہ کو دل سے خراجِ تحسین پیش کیا،
خوبصورت گفتس 🎁 اور محبت بھری باتوں سے اپنے ٹیچرز کا دل جیت لیا۔ ❤️
آخر میں کلاس پنجم A کی جانب سے مزیدار کھانے کا اہتمام کیا گیا 🍽️
پوری تقریب کا سہرا سر فدا محمد کے سر جاتا ہے،
جن کی محنت، رہنمائی اور جذبے نے اس دن کو یادگار بنا دیا۔ 🌟
آخر میں اساتذہ نے سر فدا محمد کو شاباش دی 👏 اور انعام سے نوازا 🏆
واقعی یہ دن استاد اور شاگرد کے رشتے کی خوبصورت مثال بن گیا۔ 💖
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Madrass Road Mohallah Sangirh Hangu KPK
Hangu