10/07/2026
**نوٹس برائے والدین و طلبہ: **
پیارے طلبہ اور محترم والدین،
گرمیوں کی چھٹیاں ایک قیمتی وقت ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ ہمارے بچے نہ صرف آرام کریں، بلکہ اپنی شخصیت کو بھی نکھاریں۔ اس مقصد کے لیے چند اہم ہدایات درج ذیل ہیں:
#طلبہ کے لیے (ہوم ورک اور عملی نصیحتیں):
1: تعلیم سے لگاؤ: روزانہ کم از کم ایک گھنٹہ اپنی نصابی کتابوں کا مطالعہ کریں۔ کتابیں ہی آپ کی بہترین دوست ہیں۔
2: احترامِ والدین: والدین کا ادب کرنا، ان کی بات ماننا اور ان کے کاموں میں ہاتھ بٹانا ہی کامیابی کی اصل کنجی ہے۔
3: احتیاطی تدابیر: شدید گرمی کے پیشِ نظر دوپہر کے وقت گھر کے اندر رہیں، زیادہ پانی کا استعمال کریں اور اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں۔
4: مشغولیت: فارغ وقت میں کوئی اچھی کتاب پڑھیں، لکھائی (Handwriting) کی مشق کریں یا گھر کے چھوٹے چھوٹے کاموں میں مدد کریں۔
#والدین کے لیے خصوصی گزارش:
1: وقت کا اشتراک: اپنے بچوں کے ساتھ بیٹھ کر ان کا ہوم ورک مکمل کروائیں اور کتابوں کو پڑھنے کے دوران ان کی رہنمائی کریں۔
2: تعلیمی ماحول: بچوں کو موبائل فون اور فضول سرگرمیوں کے بجائے مطالعہ اور تخلیقی کاموں میں مشغول رکھیں۔
3: تعاون: آپ کا دیا گیا وقت ہی بچوں میں اعتماد پیدا کرتا ہے۔ انہیں بتائیں کہ علم کی اہمیت کیا ہے۔
شکریہ،
الحمرا ایجوکیشن سسٹم ماموں بانڈہ درسمند