جامعہ دارالعلوم سراج الاسلام کاھی ھنگو

جامعہ دارالعلوم سراج الاسلام کاھی ھنگو

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from جامعہ دارالعلوم سراج الاسلام کاھی ھنگو, College & University, Kahi, Hangu.

صاحبزادہ مولاناعرفان اللہ(ناظم تعلیمات)
جامعہ دارالعلوم سراج الاسلام کاہی ہنگو

یہ جامعہ کا آفیشل پیج ہے جس سے جامعہ کی تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں سے متعلق اپڈیٹس
شیئر کی جاتی ہیں ۔۔

04/06/2026

📢 اطلاع برائے طلبۂ کرام____

31/05/2026

اظہارِ تعزیت

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

چند روز قبل جید عالمِ دین، استاذ العلماء، شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی سیف اللہ حقانی صاحب، رئیس دار الافتاء جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کی وفات کی خبر نے علمی و دینی حلقوں کو غمزدہ کر دیا۔ بلاشبہ آپ کی رحلت ایک عظیم علمی خسارہ اور دینی دنیا کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ مرحوم نے اپنی پوری زندگی علمِ دین کی اشاعت، تدریس، افتاء اور اصلاحِ امت میں صرف فرمائی، جن کی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔

اس موقع پر حضرت مولانا اخونزادہ ضیاء اللہ صاحب مہتمم جامعہ ہذا، حضرت مولانا اخونزادہ عرفان اللہ صاحب ناظمِ تعلیمات جامعہ ہذا، حضرت مولانا اخونزادہ مفتی عبیداللہ صاحب نائب مہتمم جامعہ ہذا اور جملہ اساتذۂ کرام کی جانب سے مرحوم کے اہلِ خانہ، متعلقین، شاگردوں، جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک اور تمام پسماندگان کی خدمت میں دلی تعزیت اور اظہارِ ہمدردی پیش کیا جاتا ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی دینی و علمی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اور تمام سوگواران کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین

27/05/2026

الحمدللہ!
جامعہ میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا سلسلہ بخیر و خوبی جاری ہے۔ ہم تمام اہلِ علاقہ، مخیر حضرات اور محبانِ دین کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے اپنی قربانی کی کھالیں مدرسہ ہذا کے لیے وقف کرکے دینی تعلیم، اشاعتِ اسلام اور دینی خدمات میں تعاون فرمایا۔
اللہ تعالیٰ آپ حضرات کے اخلاص کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، جان و مال میں برکت نصیب فرمائے اور اس تعاون کو آپ کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین۔
اہم اطلاع:
اگر کسی حضرات نے قربانی دوسرے یا تیسرے دن کرنی ہو اور اپنی قربانی کی کھال جامعہ کو دینا چاہیں تو درج ذیل نمبرز پر رابطہ فرمائیں:
📞 03335179142
📞 03339676699
📞 03339676688
جزاکم اللہ خیراً۔

27/05/2026

تمام اہلِ اسلام کو عیدالاضحیٰ کی پُرخلوص خوشیاں بہت بہت مبارک ہو_
اللہ تعالیٰ ہماری قربانیوں، عبادات اور نیک اعمال کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، اور ہمیں اخلاص، تقویٰ اور سنتِ ابراہیمیؑ پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین_

26/05/2026

عید الاضحی ٰ کے آداب !
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

#نمازعیدالاضحیٰ #حج

26/05/2026

الحمدللہ! یومِ عرفہ کے بابرکت روزے کے موقع پر جامعہ میں اساتذۂ کرام اور طلبۂ کرام کے لیے اجتماعی افطاری کا اہتمام کیا گیا۔ اس روح پرور موقع پر روزہ داروں نے مل کر افطار کیا اور اللہ تعالیٰ کے حضور شکر و مناجات پیش کی۔
بعد ازاں حضرت مفتی صاحب نے عالمِ اسلام، وطنِ عزیز، جامعہ، اساتذۂ کرام، طلبۂ کرام اور تمام امتِ مسلمہ کی خیر و عافیت، امن و سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ اس بابرکت مجلس اور تمام شرکاء کی عبادات و دعاؤں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ آمین۔

26/05/2026

نماز عید الاضحیٰ انشاء اللہ
6:30 بجے ادا کی جائے گی
جامع مسجد جامعہ دارالعلوم سراج الاسلام کاھی ھنگو

26/05/2026

قربانی کی کھالیں جامعہ دارالعلوم سراج الاسلام کاھی ھنگو کو عطیہ کیجئے _____

25/05/2026

عیدالاضحیٰ کی آمد کے پیشِ نظر آج کاہی قوم کے معزز مشران اور اہلِ خیر حضرات مدرسہ تشریف لائے اور قربانی کی کھالوں کے سلسلے میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر قوم کے دینی جذبے، اخلاص اور مدرسہ کے ساتھ محبت و وابستگی کو سراہا گیا۔

بلاشبہ اہلِ خیر کا یہی تعاون مدارسِ دینیہ کی ترقی، طلبۂ کرام کی تعلیم و تربیت اور دینِ اسلام کی خدمت کا اہم ذریعہ ہے۔ اللہ تعالیٰ قوم کے اس جذبۂ خیر کو قبول فرمائے اور انہیں دنیا و آخرت کی بھلائیاں عطا فرمائے۔

25/05/2026

نقشہ تکبیرات تشریق ______

Want your school to be the top-listed School/college in Hangu?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Kahi
Hangu

Opening Hours

Monday 08:00 - 12:00
Tuesday 08:00 - 12:00
Wednesday 08:00 - 12:00
Thursday 08:00 - 12:00
Saturday 08:00 - 12:00
Sunday 08:00 - 12:00