Darul Quran Imam Khomaini دارالقران امام خمینی

Darul Quran Imam Khomaini دارالقران امام خمینی

Share

مدرسہ دارالقران امام خمینی جہاں آپ کے بچے دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم حفظ تجوید قرائت وغیرہ بھی حاصل کر سکتے ہیں

Photos from ‎Darul Quran Imam Khomaini دارالقران امام خمینی‎'s post 14/06/2026

جوشخص قرآن پڑھے اور اسے یاد کرے، اللہ اسے جنت میں داخل کرے گا اور اسے یہ مقام دے گا کہ وہ اپنے دس گھر والوں کے لیے شفاعت کرے جن پر جہنم واجب ہوچکی ہوگی۔"
رسول اکرم ص
📚 (ثواب الأعمال، ص ۱۱۶؛ بحارالأنوار، ج ۹۲، ص ۱۹۴
الحمد للّہ آج قوم کے دو آور شہزادوں نے حفظ قرآن مکمل کرلیا
(حافظ تاثیر علی (زہرا ٹاؤن
(حافظ نذر حسین (لودھی خیل
مبارک ہو قوم و ملت کے شہزادوں کو 🌹🌹🌹
مبارک ہو ان کے خوش قسمت والدین کو🌹🌹🌹
مبارک ہو ان کے عظیم اساتذہ کو 🌹🌹🌹

Photos from ‎Darul Quran Imam Khomaini دارالقران امام خمینی‎'s post 13/06/2026

خداوند کریم کے فضل و کرم اور محمد و آل محمد ع کی خصوصی عنایات سے مدرسہ کے مین گیٹ پہ کام جاری ہے
تمام مومنین کرام و دوستان عزیز سے تعاون کی اپیل کی جاتی ہے
خداوند کریم و مہربان تمام معاونین کے توفیقات خیر و رزق حلال میں وسعت عطا فرمائے
انشاء اللہ

Photos from ‎Darul Quran Imam Khomaini دارالقران امام خمینی‎'s post 09/06/2026

امام انقلاب ،خمینی بت شکن،امید مستضعفین جہاں حضرت روح اللہ الخمینی رح کی سینتیس ویں برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔مشران و معززین قوم ،علماء کرام،جوانان عزیز اور مہمانانِ گرامی کی شرکت
بمقام مدرسہ دارالقرآن امام خمینی رح
خمینی ٹاؤن رئیسان ،ہنگو

12/05/2026

چھوٹے حافظان و قاریان قرآن اپنے عزیز رہبر نائب امام ع ولی فقیہ حفظہ کے محضر تجدید عہد و تجدید بیعت کرتے ہوئے

Photos from ‎Darul Quran Imam Khomaini دارالقران امام خمینی‎'s post 07/05/2026

قرآن خوانی و دعائیہ تقریب 🤲🤲🤲🤲
شب جمعہ شب استغفار ،شب مغفرت ،شب اجابت دعا
برادر عزیز مرحوم ماسٹر سید حسن علی شاہ کے ایصال ثواب کیلئے
یہ قرآن خوانی حسن سر کی قومی و دینی خدمات اور اس عظیم راہ میں حسن سر کی صعوبتوں اور قربانیوں کے نام🤲🤲♥️
خداوند کریم بحق قرآن و اہلبیت اطہار ع حسن سر کو گناہان کبیرہ و صغیرہ کی بخشش عطا فرمائے اور شفاعت محمد و آل محمد ع نصیب فرمائے اور جملہ زندگان کو خوشیاں و سلامتیاں عطا فرمائے 🤲🤲🤲
نونہال حافظان و قاریان قرآن مدرسہ دارالقرآن امام خمینی رح خمینی ٹاؤن رئیسان ہنگو

Photos from ‎Darul Quran Imam Khomaini دارالقران امام خمینی‎'s post 28/04/2026

مدرسہ دارالقرآن امام خمینی رح کی کامیابی کا ایک آور شاندار قدم🌹📢🌹📢📢🌹
نونہال حافظان و قاریان قرآن بین الاقوامی حفاظ اور قراء سے استفادہ کیلئے بہترین کمپوٹر لیب کو آمادہ کیا جارہا ہے
انشاء اللہ چند دنوں کے بعد بچے استفادہ کرنے لگینگے
خداوند کریم بحق محمد و آل محمد ع تمام دوستوں کے توفیقات خیر و رزق حلال میں وسعت عطا فرمائے

Photos from ‎Darul Quran Imam Khomaini دارالقران امام خمینی‎'s post 31/03/2026

سمینار بیاد شہید رہبر معظم 💔 و سفیران امیر المؤمنین
زیر سرپرستی قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی صاحب حفظہ
زیر انتظام زہراء اکیڈمی پاکستان
بمقام ۔مدرسہ دارالقرآن امام خمینی رح خمینی ٹاؤن رئیسان ،ہنگو خیبرپختونخوا

شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبہ بھر میں 217 مبلغین کرام نے ماہ رمضان المبارک میں تبلیغ دین مبین کی سعادت حاصل کی، فاضل طلاب گرامی اور مبلغین کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں صوبائی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبرپختونخوا علامہ کاظم حسین مطہری صاحب ،امام جمعہ مرکزی جامع مسجد جماران کچئی کوہاٹ علامہ محمد بشیرجمارانی،علامہ سید شباب حسین شیرازی کچہ پکہ مرکز کوہاٹ ،پرنسپل مدرسہ انوار المدارس کلایہ علامہ سید مرتضی عابدی ،پرنسپل مدرسہ باب العلم میٹھا خان علامہ سید ثاقب شیرازی،امام جمعہ ابراہیم زئی علامہ مہدی غلام حیدری،رکن سیاسی سیل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ صابر علی رجائی ،پرنسپل مدرسہ دارالقرآن امام خمینی رح ،خمینی ٹاؤن رئیسان ہنگو علامہ منتظر مہدی اور دیگر علماء کرام اور محترم مبلغین نے شرکت فرماکر روحانی و معنوی سمینار کو معنوی تر فرمایا ۔
بزرگ علماء کرام نے مبلغین کی ذمہ داری اور موجودہ حالات پر تربیتی اور اصلاحی گفتگو فرمائی، انشاءالله العزیز قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ السید ساجد علی نقوی حفظه الله اور حجۃالاسلام علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے تعاون سے یہ سلسلہ جاری و ساری رہیگا ۔
۔
۔
۔

Want your school to be the top-listed School/college in Hangu?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Hangu