المنصورہ اسلامک میڈیا آفیشل

المنصورہ اسلامک میڈیا آفیشل Al Manoorah islamic Media official. A video production house of Jamia Mansoorah Sindh. Assalam o alekum.
(1)

wellcome:
Al Mansoorah Islamic Media official

join us:
islamic media catalog of Islamic content, dedicated to combining the value and spirituality of traditional Islam with the best of modern professionalism and convenience. & This Media House In sha allah Working on jamia Mansoorsh activities , Short Movies and Sharing Islamic events HD Resolution. Broadcast spokesperson of all institutions of Jamia Mansoorah Sindh.

اسلامک فقہ اکیڈمی پاکستان کے زیرِ اہتمام ایک روزہ چھٹی سالانہ ورکشاپ جامعہ منصورہ ہالا میں منعقد ہوئی۔منصورہ نیوز | ہالہ...
23/08/2026

اسلامک فقہ اکیڈمی پاکستان کے زیرِ اہتمام ایک روزہ چھٹی سالانہ ورکشاپ جامعہ منصورہ ہالا میں منعقد ہوئی۔

منصورہ نیوز | ہالہ، سندھ 23 اگست بروز اتوار
========================
ورکشاپ میں فتویٰ نویسی کے آداب، پاکستان میں حلال غذائی نظام، دارالافتاء کی ذمہ داریاں، اسلامی بینکاری، اسلام کی دعوت اور دارالافتاء کی مرکزیت سمیت اہم علمی و فقہی موضوعات پر مختلف نشستیں ہوئیں۔

ورکشاپ محترم مولانا محمد احسن بھٹو صاحب، مہتمم جامعہ منصورہ ہالا، کی زیرِ سرپرستی منعقد ہوئی۔
جبکہ سیشن برائے اسلامی بینکاری میں جناب صبغت اللہ نوناری صاحب اور مفتی شیخ سفیان صاحب نے خصوصی گفتگو کی۔

ورکشاپ کی صدارت ناروے سے تشریف لائے مہمانِ خصوصی محترم ڈاکٹر مفتی نور اللہ خالد صاحب نے فرمائی۔

ورکشاپ میں ملک و بیرونِ ملک سے علماء کرام اور ماہرین نے شرکت کی، جن میں ڈاکٹر مفتی مصباح اللہ صابر صاحب، مفتی سلیمان لاشاری صاحب (جاپان)، مفتی سعد سعید صاحب، مفتی ولی محمد سہتو صاحب اور دیگر علماء و ماہرین شامل تھے۔

ورکشاپ میں سندھ اور بلوچستان سے علماء کرام مفتیان عظام نے شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر مذاکرہ، پینل ڈسکشن، اختامی گفتگو اور دعا و نصائح کا اہتمام کیا گیا۔

اسٹیج سیکرٹری: حافظ سھیل ناصر صاحب نے نظامت کے فرائض سر انجام دیے۔

ورکشاپ کا مقصد علماء و مفتیانِ کرام کو عصری فقہی مسائل اور دارالافتاء کے عملی تقاضوں سے آگاہ کرنا تھا۔

رپورٹ: منصورہ میڈیا ٹیم
المنصورہ اسلامک میڈیا آفیشل

سیرت النبی ﷺ کوئز📖 نبی کریم ﷺ کی مبارک سیرت کو جانیں، سیکھیں اور دوسروں تک پہنچائیں۔📝 آج کا سوال:‎نبی کریم ﷺ کے وصال کے ...
23/08/2026

سیرت النبی ﷺ کوئز
📖 نبی کریم ﷺ کی مبارک سیرت کو جانیں، سیکھیں اور دوسروں تک پہنچائیں۔
📝 آج کا سوال:
‎نبی کریم ﷺ کے وصال کے وقت عمر مبارک کتنی تھی ؟

💬 اپنا جواب کمنٹ میں لکھیں۔
📲 منصورہ میڈیا کے ساتھ جڑے رہیں اور سیرتِ نبوی ﷺ کے اس خوبصورت علمی سفر کا حصہ بنیں۔
IslamicQuiz See less See less

ایک روزہ چھٹی سالانہ ورکشاپجامعہ منصورہ ہالا کی جانب سےاسلامک فقہ اکیڈمی پاکستان کے زیرِ اہتمامایک روزہ فقہی سالانہ ورکش...
22/08/2026

ایک روزہ چھٹی سالانہ ورکشاپ
جامعہ منصورہ ہالا کی جانب سے
اسلامک فقہ اکیڈمی پاکستان کے زیرِ اہتمام
ایک روزہ فقہی سالانہ ورکشاپ میں تشریف لانے والے
تمام معزز مہمانانِ گرامی، علماء کرام اور شرکائے ورکشاپ کو
دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید!
اھلا و سھلا مرحبا
آپ کی تشریف آوری ہمارے لیے باعثِ عزت و مسرت ہے۔

سیرت النبی ﷺ کوئز 12📖 نبی کریم ﷺ کی مبارک سیرت کو جانیں، سیکھیں اور دوسروں تک پہنچائیں۔📝 آج کا سوال:‎نبی کریم ﷺ کی سب سے...
22/08/2026

سیرت النبی ﷺ کوئز 12
📖 نبی کریم ﷺ کی مبارک سیرت کو جانیں، سیکھیں اور دوسروں تک پہنچائیں۔
📝 آج کا سوال:
‎نبی کریم ﷺ کی سب سے پہلی زوجہ محترمہ کون تھی ؟

💬 اپنا جواب کمنٹ میں لکھیں۔
📲 منصورہ میڈیا کے ساتھ جڑے رہیں اور سیرتِ نبوی ﷺ کے اس خوبصورت علمی سفر کا حصہ بنیں۔
IslamicQuiz See less

22/08/2026

جشن آزادی پاکستان
طالبعلم مطیع الرحمن اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں
See less

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَاظہارِ تعزیت📌 𝗠𝗔𝗡𝗦𝗢𝗢𝗥𝗔𝗛 𝗡𝗘𝗪𝗦:21.8.2026سابق استاد جامعۃ العلوم الاسلامیہ منصور...
21/08/2026

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
اظہارِ تعزیت
📌 𝗠𝗔𝗡𝗦𝗢𝗢𝗥𝗔𝗛 𝗡𝗘𝗪𝗦:
21.8.2026
سابق استاد جامعۃ العلوم الاسلامیہ منصورہ، و سابق منصوری محترم مولانا نعیم اللہ انڈھڑ صاحب کے والدِ محترم انتقال کر گئے ہیں۔
تمام ساتھیوں سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اپیل ہے۔
مدیر الجامعہ مولانا محمد احسن بھٹو صاحب، شیخ الحدیث مولانا عبد الحمید احمدانی صاحب، ونائب مدیران، تمام اساتذہ و طلبہ، انجمن طلبہ قدیم منصورہ کے ذمہ داران اور میڈیا ٹیم کے ساتھی مرحومین کے تمام لواحقین اور متعلقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں اور درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں۔
انجمن طلبہ قدیم منصورہ
🪀 المنصورہ اسلامک میڈیا آفیشل
میڈیا سیل: جامعۃ العلوم الاسلامیہ منصورہ سندھ
❤️ ✍🏻 📩 📤
ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ

*📊 اپنی عمر کا ایک نظر جائزہ لیجیے!*دوستو! عمر کا یہ مختصر سا  چارٹ ہے اپنی عمر دیکھ سکتے ہیان لیکن یہ مجھ سے اور آپ سے ...
21/08/2026

*📊 اپنی عمر کا ایک نظر جائزہ لیجیے!*

دوستو! عمر کا یہ مختصر سا چارٹ ہے اپنی عمر دیکھ سکتے ہیان لیکن یہ مجھ سے اور آپ سے چند سوال کرنے کے لیے ہے:

*⏳ ہماری زندگی کا کتنا حصہ گزر چکا؟*
*🌿 کتنا وقت باقی ہے؟*
*📖 اور گزرے ہوئے وقت میں ہم نے آخرت کے لیے کیا جمع کیا؟*

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
*«الْكَيِّسُ مَنْ دَانَ نَفْسَهُ، وَعَمِلَ لِمَا بَعْدَ الْمَوْتِ»*
"عقلمند وہ ہے جو اپنے نفس کا محاسبہ کرے اور موت کے بعد کی زندگی کے لیے عمل کرے۔"
📚 جامع الترمذی: 2459

💭 آئیے! عمر کے اس سفر پر ایک لمحہ رک کر غور کریں۔
جو وقت گزر گیا وہ واپس نہیں آئے گا، مگر جو وقت باقی ہے اسے اللہ کی رضا، نیک اعمال اور آخرت کی تیاری میں لگایا جا سکتا ہے۔

🤲 اللہ تعالیٰ ہماری باقی زندگی کو بابرکت، نیک اعمال سے معمور اور اپنی رضا کے مطابق بنائے، اور ہمیں حقیقی محاسبۂ نفس کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
🪀 المنصورہ اسلامک میڈیا

❤️✍🏻 📩 📤
ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ

21/08/2026

Watan Ki Matti Gawah Rehnal Abdul sammad l Pakistan Independence Day Celebration 2026
Pakistan Independence Day 2026

سیرت النبی ﷺ کوئز — 11📖 نبی کریم ﷺ کی مبارک سیرت کو جانیں، سیکھیں اور دوسروں تک پہنچائیں۔📝 آج کا سوال:مدینہ منورہ پہنچنے...
20/08/2026

سیرت النبی ﷺ کوئز — 11
📖 نبی کریم ﷺ کی مبارک سیرت کو جانیں، سیکھیں اور دوسروں تک پہنچائیں۔
📝 آج کا سوال:
مدینہ منورہ پہنچنے کے بعد نبی کریم ﷺ نے سب سے پہلے کون سی مسجد تعمیر فرمائی؟

💬 اپنا جواب کمنٹ میں لکھیں۔
📲 منصورہ میڈیا کے ساتھ جڑے رہیں اور سیرتِ نبوی ﷺ کے اس خوبصورت علمی سفر کا حصہ بنیں۔
IslamicQuiz

Address

Jamia Mansoorah, District Matiari, Sindh
Hala
70110

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 13:00

Telephone

+923002829315

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when المنصورہ اسلامک میڈیا آفیشل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to المنصورہ اسلامک میڈیا آفیشل:

Shortcuts

Share

Category