Kahaf ul Wara Academy Hala

Kahaf ul Wara Academy Hala Seek education because this will lead you to your best everywhere in your life from behavioural maintenance to career enhancement�

Permanently closed.
سنگاپور میں امتحانات سے قبل ایک اسکول کے پرنسپل نے بچوں کے والدین کو خط بھیجا جس کا مضمون کچھ یوں تھا۔۔" محترم والدین!آ...
16/10/2022

سنگاپور میں امتحانات سے قبل ایک اسکول کے پرنسپل نے بچوں کے والدین کو خط بھیجا جس کا مضمون کچھ یوں تھا۔۔
" محترم والدین!
آپ کے بچوں کے امتحانات جلد ہی شروع ہونے والے ہیں میں جانتا ہوں آپ سب لوگ اس چیز کو لے کر بہت بے چین ہیں کہ آپ کا بچہ امتحانات میں اچھی کارکردگی دکھائے۔

لیکن یاد رکھیں یہ بچے جو امتحانات دینے لگے ہیں ان میں (مستقبل کے) آرٹسٹ بھی بیٹھے ہیں جنھیں ریاضی سمجھنے کی ضرورت نہیں ہے۔

اس میں بڑی بڑی کمپنیوں کے ترجمان بھی ہوں گے جنھیں انگلش ادب اور ہسٹری سمجھنے کی ضرورت نہیں ۔
ان بچوں میں (مستقبل کے) ادیب بھی بیٹھے ہوں گے جن کے لیے کیمسٹری کے کم مارکس کوئی معنی نہیں رکھتے ان سے ان کے مستقبل پر کوئی اثر نہیں پڑنے والا۔
ان بچوں میں ایتھلیٹس بھی ہو سکتے ہیں جن کے فزکس کے مارکس سے زیادہ ان کی فٹنس اہم ہے۔
لہذا اگر آپ کا بچہ زیادہ مارکس لاتا ہے تو بہت خوب لیکن اگر وہ زیادہ مارکس نہیں لا سکا تو خدارا اسکی خوداعتمادی اور اس کی عظمت اس بچے سے نہ چھین لیجئے گا۔
اگر وہ محنت کے باوجود بہت اچھے مارکس نہ لا سکیں تو انھیں حوصلہ دیجئے گا کہ کوئی بات نہیں یہ ایک چھوٹا سا امتحان ہی تھا وہ زندگی میں اس سے بھی کچھ بڑا کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں...

23/08/2022

ڊپٽي ڪمشنر مٽياريء پاران تيز برساتن سبب سڀاڻي اربع 24 آگسٽ کان ڇنڇر 27 آگسٽ تائين ضلعي جا سمورا تعليمي ادارا بند رکڻ جو اعلان، نوٽيفڪيشن جاري ڪهف االورىا اڪيڊمي هاء اسڪول به بند رهندو

New admissions open come soon and get benefits from best packages
13/07/2022

New admissions open come soon and get benefits from best packages

Today celebrated Orange day not only to tell the importance of Vitamin C  which boosts the immunity against virus covid ...
21/01/2022

Today celebrated Orange day not only to tell the importance of Vitamin C which boosts the immunity against virus covid 19 and flu but also for identification of colour. Teachers and students participated with keen interest and enjoyed very well.

*آپ کا بچہ :*۔"" "" "" "۵ سال تک آپ کا کھلونا.!١٠ سال تک آپ کا خادم..!!١۵ سال کا ہونے سے پہلے، پہلے آپ اسے اپنا دوست بنا...
07/01/2022

*آپ کا بچہ :*
۔"" "" "" "

۵ سال تک آپ کا کھلونا.!
١٠ سال تک آپ کا خادم..!!
١۵ سال کا ہونے سے پہلے، پہلے آپ اسے اپنا دوست بنا لیں ورنہ دشمن تو وہ بن ہی جائے گا...!!!

مجھے بھی یہ بات بہت سخت لگی تھی کہ پندرہ سال کا ہونے پر ہمارا بچہ ہمارا دشمن کیوں بن جائے گا..؟

فرمایا آپ کا بچہ پہلے پانچ سال آپ کا کھلونا ہوتا ہے۔ سارے گھر کا لاڈلا ہر ایک کی آنکھ کا تارا ۔ آپ اسے بھرپور وقت دیتے ہیں اور وہ آپ کو بھرپور پیار دیتا ہے۔ ماں باپ اس کی نظر میں دنیا کے سب سے مہربان بہادر، ذہین، دولت مند، انسان ہوتے ہیں ۔

پھر
اسکول میں داخلہ ہو جاتا ہے۔ گھر میں چھوٹا بہن بھائی آ چکا ہوتا ہے۔ آپ کی مصروفیات بڑھ جاتی ہیں۔ پہلے بچے کو ملنے والا وقت تقسیم ہو جاتا ہے۔ اسکول میں دوست بن جاتے ہیں۔ کچھ اساتذہ اچھے لگتے ہیں۔ آپ یعنی ماں باپ بچے کی پسندیدہ شخصیات کی فہرست میں تیسرے چھوتے نمبر پر چلے جاتے ہیں۔

دس سال بعد ایک بار پھر ٹاپ ٹین کی لسٹ بدلتی ہے۔ پہلے نمبر پر دوست، پھر کوئی ٹیچر، فلم، ٹی وی کا کوئی فنکار، کرکٹ، فٹبال کا کوئی کھلاڑی آ جاتا ہے۔

پندرہ سال کا ہوتے ہوتے بچہ ماں باپ کی نصیحتیں سن سن کر مار پٹائی، ڈانت کھا کھا کر بیزار ہو چکا ہوتا ہے۔ اور اس عمر میں اکثر ٹین ایج بچے ماں باپ کو اپنا دشمن سمجھنے لگتے ہیں۔ اپنی آزادی کا دشمن، اپنی خواہشات کا دشمن، اپنے فرینڈز کا دشمن. ....!
ایک بات نوٹ کر لیجیئے،
یہ مسئلہ صرف آپ کا یعنی ہمارے وطن یا اس خطہ کا نہیں ہے، بلکہ ساری دنیا کے ٹین ایج بچوں اور ان کے پیرنٹس کا ہے۔ اگر ہم مغرب میں بچوں اور پیرنٹس کے مسائل جان لیں تو ہمارے ہوش اڑ جائیں۔ پھر یقین جانیں ہم صبح شام، دن رات اپنے بچوں کے صدقے واری جائیں۔ لیکن اس بات سے مطمئن ہو کر بیٹھ نہیں سکتے، بہتری لانی ہو گی۔ بچوں کے ساتھ تعلقات میں
روز بروز اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔

چند آسان آسان ٹپس عرض کرتا ہوں۔ بچے بڑے ہوتے ہیں تو ان کے مسائل بھی بڑے ہو جاتے ہیں۔ اس لئے اب ان سے؛
• تو تو میں میں بند کر دیں۔
• ان ٹین ایج بچوں کو مکمل فرد سمجھیں۔
• دلیل سے بات کریں، توجہ سے ان کی بات سنیں۔
• غصّہ کرنا چھوڑ دیں، اس سے پہلے کہ بچے آپ سے بات کرنا چھوڑ دیں۔
• تسلیم کریں دنیا کے ساری ٹین ایج بچے اس عمر میں ایسے ہی ہوتے ہیں۔ آپ بھی کم و بیش ایسے ہی تھے، میں بھی ایسا ہی تھا۔
• حوصلہ افزائی کیجیئے، بچوں کی اور ان کے کام کی۔ مثلاً، آپ نے اچھے رزلٹس کے لئے جو مستقل مزاجی سے محنت کی ہے یہ بات قابل تعریف ہے۔
• بچوں کی اسٹرینتھ پہچان کر ان کی حوصلہ افزائی کریں۔ یعنی نوٹ کیجئے کون سا کام آپ کے بچے خود بخود انتہائی محنت لگن اور ذمہ داری سے کرتے ہیں۔ اس خوبی کی تعریف کیجیئے ۔
• بچہ سچ بولتا ہے، نماز کی پابندی کرتا ہے، وقت کی اہمیت کا احساس کرتا ہے۔ تو جم کر بھرپور انداز میں ایپریشئیٹ کیجیئے۔
• بچوں کی کامیابیوں کو سیلیبریٹ کریں۔
• ایک وقت میں ایک بچے کے ساتھ لونگ ڈرائیو پر جائیں۔ اس دوران آپ صرف سوال کیجیئے۔ نوے فیصد سے زیادہ وقت بچے کو بولنے دیں۔ اپنے پاس مائک صرف دس فیصد وقت رکھیں۔ نصیحت نہیں سوال کریں ۔ بچہ آپ کی بات سنجیدگی سے نہ سنتا ہو تو خاندان کے کسی فرد یا ٹیچر جن سے وہ انسپائر ہو، کی مدد لینی چاہیئے۔ ان کے ذریعے حکمت کے ساتھ موٹیویٹ کیجیئے۔
• ہر ایک ٹین ایج بچے کو ایڈوینچر، تھرل، کی طلب ہوتی ہے۔ کچھ ایسے ایونٹ آرگنائز کیجیئے جس میں بچوں کی یہ فطری طلب پوری ہو جائے۔ مثلاً، تیراکی، ہائکنگ، کشتی رانی، سائیکلنگ، گارڈننگ، ڈیزرٹ سفاری، کسی نہ کسی آؤٹ ڈور کھیل کے لئے سامان، مواقع اور اجازت فراہم کریں۔

آج کی گفتگو کا زیادہ تر نوجوان لڑکوں سے متعلق ہے۔ ہو سکتا ہے میری کچھ باتیں سخت اور بری لگیں گی۔ مگر امید ہے کام آئیں گی۔

التماسِ دعا
اَلَّهُمَّ صَلِّ عَلَى ُمحَمَّدِ ُّوعَلَى اَلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى اِبْرَاهِيْمَ وَعَلَى اَلِ ابْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدُ مَجِيِداَلَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمّدِ ٌوعَلَى اَلِ مُحَمّدٍ كَمَابَارَكْتَ عَلَى اِبْرَاهِيْمَ وَعَلَى اَلِ اِبْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيُد مَّجِيد.
*نوٹ* اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیے تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے

Kahaf ul wara academy high school celebrated Culture day and annual prize distribution ceremony on 11.12.2021
12/12/2021

Kahaf ul wara academy high school celebrated Culture day and annual prize distribution ceremony on 11.12.2021

26/11/2021

"ٹیچر" نے ایک دن مجھے بہت مارا ۔۔۔
میں نے دل میں انہیں جتنی "گالیاں" دے سکتا تھا
دیں.....
ارادہ کیا....
جب بھی زرا بڑا ہوا تو انہیں قتل کر دو گا۔۔۔۔۔۔لازم کرنا ۔۔۔۔۔۔

لیکن وہ مجھے "سکھا" گئے....
ایک دن ملے "سائیکل" پر تھے ، کافی بزرگ ہو چکے تھے ۔۔۔
ان کے پاؤں شوگر کی وجہ سے سوجے رہتے
(کبھی کبھی بنا جوتوں کے سائیکل چلاتے ۔۔۔۔۔)

مجھے دیکھتے ہی بولے "زینی"۔۔۔
میں "گاڑی" سے بھاگ کر اترا......

بڑے خوش ہوے
مجھے دیکھ کر ۔۔۔
ایک دم ہاتھ جوڑ کر بولے
(کمزور آواز میں)
یار......
مجھے "معاف" کر دینا.....
تجھے بہت "مارتا تھا"۔

پر اس لیے مارتا تھا کہ تم "کچھ بن" جاؤ اور آج تمہیں کسی "مقام" پر دیکھ کر رو پڑا ہوں کہ میرا شاگرد آج "بڑی گاڑی" میں بیٹھا ہے ۔۔
🥲بیٹا تم میری خوشی کا اندازہ نہیں کر سکتے ۔
اور رو پڑے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میرے سینے پر "گھونسہ" لگا ۔۔۔
"تڑپ" کر انہیں "سینے" سے لگا لیا ۔۔۔
سارا روڈ یہ منظر دیکھ رہا تھا ۔۔۔
پھر ان کے پاؤ چومے ۔۔

ہم--دونوں استاد---شاگرد
🫂گلے لگ کر روتے رہے۔

عجب سی "مہک" تھی ان کے "سینے" سے آتی ،
مجھے ان کی "چھاتی میں سکون" محسوس ہو رہا تھا ۔۔
ابدی سکون ۔۔۔

جس جس راہ چلتے بندے کو پتہ چلا...
وہ بھی رو پڑا
استاد شاگرد کا پیار دیکھ کر

بات یہ ہے کہ آپ "اچھے نمبرز" نہ بھی لیں ۔۔
اچھے "گریڈز" نہ بھی لیں ۔۔۔
♂️صرف اپنے "ٹیچر" کا "ادب" کریں....
تو 'اجر" ٹیچر نہیں "خدا" دیتا ہے ۔۔۔

مجھے یہ "ملاقات" کبھی نہیں بھول سکتی ۔۔۔
مجھے "تراشنے" والے وہی تو تھے ۔۔۔
میں اک "گمنام", "بے شکل" *پتھر* تھا......

اس لیئے جتنا ہو سکے صرف *"استاد کے احترام"* کو ترجیح دیں اور یہی فقط "کامیابی" کی "سیڑھی" ہیں۔۔۔۔
-mughal

Activities based learning in class Nursery students are performing very well Teachers are  working hard to achieve the b...
17/03/2021

Activities based learning in class Nursery students are performing very well Teachers are working hard to achieve the best results

07/03/2021

Students performing different activities

26/09/2020

سڀني معزز والدين کي گزارش ٿي ڪجي ته سومر 28 تاريخ کان اسڪول کلي ويا آهن مهرباني ڪري پنهنجن ٻارن کي SOPs تحت سڪول موڪليندا فيس ماسڪ ۽ پاڻيء جي بوتل ۽ لنچ باڪس ضرور ڏيندا اسڪول ۾ ڪينٽين جي اڃا اجازت نه آهي ٻارن کي سمجهائيندا ته ڪنهن سان هٿ به نه ملائين ۽ هڪ ٻئي سان فاصلي تي رهن هڪ ٻئي کا ڪا به شيء نه وٺي کائين پنهنجا هٿ سٺي نموني صاف رکن ٿڌو پاڻي يا ڪا به ٿڌي شيء استعمال نه ڪن اسڪول جو وقت 8.30 کان 12.30 تائين آهي
نوٽ ڪنهن ٻار کي بخار ۽ زڪام هجي ته اسڪول نه موڪليندا

21/07/2020

طلباء کے نام استاد کے جذبات
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ابھی ہیں گھونسلے باقی
پرندے لوٹ آئیں گے
زرا آندھی کو تھمنے دو
چمن سرسبز ہونے دو
پرندے لوٹ آئیں گے
کوئی غنچہ جو چٹکے گا
کہیں خوشبو جو مہکے گی
ستارے جگمگائیں گے
یہ جگنو پھر سے آئیں گے
شرارت مسکرائے گی
ہنسی پھر لب پہ آئے گی
محبت بانہیں کھولے گی
پرندے لوٹ آئیں گے

وہ ہی قلقاریاں ہونگی
وہ ہی گلکاریاں ہونگی
وہ ہی ہاتھوں میں بچوں کے
کتابیں کاپیاں ہونگی
پرانی تختیاں ہونگی
قلم کی روشنائی سے
الف بے جیم لکھیں گے
زرا سجنے دو گلشن کو
پرندے لوٹ آئیں گے

تمہیں لکھنا سکھانا ہےتمہیں پڑھنا سکھانا ہے
ریاضی کے اصول و ضابطےاردو کے قوائد
قرآن پاک کی آیات اور پھر ان کے فوائد
اصولِ کیمیا ترکیبِ نحوی ,صرف, عقائد

زرا سجنے دو گلشن کو زرا گلزار ہونے دو
پریشاں تم نہیں ہونا پریشاں ہم کو ہونے دو

ہمیں آتا ہے کیسے۔ کس کو۔ کب۔ تعلیم دینا ہے
تمہار ا قرض ہے ہم پر اسے ہم ہی اتاریں گے
زرا سجنے دو گلشن کو پرندے لوٹ آئیں گے.

Address

Hala New
Hala Nawa

Telephone

+92223332805

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kahaf ul Wara Academy Hala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share