Green Land Public School & College Akhorbun

Green Land Public School & College Akhorbun Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Green Land Public School & College Akhorbun, School, Hajira.

Green Land Public School has been established in 2010 and upgrade to college level in 2014.It is situated at village Akhorbun on road Rawalakot-Hajira, 20km south east from Rawalakot and 7km from Hajira.

*گرین لینڈ پبلک سکول اینڈ کالج اکھوڑبن*  *کلاس پلے گروپ تا نہم (سیشن 27-𝟐𝟎𝟐6) داخلے جاری ہیں* شاندار ماضی کے ساتھ بہترین...
26/02/2026

*گرین لینڈ پبلک سکول اینڈ کالج اکھوڑبن*

*کلاس پلے گروپ تا نہم (سیشن 27-𝟐𝟎𝟐6) داخلے جاری ہیں*
شاندار ماضی کے ساتھ بہترین مستقبل کاضامن ادارہ *🌟گرین لینڈ پبلک سکول اینڈ کالج اکھوڑبن* جہاں خوابوں کی شروعات ہوتی ہے اور کامیابیاں پروان چڑھتی ہیں۔
📚 *پروگرامز* دینی اور دنیاوی تعلیم کا ایک خوبصورت امتزاج۔
🏫 *سہولیات* وسیع و عریض خوبصورت بلڈنگ، وسیع و عریض پلے گراونڈ، شور شرابے سے دور پر سکون ماحول، محنتی اور تجربہ کار اساتذہ، جدید ترین سائنس اور کمپیوٹر لیبز ، سی سی ٹی وی کیمراز فول پروف سیکورٹی سسٹم، انٹر کالجز تعلیمی اور کھیلوں کے مقابلے، علمی و ادبی پروگرامات کا انعقاد ۔
ابھی ادارہ ھذا میں داخلہ لے کر ایک ایسی تعلیمی فضا کا حصہ بنیں جو ترقی، اقدار اور کامیابی کی ضامن ہے۔
آپ کا تعاون ، عتماد اور خلوص ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ہے
📞 رابطہ برائے داخلہ و معلومات
_03455037503_
_ _03124984666_

13/02/2026

Green Land Public School and college Akhorbun Ajk
سٹارز سائنس کالج ہجیرہ میں مورخہ 8 فروری 2026ء بروز اتوار آٹھویں جماعت کے لیے تحصیل ہجیرہ کے مختلف سکولز کے بچوں کے درمیان ٹیلنٹ ہنٹ مقابلہ ہوا۔
*گرین لینڈ پبلک سکول اینڈ کالج اکھوڑبن* کی طالبہ *نورالعین شوکت* نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے ایک بار پھر ادارہ گرین لینڈ، والدین اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
نورالعین شوکت، والدین اور اساتذہ اور عوام علاقہ کو بہت بہت مبارک ہو♥️

Green Land Public School and college Akhorbun Ajk محمڈن سائنس کالج ہجیرہ میں یکم فروری 2026ء کو ایک خوبصورت اور شاندار س...
12/02/2026

Green Land Public School and college Akhorbun Ajk
محمڈن سائنس کالج ہجیرہ میں یکم فروری 2026ء کو ایک خوبصورت اور شاندار سپر ٹیلنٹ کمپٹیشن ٹیسٹ منعقد ہوا ۔ اس مقابلے میں تحصیل ہجیرہ اور گرد و نواح کے مختلف سکولز و کالجز سے آنے والے 450 سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔
*گرین لینڈ پبلک سکول اینڈ کالج اکھوڑبن* کی ہونہار طالبہ نورالعین شوکت اور ایمن مشتاق نے بالترتیب چوتھی اور چھٹی پوزیشن حاصل کی۔
ہمارے طلبہ کی محنت، اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور والدین دعاؤں سے ہمارے طلبہ نے اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کرتے ہوئے ادارے کا نام روشن کیا۔
نورالعین شوکت، ایمن مشتاق، والدیں اور اساتذہ گرین لینڈ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد

آفاق پبلشرز کے زیر اہتمام  تحصیل ہجیرہ کے مختلف سکولز کے درمیان منعقد ہونے والے "انسائیکلوپیڈیا کوئز کمپیٹیشن 2026ء"  می...
11/02/2026

آفاق پبلشرز کے زیر اہتمام تحصیل ہجیرہ کے مختلف سکولز کے درمیان منعقد ہونے والے "انسائیکلوپیڈیا کوئز کمپیٹیشن 2026ء" میں *گرین لینڈ پبلک سکول اینڈ کالج اکھوڑبن* کے طلبہ اور طالبات نے میدان مار لیا۔
مڈل سیکشن کے مقابلے میں تحصیل بھر میں پہلی پوزیشن سمیت ٹاپ ٹین میں پانچ پوزیشنز حاصل کیں۔
جبکہ ہائی سیکشن کے مقابلے میں ادارہ ھذا کے تین بچوں نے ٹاپ ٹین میں جگہ بنائی۔
مڈل سیکشن
⭐ ایمن مشتاق، پہلی پوزیشن
⭐ طیبہ اشفاق، تیسری پوزیشن
⭐ نورالعین شوکت، چوتھی پوزیشن
⭐ مومنہ نور، چھٹی پوزیشن
⭐ مناہل فرید آٹھویں پوزیشن
ہائی سیکشن
⭐ عبدالمتین خان، تیسری پوزیشن
⭐ وجیہہ السلام، آٹھویں پوزیشن
⭐ عرفہ خان، نویں پوزیشن
اس غیر معمولی کارکردگی پر بچوں کو اور ان کے والدین کو دلی مبارکباد۔ ✌❤

فہم القرآن، قرآت، نعتیہ، تقریری، ٹیلنٹ ہنٹ، انسائیکلوپیڈیا کوئز، کھیلوں اور دیگر مقابلوں میں شاندار کارکردگی اور کامیابیاں اس بات کا عملی ثبوت ہیں کہ *گرین لینڈ پبلک سکول اینڈ کالج اکھوڑبن* اعلی معیار کی تعلیم فراہم کرنے والا بہترین ادارہ ہے۔ جو نہ صرف نصابی بلکہ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی اپنے طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارتا ہے۔
یہ کامیابیاں ادارہ ھذا کی خدمات، اساتذہ کی محنت، بچوں کی محنت، لگن اور دلچسپی، اور والدین کے اعتماد کا مظہر ہیں ۔

10/02/2026

*گرین لینڈ پبلک سکول اینڈ کالج اکھوڑبن* کی سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات و یوم والدین، علم و آگہی، مسرت اور وقار کی حسین فضا میں 10 جنوری 2026ء کو منعقد ہوئی۔
یہ تقریب طلبہ کی تعلیمی، ہم نصابی اور اخلاقی کامیابیوں کو سراہنے، ادارہ و والدین کے باہمی ربط کو مزید مضبوط بنانے اور والدین کے تعاون کو خراجِ تحسین پیش کرنے خوبصورت اظہار تھی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد حمد باری تعالٰی اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ نے محفل کو روحانی سرور بخشا۔
پرنسپل ادارہ نے اپنے مختصر استقبالیہ خطاب میں مہمانانِ گرامی اور والدین کو خوش آمدید کہتے ہوئے کالج کی تعلیمی کارکردگی، نظم و ضبط، اور مستقبل کے اہداف پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے والدین کے کردار کو طلبہ کی کامیابی میں کلیدی قرار دیا۔

طلبہ کی مختلف موضوعات پر تقاریر، ٹیبلوز ، مزاحیہ لیکن سبق آموز ڈرامے، مزاحیہ خبریں اور دیگر رنگا رنگ پروگرامز نے تقریب کو مزید دلکش اور خوبصورت بنا دیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔
تقریب میں عزت مآب جناب چوہدری مختار حسین صاحب (کمشنر پونچھ ڈویژن)، جناب ولید انور صاحب (اسسٹنٹ کمشنر ہجیرہ) ، جناب افتخار انقلابی صاحب (ایریا منیجر مسلم ہینڈز انٹرنیشنل) جناب سردار فاروق صاحب ( ڈائریکٹر لینڈ یوز ) جناب فہیم خورشید صاحب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پونچھ (مسلم ہینڈز انٹرنیشنل) ٹیچر کمیونٹی، والدین، سٹوڈنٹس اور علم سے دلچسپی رکھنے والے خواتین و حضرات نے خصوصی شرکت کی۔
مہمانانِ خصوصی نے نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔ اس کے علاوہ میر پور بورڈ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات 2025ء میں 100% رزلٹ دینے والے اساتذہ کرام کو تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا گیا۔ مہمانان خصوصی نے اپنے خطاب میں تعلیم کے ساتھ کردار سازی، محنت، نظم و ضبط اور والدین کے احترام پر زور دیا۔ انہوں نے کالج کی تعلیمی سرگرمیوں اور طلبہ کی کامیابیوں کو سراہا اور ادارے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
یہ تقریب نہ صرف یادگار ثابت ہوئی بلکہ طلبہ کے دلوں میں کامیابی کے نئے خواب بھی جگا گئی۔

سالانہ تقریب تقسیم انعامات و یوم والدین 2026ءآپ کو معہ احباب شرکت کی دعوت دی جاتی ہے
09/01/2026

سالانہ تقریب تقسیم انعامات و یوم والدین 2026ء
آپ کو معہ احباب شرکت کی دعوت دی جاتی ہے

29/11/2025

*گرین لینڈ پبلک سکول اینڈ کالج اکھوڑبن* سپر 6 والی بال ٹورنامنٹ سیزن 4، 2025ء
پہلے دن کے کھیل میں گرین لینڈ سائنس کالج اکھوڑبن نے *محمڈن سائنس کالج ہجیرہ* کو ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
کوارٹر فائنل میچ میں *گرین لینڈ سائنس کالج اکھوڑبن* نے انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد *علامہ اقبال سائنس کالج اکھوڑبن* کی ٹیم کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
Congratulations team Green

تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے فروغ اور مقابلوں کے رجحان کے لیے *" گرین لینڈ پبلک سکول اینڈ کالج اکھوڑبن"* نے ہر سال کی طرح...
28/11/2025

تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے فروغ اور مقابلوں کے رجحان کے لیے *" گرین لینڈ پبلک سکول اینڈ کالج اکھوڑبن"* نے ہر سال کی طرح اس سال بھی 29، 30 نومبر 2025ء کو انٹر کالجز *سپر 6* والی بال ٹورنامنٹ منعقد کرنے جا رہا ہے۔

خطے کے بہترین کالجز کی منتخب *"Super Six"* والی بال ٹیمیں سنسنی خیز مقابلوں میں اپنی مہارتوں کا مظاہرہ کریں گی، اور شائقین ایک یادگار ایونٹ کا تجربہ کریں گے۔
شائقین والی بال کو بھر پور دعوت دی جاتی ہے، آئیں اور اس دلچسپ ٹورنامنٹ کو یاد گار بنائیں !
آپ کی موجودگی ہمارے طلبہ کے لیے بیش بہا حوصلہ افزائی ثابت ہو گی۔

ہم تمام ٹیموں کے لیے *گرین لینڈ کالج اکھوڑبن* میں نیک خواہشات کے ساتھ منتظر ہیں ۔۔۔۔

*مورخہ 21جولائی 2025 ء*  (*گلوبل ویژن انسٹیٹیوٹ آف آئی ٹی سنٹر اکھوڑبن)* میں *لیول ٹو (Computer Operator)* کے طلباء و طا...
22/07/2025

*مورخہ 21جولائی 2025 ء*
(*گلوبل ویژن انسٹیٹیوٹ آف آئی ٹی سنٹر اکھوڑبن)* میں *لیول ٹو (Computer Operator)* کے طلباء و طالبات کی *فائنل اسسمنٹ* کامیابی سے مکمل ہوئی۔ (الحمدللہ)

اس اہم موقع پر * بطور ٹی ٹی بی نمائندہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر *انیس گلزار صاحب* اور نیشنل اسیسسر اور ماہر آئی ٹی *جناب شاہد محمود صاحب* نے Pre-Assessment میٹنگ کے دوران طلباء و طالبات کو بھرپور رہنمائی فراہم کی۔
جناب انیس گلزار صاحب اور شاہد محمود صاحب نہایت باوقار، باصلاحیت اور تجربہ کار شخصیات ہیں، جنہوں نے نہ صرف پیشہ ورانہ انداز میں طلباء کی رہنمائی کی بلکہ ان کے اعتماد میں بھی اضافہ کیا۔

طلباء و طالبات نے ان کی موجودگی میں پریکٹیکل اور تھیوری دونوں میں بہترین کارکردگی دکھائی، جو ان کی محنت اور اساتذہ کی تربیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

گلوبل ویژن انسٹیٹیوٹ آف آئی آٹی اور گرین لینڈ کالج اکھوڑبن کی انتظامیہ ،جناب انیس گلزار صاحب، جناب شاہد محمود صاحب، طلباء، اساتذہ اور TEVTA ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے۔

*گرین لینڈ پبلک سکول اینڈ کالج اکھوڑبن* *انٹرنیٹ (سیشن 𝟐𝟎𝟐𝟓–𝟐𝟎𝟐𝟕)*  میں داخلے جاری ہیں* شاندار ماضی کے ساتھ بہترین مستقب...
24/06/2025

*گرین لینڈ پبلک سکول اینڈ کالج اکھوڑبن*

*انٹرنیٹ (سیشن 𝟐𝟎𝟐𝟓–𝟐𝟎𝟐𝟕)* میں داخلے جاری ہیں*
شاندار ماضی کے ساتھ بہترین مستقبل کاضامن ادارہ * 🌟گرین لینڈ پبلک سکول اینڈ کالج اکھوڑبن* جہاں خوابوں کی شروعات ہوتی ہے اور کامیابیاں پروان چڑھتی ہیں۔
📚 *پروگرامز* ایف ایس سی، پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، آئی کام، ایف اے۔
🏫 *سہولیات* وسیع و عریض خوبصورت بلڈنگ، وسیع و عریض پلے گراونڈ، شور شرابے سے دور پر سکون ماحول، محنتی اور تجربہ کار اساتذہ، جدید ترین سائنس اور کمپیوٹر لیبز ،ب سی سی ٹی وی کیمراز فول پروف سیکورٹی سسٹم، انٹر کالجز تعلیمی اور کھیلوں کے مقابلے، علمی و ادبی پروگرامات کا انعقاد ۔
ابھی ادارہ ھذا میں داخلہ لے کر ایک ایسی تعلیمی فضا کا حصہ بنیں جو ترقی، اقدار اور کامیابی کی ضامن ہے۔
آپ کا تعاون ، اعتماد اور خلوص ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ہے
📞 رابطہ برائے داخلہ و معلومات
_03455037503_
_ _03124984666_

*گرین لینڈ پبلک سکول اینڈ کالج اکھوڑبن* نے کمپیوٹر اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے موجودہ ڈیجیٹل دور  کی اہم ترین ضرورت اور عص...
27/01/2025

*گرین لینڈ پبلک سکول اینڈ کالج اکھوڑبن* نے کمپیوٹر اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے موجودہ ڈیجیٹل دور کی اہم ترین ضرورت اور عصر حاضر کے جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے
2024 ء میں *گلوبل ویژن انسٹیٹیوٹ آف آئی ٹی اکھوڑبن* کی بنیاد رکھی ۔ (جو کہ *AJK TVETA* اور *NAVTTC* سے منظور شدہ ہے) جس میں ابتدائی طور پر لیول 2 (6 ماہ) اور لیول 3 (ایک سال) کے بیسک کمپیوٹر 🖥️ کورسز کروائے جاتے ہیں ۔
الحمداللہ ! 2024 لیول 2 کا پہلا بیج *TTB Ajk* سے ٹیسٹ دے کے فارغ ہو چکا ہے۔
ڈپلومہ *Ajk TVETA* اور *NAVTTC* سے جاری ہو گا۔

⬅️ جلدی کیجیے ، 2025 ء کمپیوٹر 🖥️ کورس لیول 2 محدود نشستوں کےلیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 جنوری 2025ء ہے۔

Address

Hajira
12160

Telephone

+923455037503

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Green Land Public School & College Akhorbun posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Green Land Public School & College Akhorbun:

Shortcuts

Share

Category