Al-Hikmah Private School -HFD مدرسہ الحکمۃ الخاصہ

Al-Hikmah Private School -HFD     مدرسہ الحکمۃ الخاصہ

Share

Whole world is school for our children. School is not just a place for learning, in fact school shape and frame the personality of kid in all perspectives.

In home you are the teacher of your kids. In school and home try to make learning easy for kids not

14/08/2025

Think and act.....

02/03/2024

کلاس میں داخل ہوتے ہی مجھے سگریٹ کے دھویں کی موجودگی کا احساس ہوا۔

سٹوڈینٹس سے پوچھا تو جواب ندارد۔
روشن دان اور کھڑکی کو بغور دیکھا۔باہر جا کر مشاہدہ کیا مگر آگ یا دھویں کا نام و نشان تک نہیں تھا۔

تجسس بڑھا۔کلاس کے دو قابل بچوں کو بلایا۔انہیں اعتماد میں لیکر پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ سر کچھ سٹوڈینٹس کے پاس

E-vape pens

ہیں۔تلاشی لی تو یہ ڈیواٸیس جو بالکل ایک پین قلم کی طرح تھی برآمد کر لی۔۔۔۔۔

E-smoking
یا
V**e Smoking

سگریٹ نوشی کی ایک جدید قسم ہے کہ جسمیں ایک بیٹری پاورڈ heating device انسانی
عمل تنفس یعنی
Inspiration
اور
Exhiliration
کی مدد سے تواناٸی کو استعمال کر کے قلم نما سگریٹس میں موجود محلول کو vaporize کرکے دھواں میں تبدیل کر دیتی ہے۔اس دھویں کو کش لگا کر آسانی سے سگریٹ نوشی کی علت پوری کی جاسکتی ہے۔

اسمیں عام سگریٹ کی طرح نکوٹین موجود ہوتا ہے۔یہی نہیں taste تبدیل کرنے کے لۓ اسمیں مختلف فلیورز بھی دستیاب ہیں۔یہ فلیورز انتہاٸی نقصان دہ
Aerosols
سے بناۓ جاتے ہیں۔ جو کارڈیوویسکولر ڈیزیزز ،اور پلمونری ڈس فنکشن مع دمہ ایمفی سیما حتی کہ پھیپھڑوں کے کینسر تک کا سبب ہیں۔۔

یاد رہے اسوقت یہ e-vapes

الیکٹرونک سگریٹس بازار میں باآسانی موجود ہیں۔

اب چونکہ یہ نیاز مند Hand on تحقیق پر یقین رکھتا ہے اسی سلسلہ میں بازار جاکر قریب قریب پانچ دوکانداروں سے ان سگریٹس کی بابت دریافت کیا۔

جواب چشم کشا تھے۔

ان دکانداروں کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس یہ ای سگریٹس دس سال سے لیکر سولہ سال کے لڑکے اور لڑکیاں
Under age addicts
خرید کر لے جاتے ہیں۔چونکہ یہ عام سگریٹس کی طرح نہیں ہیں اور اس میں شک یا پکڑے جانے کا رسک نہیں ہوتا تو یہ کم عمر سٹوڈینٹس کی اولین ترجیح ہیں۔ہم ان انڈر ایج سٹوڈینٹس کو یہ دھڑا دھڑ فروخت کر رہے ہیں۔سب سے زیادہ پسند کۓ جانیوالا فلیور grape فلیور ہے۔۔۔۔۔۔

میں ششدر ہو چکا تھا۔

مزید اس نیاز مند نے جب اپنے کولیگز سے جنکا تعلق کالجز ہاٸی اور ہاٸیر سیکنڈری سکولز سے تھا اس بابت دریافت کیا تو انکا کہنا تھا کہ یہ ای سگریٹس بچے دھڑا دھڑ استعمال کر رہے ہیں۔ہمیں تو اس بابت علم بھی بچوں کے زریعہ سے ہوا۔

میری رینڈم تحقیق جو system اور sorrounding کو مدنظر رکھ کر کی گٸی اسکے مطابق بلا کم و کاست ہر پانچ میں سے دو سٹوڈینٹ یہ الیکٹرونک سگریٹس استعمال کررہے ہیں۔والدین بشمول معاشرے کو ابھی تک اس زیاں کار کی بابت رتی بھر بھی علم نہیں تھا۔۔۔۔

میں لا انفورسمینٹ اداروں بشمول تعلیمی اداروں کے ہیڈر پرنسپل صاحبان ڈپٹی ڈی ای اوز
ڈی ای اوز
سی ای اوز
اور صحافی حضرات سے پرزور اپیل کرتا ہوں کہ فورًا ان V**es سے متعلق آگاہی اور تدارک کے لۓ awarness کمپینز سٹارٹ کی جاٸیں۔

اس ضمن میں والدین سٹوڈینٹس اور معاشرے کو ایجوکیٹ کرنے کے لۓ آگاہی واکس کا اہتما م کیا جاۓ۔ورنہ یہ خاموش زہر قاتل ہماری نوجوان نسل کو نشہ کی لت میں پوری طرح جکڑ لے گا۔

اس ضمن میں یہ نیاز مند جلد ضلع میانوالی کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو ان الیکٹرونک سگریٹس کی روک تھام اور انکی پابندی پر روح کے مطابق عمل کروانے پر ایک کھلا خط بھی تحریر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔یاد رہے اس نیاز مند نے چند سال پہلے اسوقت کے ڈی پی او سرفراز خان ورک کو بازاروں میں USBs میں دھڑا دھڑ بھر کے دی جانیوالی فحش و پورن موویز کی بابت بھی ایک open letter تحریر کیا تھا جس پر ایکشن لیتے ہوۓ زمہ داران کے خلاف کارواٸی بھی عمل میں لاٸی گٸی تھی۔

ہم اپنی نسلوں کی آبیاری کے لۓ کوٸی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔

عمرزیشان۔پنجاب ٹیچرز یونین عباسی شہید گروپ میانوالی۔

Scholar Stream - YouTube 15/01/2024

📚 Dear page Followers/Community,

We hope this message finds you well! We're excited to share with you our educational journey on "Scholar Stream," our YouTube channel dedicated to insightful and engaging educational content.

https://www.youtube.com/channel/UCIXrf_RbJ7nrzGT8am_k_tQ
and like this channel Jazak Allah

Scholar Stream - YouTube Welcome to Scholar Stream – Your Gateway to Academic Excellence!🎓 Dive into a world of knowledge and intellectual growth with Scholar Stream! 🌐Are you pass...

Want your school to be the top-listed School/college in Hafizabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Main Street Opposite ADMORE Petrol Station, Gujranwala Road
Hafizabad
40100