GBHS haddowali

GBHS haddowali Education

گزشتہ روز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہدووالی میں سالانہ امتحان 2026 کے نتائج کے سلسلےمیں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا...
04/04/2026

گزشتہ روز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہدووالی میں سالانہ امتحان 2026 کے نتائج کے سلسلےمیں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کاباقاعدہ آغاز تلاوت ِکلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول سے کیا گیا۔ اس خوشی کے موقع پر سکول کا ماحول خوشیوں اور مسرتوں سے بھر گیا، جہاں طلبہ، اساتذہ کرام اور والدین نے بھرپور شرکت کی۔
ہیڈ ماسٹر صاحب نے اپنے خطاب میں نہایت مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے ادارے کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے کہ اس سال تمام طلبہ کامیاب قرار پائے اور کوئی بھی طالب علم ناکام نہیں ہوا۔ یہ شاندار کامیابی طلبہ کی مسلسل محنت، اساتذہ کرام کی مخلصانہ رہنمائی اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی دراصل آپ کے روشن مستقبل کی ایک مضبوط بنیاد ہے، جسے مزید محنت، لگن اور دیانتداری سے آگے بڑھانا ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم صرف امتحان پاس کرنے کا نام نہیں بلکہ یہ کردار سازی، نظم و ضبط، وقت کی پابندی اور ذمہ داری کا شعور پیدا کرتی ہے۔ طلبہ کو چاہیے کہ وہ اپنی کامیابی پر فخر کرنے کے ساتھ ساتھ عاجزی اختیار کریں اور ہمیشہ سیکھنے کا عمل جاری رکھیں۔
اساتذہ کرام نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ہمیں اپنے طلبہ پر فخر ہے جنہوں نے محنت اور لگن سے یہ مقام حاصل کیا۔ انہوں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقیات، صفائی، دیانتداری اور احترامِ انسانیت کو بھی اپنی زندگی کا حصہ بنائیں تاکہ وہ ایک اچھے طالب علم کے ساتھ ساتھ ایک بہترین انسان بھی بن سکیں۔
اس موقع پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو خصوصی طور پر سراہا گیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی تاکہ دیگر طلبہ بھی ان سے ترغیب حاصل کریں۔ سکول انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
آخر میں تمام طلبہ کے لیے اجتماعی دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ انہیں علمِ نافع عطا فرمائے، ان کی محنت کو مزید کامیابیوں میں تبدیل فرمائے، انہیں زندگی کے ہر میدان میں کامیاب و کامران کرے اور انہیں ملک و قوم کا مفید شہری بنائے۔ آمین۔
اللہ تعالیٰ تمام طلبہ کے روشن مستقبل کو کامیابیوں سے بھر دے اور انہیں ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے۔

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته کل بتاریخ 21/03/2025کو ہمارے  اُستادِمحترم جناب عزت ماب  نزیر احمد صاحب محکمہ تعلیم میں3...
22/03/2025

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته کل بتاریخ 21/03/2025کو ہمارے اُستادِمحترم جناب عزت ماب نزیر احمد صاحب محکمہ تعلیم میں36 سال اپنی خدمات سر انجام دینے کے بعدگورنمنٹ ہاٸی سکول ہدووالی سے ریٹاٸرڈ ہو گۓ۔آپ کی پہلی تقرری گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نکہ افغانان میں1989ء میں بطور پراٸمری سکول ٹیچر ہوٸی۔بعد ازاں آپ نےجنوری 1993ء میں بطور ایلیمینٹری سکول ٹیچرہاٸی سکول انجرا میں چارج لیا۔آپکا تبادلہ مٸ 1993ء میں گورنمنٹ ہاٸی سکول ہدووالی میں ہوا۔آپ کو 2017ء میں SST کا گریڈ ملا۔آپ نےتقریباً32 سال ہدووالی سکول میں تدریسی فراٸض سرانجام دٸے۔آپ چست طبیعت، باروعب شخصیت اور خوبصورت آواز کے مالک ہیں ۔شعر و شاعری سے خصوصی لگاٶ ہونے کی وجہ سے آپ کو فنِ خطابت میں دوام حاصل ہے۔ جو سننے والوں اور سمجھنے والوں پرسحر طاری کردیتا ہے۔آپ نے تقریبا ایک سال انچارج ہیڈ کے طور فراٸض انجام دیۓ۔آپ کی قاٸدانہ اور مخلصانہ صلاحیتوں کی وجہ سے سکول ھٰذا میں بہت سے مثبت تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں۔آپ نے اس ادارے کو اوج کمال پر لانے کے لیۓ جو وقت اور صلاحیتیں صرف کی ہیں وہ بے مثال ہیں۔آپ محبت اور شفقَت کا پیکر رہے۔آپ جیسی شخصیت کے چلے جانے سے پیدا ھونے والے خلا کو پُر کرنا نا ممکن ہے۔بہرحال ہر آغاز کا ایک اختتام ہوتا ہےاور ہر اختتام دراصل ایک نقطہ آغاز ہوتا ہے۔افسوس کے یہ ہم سب کی زندگیوں کا خلاصہ ہےکہ ہم سب نے اپنا کردار ادا کرنے کے بعد واپس لوٹ جاناہے۔اصل مقصد یہ ہے کہ ہم اپنا کردار اتنی خوبصورتی اور خوش اسلوبی سے نبھاٸیں کہ ہمارا واپسی کا سفربھی یادگار اور حسین ہو جاۓ۔اور سر آپ نے یہ کردار بہت خوبصورتی سے نبھایاہے۔

ایک لمحے میں سمٹ آیاہے صدیوں کا سفر
زندگی تیز بہت تیزچلی ہو جیسے

اللہ تعالی سے آپکی خوشیوں، صحَت ،تندرستی اور لمبی عمر کی دعا کےساتھ الوداع کہتے ہیں۔

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا

َاَز قلم ۔۔۔۔۔۔اشتیاق حسین قریشی

26/09/2024

کامران اسحاق صاحب کو گورنمنٹ ہاٸی سکول ہدووالی میں ٹرانسفر پر مبارک باد أپ نے زیادہ تر سروس تحصیل پنڈی گھیب میں کی أٹھ سال تک انجرا ہاٸی سکول میں خدمات سر انجام دیں پراٸمری سکول چار جاگیراں میں بھی تعینات رہے أج اپنے گاٶں کے سکول میں جواٸننگ دی اللہ پاک أپ کو خوش وخرم رکھے

السلام علیکم! محترم والدین کل سے گورنمنٹ سکولوں کے اوقات کار 7amسے 30am۔11 ہونگے۔
17/05/2024

السلام علیکم! محترم والدین کل سے گورنمنٹ سکولوں کے اوقات کار 7amسے 30am۔11 ہونگے۔

تیری پر خلوص محفل میں جو دن ھم نے گزارے ہیں-قلم لکھنے سے قاصر ہیں وہ دن اتنے پیارے ہیں-قوموں کی تشکیل اور تعمیر و ترقی م...
10/04/2024

تیری پر خلوص محفل میں جو دن ھم نے گزارے ہیں-
قلم لکھنے سے قاصر ہیں وہ دن اتنے پیارے ہیں-
قوموں کی تشکیل اور تعمیر و ترقی میں استاد کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ افراد کے خام، کج اور منتشر ذہنوں کو یکسوئی, مقصد کی لگن اور پختگی عطا کرنا استاد کا فرض ہے۔ ایسا صرف اس وقت ہو سکتا ہے جب استاد خود بھی اپنے فن میں یکتا، مخلص اور پیکر ایثار ہو اور اسکی عملی مثال عبدالعظیم صاحب نے اپنے دورمیں پیش کی۔
ایک عہد تمام ہوا ، عبدالعظیم صاحب ہیڈ ماسٹر 40 سال سروس مکمل کرنے کی بعد سبکدوش ہو گئے۔
بہترین استاد ، خوش اخلاق انسان، محنت اور لگن کا نمونہ ، انسانیت کے داعی اور اعلی کردار و عمل کے پیکر رہے۔
آپکی بطور ٹیم ممبر کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی۔
آپکی زندگی ، صحت وسلامتی کے لے دعاگو۔
Staff GBHS Haddowali

اٹھاو بستہ چلو سکول
09/01/2024

اٹھاو بستہ چلو سکول

آو سکول چلیں۔🌹🌹🌹🚴🚴
20/08/2023

آو سکول چلیں۔🌹🌹🌹🚴🚴

29/07/2023

ﭘﻨﺠﺎﺏ ﺑﮭﺮ ﮐﮯﺗﻤﺎﻡ ﺗﻌﻠﯿﻤﯽ ﺑﻮﺭﮈﺯ میٹرک 2023 ﮐﮯ ﺭﺯﻟﭧ ﮐﺎ ﺍﻋﻼن 31 جولائی صبح 10 بجے ﮐﺮﯾﮟ ﮔﮯ۔ ﺭﺯﻟﭧ بورڈ ویب سائٹ اور ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﻓﻮﻥ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﺑﮭﯽ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮐﯿﺎ ﺟﺎ ﺳﮑﮯ ﮔﺎ۔ ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﺳﮯ ﺭﺯﻟﭧ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯿﻠﮱ ﺍﭘﻨﺎ ﺭﻭﻝ ﻧﻤﺒﺮ ﻟﮑﮫ ﮐﺮ ''ﺑﻮﺭﮈ ﮐﻮﮈ'' ﭘﺮ ﺑﮭﯿﺠﯿﮟ ﮔﮯ* ۔
ﺗﻤﺎﻡ ﺑﻮﺭﮈ ﮐﮯ ﮐﻮﮈﺯ ﺩﺭﺝ ﺫﯾﻞ ﮨﯿﮟ۔
ﻓﯿﺼﻞ ﺁﺑﺎﺩ 800240
ﮈﯾﺮﮦ ﻏﺎﺯﯼ ﺧﺎﻥ 800295
ﮔﻮﺟﺮﺍﻧﻮﺍﻟﮧ 800299
ﺭﺍﻭﻟﭙﻨﮉﯼ 800296
ﻻﮨﻮﺭ 80029
*ﺑﮩﺎﻭﻟﭙﻮﺭ* 800298
ﺳﺮﮔﻮﺩﮬﺎ 800290
ﺳﺎﮨﯿﻮﺍﻝ 800292
ﻣﻠﺘﺎﻥ 800293

ادارہ ہذا میں محترم اسماعیل صاحب محترم سعید صاحب  کو خوش آمدید پخیر را غلے  🌹🌹🌹❤❤❤🌼🌼محترم خرم اسحاق صاحب اوراشفاق صاحب ک...
23/02/2023

ادارہ ہذا میں
محترم اسماعیل صاحب
محترم سعید صاحب کو خوش آمدید پخیر را غلے 🌹🌹🌹❤❤❤🌼🌼
محترم خرم اسحاق صاحب اور
اشفاق صاحب کو الوداع 👏👏👏🇵🇰🇵🇰🇵🇰🌷🌷🌷
Best of Luck🌹🌹🌹

چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن ضلع اٹک  کی ہدایات پر ترکی اور شام کے متاثرین زلزلہ زدگان کیلئے طلبہ اور اساتذہ دعا کرتے ہوئے ۔الل...
13/02/2023

چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن ضلع اٹک کی ہدایات پر ترکی اور شام کے متاثرین زلزلہ زدگان کیلئے طلبہ اور اساتذہ دعا کرتے ہوئے ۔اللہ تعالیٰ سب کی حفاظت فرمائے ۔آمین۔

محترم خرم اسحاق صاحب کی بطور ای ایس ٹی پرموشن پر آپ کو دلی مبارکباد   الله پاک آپ کو ہرقدم پر ترقی عطا فرمائے آمین ثم آم...
09/02/2023

محترم خرم اسحاق صاحب کی بطور ای ایس ٹی پرموشن پر آپ کو دلی مبارکباد الله پاک آپ کو ہرقدم پر ترقی عطا فرمائے
آمین ثم آمین
آپ جو کلیوں کو سینے کا لہو دے کے چلے ہیں
صدیوں آپ کو گلشن کی فضا یاد کرے گی

Address

Haddowali

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GBHS haddowali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category