01/11/2023
Tenses For Students
Students of 8th, 9th, 10th, 11th, 12th, B.A, B.Sc, I.Com, I.Cs, Science and Arts, may join the Academy, we will try to educate them. Sir-M.Akram. Sir-Ali.
01/11/2023
Tenses For Students
04/09/2022
/ #طلباء/ #والدین قابل احترام پبلک فوری متوجہ ہوں ایسا نہ ہو کہ دیر ہو جائے۔
پنجاب بورڈز نے اپنی پالیسی میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔ براہ کرم نوٹ فرما لیں۔
1. پہلے میٹرک کے امتحان میں تین مضامین میں فیل کو مکمل فیل تصور کیا جاتا تھا اور طالب علم کو نہم اور دہم دونوں کے سارے پرچے واپس دینا پڑتے تھے۔ جبکہ اس بار وہ جتنے بھی مضامین میں فیل ہے وہ ان کا سپلی میں پیپر دے سکتا ہے۔
2. سپلی کا داخلہ بھیجنے کی آخری تاریخ 12 ستمبر 2022 ہے۔جو لوگ داخلہ بھیجنا چاہتے ہیں وہ آن لائن بورڈ کی ویب سائٹ سے داخلہ بھیجیں اور فارمز کا پرنٹ لے کے، حبیب بنک کی کسی بھی شاخ میں فیس جمع کرائیں۔ ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر سے تصدیق کرا کے فارم بورڈ کے پتے پر بھیج دیں۔(پتہ فارم پر درج ہو گا)
3. سپلی کے ایگزامز میں فیل ہونے والے طلبا 2023 سالانہ اور پھر 2023 کے سپلی میں دوبارہ اپنے فیل شدہ پیپر کلئیر کر سکتے ہیں۔ البتہ ان تین چانسز میں وہ پیپر کلئیر نہیں کر پاتے تو انہیں نہم دہم کے سارے پرچے واپس دینا ہوں گے۔
4. سپلی کے امتحانات کو اب second annual exams کا نام دیا گیا ہے۔ اب ان میں فریش طلبا یعنی جنہوں نے کبھی نہم دہم کے پیپر نہیں دئیے وہ بھی پیپر دے سکتے ہیں۔
5. سپلی کے پیپرز کا آغاز 10 اکتوبر 2022 سے ہو رہا ہے۔ تو جو لوگ داخلہ بھیجنا چاہتے ہیں، بھیج دیں اور ایک ماہ میں اپنی تیاری مکمل کر لیں۔ اگر آپ پیپر پیٹرن کو مد نظر رکھ کے تیاری کریں تو ایک ماہ میں باآسانی تیاری کی جا سکتی ہے۔
اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔
28/03/2022
INTERMEDIATE PART-II CHEMISTRY PAIRING SCHEME 2022 FOR ALL BISE PUNJAB
معروضی سوالات:
کل 17 معروضی سوالات پیپر کا حصہ ہوں گے جن میں سے باب نمبر 1 تا 15 میں سے ہر باب سے صرف ایک معروضی سوال بنایا جائے گا جبکہ باب نمبر 16 میں سے 2 معروضی سوالات پیپر کا حصہ ہوں گے۔معروضی سوالات کا 95٪ حصہ ایکسرسائز سے ہو گا۔
مختصر سوالات:
سوال نمبر 2:
یہ سوال کل 12 مختصر سوالات پر مشتمل ہو گا جن میں سے کوئی سے 8 سوالات حل کرنا ہوں گے۔اس حصہ میں کل 6 یونٹس کو ملا کر 12 سوالات تشکیل دیے گئے ہیں۔
ان میں یونٹ نمبر 1،2،3،4،6اور 15 شامل ہیں اور ہر یونٹ سے 2 ،2 سوالات لیے گئے ہیں۔
سوال نمبر 3:
یہ سوال 5 یونٹس کو ملا کر تشکیل دیا گیا ہے کل 12 سوالات ہوں گے جن میں سے 8 مختصر سوالات حل کرنا ہوں گے۔ان ابواب میں باب نمبر 5،7،8۔10 اور 14 شامل ہیں باب مبر 5،7،اور 10 میں سے 2،2 سوالات جبکہ باب نمبر 8اور 14 سے 3،3 سوالات لیے گئے ہیں۔
سوال نمبر 4:
یہ سوال5 ابواب کو ملا کر بنایا گیا ہے اس حصہ میں کل 9 سوالات ہوں گے اور کوی سے 6 سوالات حل کرنا ضروری ہوں گے۔اس سوال کو باب نمبر 9،11،12،13اور 16 سے بنیایا گیا ہےباب نمبر 12 سے 1 سوال جبکہ باب نمبر 9،11،13 اور 16 میں سے 2،2، سوالات لیے گئے ہیں۔
تفصیلی سوالات: کل پانچ سوالات پوچھے گئے ہیں جن میں سے 3 حل کرنا لازمی ہوں گے۔
سوال نمبر 5: یہ سوال باب نمبر 1 اور 3 کو ملا کر تشکیل دیا گیا ہے۔
سوال نمبر 6: یہ سوال باب نمبر 2 اور 6 میں سے مرتب کیا گیا ہے۔
سوال نمبر 7: یہ سوال باب نمبر 7 اور 10 کا مجموعہ ہو گا۔
سوال نمبر 8: یہ سوال یونٹ نمبر 8 اور 12 سے بنایا گیا ہے۔
سوال نمبر 9: یونٹ نمبر 9 اور 11 کو ملا کر بنایا گیا ہے۔
ہر تفصیلی سوال 8 مارکس پر مشتمل ہو گا۔ ہر مختصر سوال کے 2 مارکس ہوں گے جبکہ ہر معروضی سوال کا 1 نمبر ہو گا۔
پریکٹیکل امتحان میں صرف سیکنڈ ایئر سے سوالات پوچھے جائیں گے۔
انگلش گراٸمر
2nd Year Result
1st=1092
2nd=1011
3rd=984
4th=772
10th Class Result
1st=972
2nd=862
3rd=799
Alhumdulillah❤
HSSC Part-II Result will be declared on 14th Oct. 2021 at 5 PM while SSC Part-II Result will be declared on 16th Oct. 2021 at 5 PM.
07/10/2021
بارہویں (2nd Year) کا رزلٹ 9 اکتوبر کو، دسویں (10th) کا 18 اکتوبر کو اور 9th کا اکتوبر کے آخری ہفتہ یا نومبر کے پہلے ہفتہ کو آۓ گا۔ ان شاء اللہ۔
پنجاب بورڈ نے انٹرمیڈیٹ اور میٹرک رزلٹ کو غیر معینہ مدت کےلیے ملتوی کیا ہے نئی تواریخ کا اعلان جلد کیا جاۓ گا۔
04/07/2021
منگلہ ڈیم + ہیڈ جگو ٹور 2021
*بین الصوبائی وزراء تعلیم کا ایک اہم اجلاس آج طلب کرلیا گیا*
*اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے*
*ایک بار پھر بورڈ کے امتحانات کے بارے میں ایک حتمی فیصلہ کیا جائے گا*
آج وزرا تعلیم کے اجلاس میں ہونے والے متوقع فیصلے:
1: جماعت اول سے ہشتم تک کو اگلی کلاس میں پروموٹ کر دینے کی امید
2: جماعت نہم اور گیارہویں کو بھی پرموٹ کرنے پر غور ہو گا
3: جماعت دہم اور بارہویں کے صرف سائنس مضامین یا لازمی مضامین کے پیپرز لینے پر غور ہو گا یا مکمل پیپرز کا فیصلہ
4:گرمیوں کی چھٹیاں یکم جولائی یا اس سے پہلے کرنے پر بھی غور ہو گا
5: نیا تعلیمی سال کب شروع ہو اس پربھی غور ہو گا يكم اگست نیا تعلیمی سال کا فیصلہ ہوگا۔
تعلیمی اداروں کے کھلنے کا اعلان !!!
آج کی میٹنگ میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کے لیے یہ فیصلہ جات کیے گئے۔
نمبر۔1۔۔نہم، دہم، گیارہوں اور بارہویں جماعت کے طلبا ء کے لیے 18 جنوری 2021 سکول کھولے جائیں گے۔
نمبر۔2۔۔( ای سی ای ) سے جماعت ہشتم کے طلباء کے لیے 25جنوری 2021 سے سکول کھولے جائیں گے۔
نمبر۔3۔۔یونیورسٹی کے طلباء کے لیے یکم فروری 2021 سے یونیورسٹیاں کھولی جائیں گی ۔
نوٹ : ایک کلاس کے 50 فی صد طلباء کی حاضری ہوگی، یعنی طاق رول نمبر والے طالب علم ایک دن اور جفت رول نمبر والے طلباء دوسرے دن سکول حاضر ہونگے۔
| Monday | 17:00 - 21:00 |
| Tuesday | 17:00 - 21:00 |
| Wednesday | 17:00 - 21:00 |
| Thursday | 17:00 - 21:00 |
| Friday | 17:00 - 21:00 |
| Saturday | 17:00 - 21:00 |