19/08/2026
شاندار تعلیمی نتائج: پی ایچ آر ایف کے وفد کی گورنمنٹ ہائی سکول چک سادہ کے ہیڈ ماسٹر کو مبارکباد
گجرات (ندیم پنوں):
معروف سماجی و تعلیمی خدمات سرانجام دینے والی تنظیم 'پروٹیکشن فار ہیومن رائٹس' (PHRF) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک سادہ کا دورہ کیا۔ اس دورے کا بنیادی مقصد سکول کے شاندار سالانہ تعلیمی نتائج پر ہیڈ ماسٹر فقیر حسین اور ان کے تمام تدریسی سٹاف کو مبارکباد پیش کرنا تھا۔
پی ایچ آر ایف کے وفد نے ہیڈ ماسٹر فقیر حسین کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور سکول کی تعلیمی و ترقیاتی کاوشوں کو سراہا۔ وفد میں درج ذیل عہدیداران شامل تھے:
* چوہدری ندیم پنوں (صدر)
* محمد ارشد راجپوت (سینئر نائب صدر)
* محمد حفیظ بھٹی (جنرل سیکرٹری)
* پروفیسر آفتاب کامران (پرنسپل الیگزر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز)
اس پروقار تقریب میں سکول کے سینئر اساتذہ چوہدری عابد اور چوہدری انصر جاوید سمیت دیگر عملہ جس میں کلرک احسان اللہ، نائب قاصد اجمل حسین اور محمد افتخار بھی موجود تھے۔
وفد کے شرکاء نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری سکولوں میں معیاری تعلیم اور شاندار نتائج کا کریڈٹ ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ کی ان تھک محنت کو جاتا ہے۔ ہیڈ ماسٹر فقیر حسین نے پی ایچ آر ایف کے وفد کی آمد اور حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔