01/10/2022
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
یقیناً موت برحق ہے اس سے کوئی انکاری نہیں ہو سکتا لیکن اپنوں کو کھونے کا حوصلہ ہمت کسی میں نہیں ہوتی میں ابھی دس سال کا تھا تو جو سب سے زیادہ افسوس ناک خبر ملی تھی وہ اپنے ماموں اظہر اقبال کی اچانک وفات کی ملی تھی جو میرے ساتھ ساتھ میرے خاندان اور دوست احباب کے لئے کسی قیامت سے کم نہ تھی میرے نانا اور نانی ان کی شادی کی تیاریوں میں مصروف تھے جب جوان بیٹے کی اچانک موت کی خبر ملی والدین دن بہ دن کمزور ہوتے گے اور پھر نانا ابو کی وفات بھی ہو گئ بیمارماں کے پاس جو ایک سہارا بچا تھا وہ بھی آج ہم سے جدا ہو گیا ہے میرے دونوں ماموں جان اپنی جوانی میں ہی ہم سب کو یوں ہی روتا ہوا چھوڑ کر چلے گئے یہ میرے لیے اور میرے خاندان کے لیے خصوصاً ہماری نانی اماں کے لیے بہت بڑا امتحان ہے جن کے دونوں جوان بیٹے ان کی زندگی میں ہی تنہا چھوڑ کر اگلی منزل کی جانب چلے گئے اس صدمے کو ہم زندگی بھر بھلا نہیں سکتے ان کا ہر کسی کے ساتھ پیار محبت اور خلوص ہمیشہ یاد رہے گا وہ اپنی پوری زندگی انتہائی شرافت اور سادگی سے گزار کر اللہ تعالیٰ کے حضور پیش ہو گے ہیں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین الہی آمین 😭
(ملک تصور نثار اعوان آچھ)