20/09/2026
# # # تقریبِ تقسیمِ اسناد و تکمیلِ پہلا بیج
# # # منہاج ایکسیلنس اِن ایجوکیشن اینڈ ٹیکنالوجی
منہاج ایکسیلنس اِن ایجوکیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے پہلے بیج کی کامیاب تکمیل کے موقع پر ایک پروقار تقریبِ تقسیمِ اسناد کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ و طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔
تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈویژن گوجرانوالہ، چوہدری اورنگزیب صاحب، انجینئر ڈاکٹر سید ہارون شاہ بخاری صاحب، پروفیسر آفتاب کامران، پرنسپل الیکسیر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز گجرات، صدر ٹیچرز یونین چوہدری منیر چغتائی صاحب، معروف ماہرینِ تعلیم، ٹیکنالوجی کمپنی کے سی ای او شفیق الرحمٰن صاحب اور دیگر معزز احباب نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایجوکیشن چوہدری اورنگزیب صاحب، انجینئر ڈاکٹر سید ہارون شاہ بخاری صاحب اور پروفیسر آفتاب کامران صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مقررین نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تعلیم، جدید ٹیکنالوجی اور عملی مہارتوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر معزز مہمانانِ گرامی نے طلبہ میں اسناد بھی تقسیم کیں۔
پہلے بیج کی کامیاب تکمیل پر منہاج ایکسیلنس اِن ایجوکیشن اینڈ ٹیکنالوجی کی پوری ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور ان کی محنت، لگن اور تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے مبارک باد دی �