20/09/2026
*پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع گجرات*
صدر پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن تحصیل جلالپور جٹاں و میڈیا کوآرڈینیٹر پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع گجرات، *ملک راشد مہدی صاحب* کی جانب سے *ملک امجد مہدی صاحب* ، EST گورنمنٹ ہائی سکول پیروشاہ کے اعزاز میں ایک پروقار اور یادگار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں *ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری) میڈم روبینہ ناصر صاحبہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری) چوہدری محمد فاروق صاحب اور ڈویژنل ڈائریکٹر (راولپنڈی ڈویژن) چوہدری محمد یٰسین وڑائچ صاحب* کو بطور مہمانانِ خصوصی مدعو کیا گیا۔ معزز مہمانانِ خصوصی نے تقریب میں شرکت کرکے *ملک امجد مہدی صاحب* کی تعلیمی و تدریسی خدمات کو سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دیگر معزز مہمانانِ گرامی میں *محمد عامر بوٹا صاحب* (سینئر نائب صدر پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن پنجاب و ضلعی صدر پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع گجرات)، *چوہدری خرم شہزاد صاحب* ، (جنرل سیکرٹری PEA گجرات) ، *چوہدری علی ثقلین صاحب* ، (چیئرمین PEA گجرات)، *چوہدری عبدالباسط صاحب* (اسسٹنٹ ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکاؤنٹس گجرات) *چوہدری محمد شفیق صاحب* (فنانس سیکرٹری PEA گجرات) ، *اسامہ امتیاز صاحب* (اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن) ، *عمر سبحانی صاحب* (جنرل سیکرٹری پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن تحصیل جلالپور جٹاں) ؛ *محسن رضا صاحب* (سینئر نائب صدر PEA تحصیل جلالپور جٹاں) ؛ *عدیل الرحمن صاحب* (چیئرمین PEA تحصیل جلالپور جٹاں) ؛ *وصی شاہ صاحب* (فنانس سیکرٹری PEA تحصیل جلالپور جٹاں) ؛ *غضنفر علی صاحب* (صدر PEA مرکز کڑیانوالہ) ؛ *ملک ذوالفقار علی صاحب* (اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز کڑیانوالہ) ؛ *چوہدری محمد صدیق صاحب* (سابق اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز کڑیانوالہ و ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول جلالپور صوبتیاں و سانتل) ؛ *چوہدری محمد طارق صاحب* (معروف سماجی شخصیت) ؛ فخر ٹپیالہ ساہیاں *امان اللہ ساہی صاحب* ؛ *چوہدری تصدف صبا صاحب* (ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول پیرو شاہ) اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔
گورنمنٹ ہائی سکول پیرو شاہ کے جملہ سٹاف کی جانب سے بھی بھرپور شرکت کی گئی ، جن میں *عرفان اکرم صاحب، علی عارف صاحب، محمد شوکت صاحب، محمد حبیب صاحب، قاری برکات صاحب، محمد ندیم صاحب، محمد جمیل ترابی صاحب، ملک ادریس صاحب اور ان کی ٹیم کے فیصل ندیم صاحب، صفدر حسین صاحب اور محمد مدثر صاحب شامل تھے۔*
اس موقع پر *ملک امجد مہدی* صاحب کے دوست احباب، رفقائے کار اور دیگر معززین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔
تقریب کے اختتام پر *ملک راشد مہدی صاحب* کی جانب سے تمام معزز مہمانانِ گرامی کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ شرکاء نے اس خوبصورت اور محبت بھری تقریب کے انعقاد پر ملک راشد مہدی صاحب کا شکریہ ادا کیا۔
یہ الوداعی تقریب *ملک امجد مہدی صاحب* کی گراں قدر تدریسی خدمات کے اعتراف، ان کے لیے محبت و احترام اور ان کی آئندہ زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا خوبصورت اظہار تھی۔