Apna Gujrat

Apna Gujrat

Share

Faith, Unity, Discipline (ایمان، اتحاد، تنظیم),
Social Media, Entertainment Serving Nation, Public Service Message
© All Rights Reserved. Ch.

Gujrat

Gujrat is a district of Punjab Province in Pakistan. It is an ancient district located in between two
famous rivers, the Jhelum and Chenab. Because of its proximity with the rivers the land is good for cultivation with rice and sugar cane as main crops. It is bounded on the northeast by Mirpur, on the northwest by the River Jhelum which separates it from Jhelum District, on the east and
so

25/05/2026

گجرات: قصائی حضرات اپنے علاقہ، نمبر اور ریٹ کے ساتھ کمنٹ کریں

Photos from Apna Gujrat's post 25/05/2026
25/05/2026

🕋 مناسکِ حج کا آغاز کل 8 ذوالحجہ سے ہوگا، عازمین حج کو منیٰ منتقل کرنے کا آپریشن آج نمازِ مغرب کے بعد شروع کیا جائے گا۔

📌 اہم مراحلِ حج:

▪️ 9 ذوالحجہ کو حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفات ادا کیا جائے گا
▪️ تمام عازمین ظہر سے پہلے میدانِ عرفات پہنچیں گے
▪️ خطبہ حج کے بعد ظہر اور عصر کی نمازیں خیموں میں ادا کی جائیں گی
▪️ وقوف عرفات کے بعد بغیر مغرب پڑھے مزدلفہ روانگی ہوگی
▪️ مغرب اور عشاء کی نماز مزدلفہ میں ادا کی جائے گی
▪️ حجاج کرام رمی کیلئے 70 کنکریاں مزدلفہ میں جمع کریں گے
▪️ 10 ذوالحجہ کو بڑے شیطان کو کنکریاں ماری جائیں گی
▪️ قربانی اور حلق/قصر کے بعد احرام کھول دیا جائے گا
▪️ 10 سے 12 ذوالحجہ کے دوران طوافِ زیارت اور سعی ادا کی جائے گی
▪️ 11 اور 12 ذوالحجہ کو منیٰ میں تینوں شیطانوں کی رمی ہوگی

اللہ تعالیٰ تمام حجاج کرام کا حج قبول فرمائے۔ آمین 🤲

24/05/2026

صحافیوں اور نیوز چینلز کی بزدلانہ منافقت
ٹی وی اسکرینوں اور اخبارات کا تماشا دیکھیں۔ ہر چینل پکار پکار کر بتا رہا ہے کہ "فیاض شاہ قتل ہو گیا"، "آئی جی پنجاب کا بیان آ گیا"، "فلاں افسر پہنچ گیا، فلاں وزیر نے نوٹس لے لیا"۔ ریاستی مہروں کے لیے منٹوں میں بریکنگ نیوز چل جاتی ہیں۔

​لیکن ان نام نہاد آزاد صحافیوں اور اینکرز کی غیرت اور ہمت اس وقت کہاں مر جاتی ہے جب نعمان کے خاندان کی بات آتی ہے؟

​ایک بھی نیوز چینل میں اتنی جرات نہیں کہ وہ نعمان کی اس مظلوم ماں بہنوں یا بھائی کا انٹرویو کرے جس پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا۔



​یہ صحافی نہیں، بلکہ سرکاری پریس ریلیز کے غلام ہیں جو صرف وہی سچ دکھاتے ہیں جس کا لفافہ یا آرڈر اوپر سے آتا ہے۔ جو کمزور کی آواز نہ بن سکے، وہ صحافت نہیں، وہ ضمیر کا سودا ہے۔

​جلالپور جٹاں کی عوام کا شعور کہاں سو گیا؟

​سب سے بڑا اور دردناک المیہ خود ہمارے معاشرے اور خاص طور پر گجرات کی عوام کا ہے۔ گجرات جیسے غیرت مند اور شہیدوں کے خطے سے جانا جاتا ہے کے لوگ اس قدر بے حس اور خاموش کیسے ہو سکتے ہیں؟

​جب آپ کی اپنی آنکھوں کے سامنے، آپ کے اپنے علاقے میں ایک پورے خاندان کی نسل کشی (Genocide) کر دی جائے، چادر اور چار دیواری کو پامال کیا جائے، تو عوام میں اتنی رمق بھی نہیں بچی کہ وہ اٹھ کر اس ظلم پر سوال کر سکیں؟

​یاد رکھیں، جب عوام سوال اٹھانا چھوڑ دیتی ہے، تو گجرات ہو یا کوئی اور شہر، وہ بستیوں کے بجائے "بھیڑوں کے باڑے" بن جاتے ہیں۔ آج اگر آپ نعمان کے خاندان پر ہونے والے اس ظلم پر خاموش تماشائی بنے رہے، تو کل یہی "شکاری" آپ کے گھر کا دروازہ بھی کھٹکھٹائیں گے۔

24/05/2026

عمران خان کے دور میں پراپیگنڈہ کیاجاتاتھا کہ معیشت تباہ ہوگئی اور “تجربہ کار” لوگ آنے چاہییں۔

پھر اسٹیبلشمنٹ نے چُن چُن کر تجربہ کار لوگ بھرتی کیے، متیجہ یہ نکلاکہ خود تسلیم کررہے ہیں کہ پچھلے دو سال میں رئیل اسٹیٹ وڑ گئی ہے!

رئیل اسٹیٹ ہی نہیں معیشت کا ہرشعبہ زبوں حالی کا شکار ہے جبکہ “شہنشاہِ معظم” اپنی ہی مستی میں مگن ہیں اور درباری آج بھی وہی قصیدہ دہرا رہے ہیں کہ:

لگاکر آگ شہر کو یہ بادشاہ نے کہا
اٹھا ہے دل میں تماشے کا آج شوق بہت!
جھکا کر سر کو سبھی شاہ پرست بول اٹھے
حضور کا شوق سلامت رہے، شہر اور بہت!

22/05/2026

مظلوم اور اپنے دفاع کی جنگ
اسلام کا قانون بہت واضح ہے۔ رسول اللہ ﷺ کی ایک حدیثِ مبارکہ ہے:

"مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ، وَمَنْ قُتِلَ دُونَ دَمِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ، وَمَنْ قُتِلَ دُونَ دِينِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ، وَمَنْ قُتِلَ دُونَ أَهْلِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ"

(ترجمہ: "جو اپنے مال کی حفاظت کرتے ہوئے مارا گیا وہ شہید ہے، جو اپنی جان کی حفاظت کرتے ہوئے مارا گیا وہ شہید ہے، جو اپنے دین کی حفاظت کرتے ہوئے مارا گیا وہ شہید ہے، اور جو اپنے اہل و عیال (عزت) کی حفاظت کرتے ہوئے مارا گیا وہ شہید ہے۔")

جب ایک کرپٹ پولیس والا کسی شہری کو ذاتی عناد کا نشانہ بنائے، اس کا جینا حرام کر دے، اور اس کی جان و عزت کے پیچھے پڑ جائے، تو اس ظالم کے خلاف کھڑے ہونا اور اس جنگ میں مارے جانا مظلومیت اور شہادت کے دائرے میں آتا ہے۔ نعمان نے کسی معصوم پر گولی نہیں چلائی تھی، اس نے اس "ظلم کی وردی" پر ہاتھ اٹھایا تھا جو اس کا سانس گھونٹ رہی تھی۔ اس لیے، اس تصویر میں نعمان ظلم کا شکار اور مقتولِ مظلوم (شہید) ہے۔

وردی پہن لینے سے یا سرکاری نوکری کر لینے سے کسی کا ظلم حلال نہیں ہو جاتا۔ اسلام میں ظالم کا رتبہ چاہے کتنا ہی بڑا ہو، وہ ظالم ہی رہتا ہے۔ اگر وہ شخص اپنی سرکاری طاقت کو ذاتی بدلے، رشوت، اور غریب کو ہراساں کرنے کے لیے استعمال کر رہا تھا، تو وہ ڈیوٹی پر نہیں تھا، بلکہ وہ ظالم اور غاصب تھا۔ شریعت کے مطابق ایسے شخص کی موت کو شہادت کہنا دین اور انصاف کی توہین ہے۔

نعمان کو پکڑ کر عدالت میں لانے کے بجائے جو پولیس نے اسے گولی ماری، وہ 'انصاف' نہیں تھا، وہ اس کرپٹ فورس کا اپنا جرم چھپانے اور انتقام لینے کا طریقہ تھا۔ انہوں نے قانون کا جنازہ نکال کر ایک مظلوم کی آواز کو ہمیشہ کے لیے خاموش کر دی

دنیا کا کرپٹ نظام اور سرکاری کاغذات شاید اس کرپٹ اہلکار کو 'شہید' لکھیں اور نعمان کو 'مجرم' کہیں، لیکن اللہ کی عدالت دنیا کے کاغذوں کی محتاج نہیں ہوتی۔ وہاں نیتیں اور ظلم دیکھا جاتا ہے۔

جس غریب کو ریاست تحفظ نہ دے سکے، اور وہ ظلم کے خلاف لڑتے لڑتے جان دے دے، عرش والے کا انصاف اسے ہی مظلوم اور سرخرو لکھتا ہے۔ اصل شہید وہی ہے جس کا خون اس ظالم نظام کو بے نقاب کر گیا۔اللہ پاک نعمان کے گھر والوں کو یہ قیامت خیز صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ اس وقت ان کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے خاندان کے لیے صبر کی دعا ہی سب سے بڑی حقیقت ہے

21/05/2026

نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے

چوہدری عدالت خاں دھوڑانوالہ قتل

Photos from Apna Gujrat's post 21/05/2026

‏اداکارہ مومنہ اقبال سے ہراسگی اور دھمکیوں کے معاملے میں ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ ملوث نکلے۔

‏اداکارہ کی جانب سے ثاقب چدھڑ اور انکی بیوی سمیرا خان کو درخواست میں نامزد کیا گیا ہے

20/05/2026

✈️ میانوالی کے علاقے کمرمشانی میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ K-8 گر کر تباہ ہو گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ تربیتی پرواز پر تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ دونوں پائلٹس نے بروقت ایجیکٹ کر لیا اور محفوظ رہے۔

واقعے کے بعد متعلقہ اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Photos from Apna Gujrat's post 20/05/2026

لورائے چوک سے ہیلسی نالہ تک بننے والے نالہ میں انتظامیہ کی من مانیاں۔
یونیورسٹی روڈ کی چوڑائی 66 فٹ پوری کرنے کے لئے شریف لوگوں کے گھر اور ڈیرے مسمار کر دیے گئے۔ جبکہ با اثر لوگوں کی تعمیرات کو مسمار نہیں کیا گیا۔ جو کہ 10 فٹ سے 15 فٹ تک روڈ کے اندر تجاوز کی گئی ہے۔ انتظامیہ نے پیمائش کر کے نشانات بھی لگائے لیکن ان لوگوں کو چھوٹ دے دی گئی۔ کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے کہ غریبوں اور شریفوں کے گھر گرا دئے گئے اور سیاسی اثر و رسوخ والوں کو چھوڑ دیا گیا؟؟ اور نالہ کی تعمیر سوئی گیس کی پائپ لائن کے اوپر کی جا رہی ہے۔

20/05/2026

یونیورسٹی آف چکوال کے انٹرنیشنل ریلیشنز (IR) ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے منعقدہ اسٹریٹجک کانفرنس میں اسرائیلی جھنڈا لگا کر طلبہ و طالبات کو کیا باور کروایا جا رہا ہے؟
کیا پاکستانی یونیورسٹریز میں اسرائیلی جھنڈا لگا کر طلبہ و طالبات کو مستقبل میں اسرائیل کے ساتھ نارمل ریلیشن بنانے کیلئے تیار کیا جا رہا ہے؟

Want your school to be the top-listed School/college in Gujrat?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


Gujrat
50700