22/03/2026
53 واں سالانہ عرس پاک قبلہ عالم فنافی اللّٰہ تعالیٰ، فنافی الرسول صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم ، فنافی الشیخ جناب حافظ احمد خاں صاحب رحمۃ اللّٰہ تعالٰی علیہِ،
16 واں سالانہ عرس پاک قبلہ عالم حافظ خواجدین صاحب رحمۃ اللّٰہ تعالٰی علیہ،
مورخہ 23 مارچ 2026 کو جامعہ غوثیہ مہریہ چشتیہ جاگل شریف میں نہایت عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے۔جس میں اس سال الحمدللّٰہ 13 خوش نصیب حفاظ کرام کی دستار بندی ہو گی۔
تمام احباب کو محفل پاک میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ آپ کی تشریف آوری باعثِ صد افتخار ہو گئی۔
شکریہ
طالب دعا: اساتذہ، طلباء و انتظامیہ جامعہ غوثیہ مہریہ چشتیہ جاگل شریف
15/09/2025
تمام احباب کو محفل پاک میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔آپ کی تشریف آوری باعثِ صد افتخار ہو گئی۔
شکریہ
07/07/2025
جاگل شریف کے اوورسیز بھائیوں سے اپیل !
آپ کے گاوں کی یہ مسجد اور مدرسہ تاریخی اہمیت رکھتے ہیں،
اس مدرسے نے علاقے بھر میں نجانے کتنے بچوں کے سروں پہ دستارفضیلت رکھی ہے
دور دراز کے درویش یہاں سے اپنے سینوں کو
قرآن کے نور سے منور کر کے آج مختلف مساجد کو آباد کئے ہیں،
اس مدرسے سے قبلہ حافظ خواجدین اور سید منظور شاہ صاحب جیسی ہستیوں کی عظیم نسبت رہی ہے
حافظ رشید احمد نے اس مسجد اور مدرسے کو سولر
سسٹم سے آراستہ کرنے کے لئے فنڈز کی اپیل کی ہے
جس کا تخمینہ 15 لاکھ روپے ہے
صاحب ثروت لوگ تو اتنے میں اپنی ایک کوٹھی پہ سولر لگوانے میں خرچ کر دیتے ہیں
اور یہ تو اللہ کا گھر اور اس کے درویشوں کا مدرسہ ہے
یہاں خرچ کی گئی ایک ایک پائی آپ کی اپنے رب کے ساتھ سرمایہ کاری ہے،
میں جاگل شریف کے اوورسیز بھائیوں اور خاص طور پہ مرحوم چوہدری ذوالفقار علی عظیم کے ان تمام دوستوں سے جو یورپ اور دیگر ممالک میں مقیم ہیں سے خاص طور پر اپیل کرتا ہوں کہ آپ اس مشن کی تکمیل میں ہمارا ہاتھ بٹائیں
یہ رقم 5000 ہزار یورو کے برابر بنتی ہے
پچاس لوگ اپنے ذمے صرف 100 یورو بھی لے لیں تو یہ ٹارگٹ ایک دن میں پورا ہو سکتا ہے۔
بسم اللہ کیجئے.
03054653457
03009627557
06/07/2025
شاہ است حسین، بادشاہ است حسین،
دیں است حسین، دین پناہ است حسین،
سر داد نہ داد در دست یزید،
حقا کہ بنائے لا الہ است حسین،
عاجزانہ حاضری
بحضور امام عالی مقام، سید الشہداء، مہمان کربلا، سلطان کربلا، سید شباب الجنتہ، سبط الرسول، جگر گوشہ سیدہ کائنات سلام اللّٰہ علیہا، حضرت امام حسین بن علی ابنِ ابی طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ
07/06/2025
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لاَ شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ، وَالنِّعْمَةَ، لَكَ وَالْمُلْكَ، لاَ شَرِيكَ لَكَ۔
تَقَبَّلَ اللّٰهُ مِنَّا وَ مِنْکُمْ صَالِحَ الْأَعْمَالِ
جامعہ غوثیہ مہریہ چشتیہ جاگل شریف کی طرف سے تمام اہل اسلام کو عیدالاضحٰی کی خوشیاں مبارک ہوں.
اَللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُ وَ لِلّٰہِ الْحَمْد
30/03/2025
تمام اہل اسلام کو عیدالفطر کا چاند مبارک ہو۔
جامع مسجد غوثیہ مہریہ چشتیہ جاگل شریف میں نماز عیدالفطر 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔
24/03/2025
ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ صاحب مورخہ 2025-03-25 بروز منگل بوقت دن 2 بجے مسجد مہریہ جاگل میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے۔
01/10/2023
جامعہ غوثیہ مہریہ چشتیہ جاگل شریف کے زیرِ اہتمام مرکزی میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلوس کی تصویری جھلکیاں
19/10/2022
تمام دوست احباب سے شرکت کی درخواست کی جاتی ہے۔