Government Primary School Majra Sharif

Government Primary School Majra Sharif Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Government Primary School Majra Sharif, School, Village Majra, P. O. Jalal Pur Jattan, Gujrat.

یہ پیج گورنمنٹ پرائمری سکول ماجرہ کے لیے بنایا گیا ہے یہاں ہم سکول میں ہونے والی مختلف سرگرمیوں کو آپ لوگوں تک پہنچائیں گے اور آپ لوگوں کی رائے طلب کریں گے کہ کس طرح ہم اپنے سکول میں اور سکول میں ہونے والی تعلیمی سرگرمیوں میں بہتری لا سکتے ہیں۔

🌙✨ جشنِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ ✨🌙بسم اللہ الرحمن الرحیمالسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہگورنمنٹ پرائمری سکول ماجرا کی جانب سے تما...
25/08/2026

🌙✨ جشنِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ ✨🌙

بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

گورنمنٹ پرائمری سکول ماجرا کی جانب سے تمام اہلِ اسلام کو جشنِ میلاد النبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو۔

آپ ﷺ کی ولادتِ باسعادت پوری انسانیت کے لیے اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور رحمت ہے۔ آئیے اس بابرکت موقع پر ہم آپ ﷺ کی سیرتِ طیبہ کو یاد کریں، آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے اور محبت، اخوت، برداشت اور حسنِ اخلاق کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے کا عہد کریں۔

🌹 صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 🌹

اللہ تعالیٰ ہمیں حضور اکرم ﷺ کی سچی محبت نصیب فرمائے اور آپ ﷺ کی سنتوں پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین 🤲

منجانب:
ہیڈ ماسٹر و اساتذہ
گورنمنٹ پرائمری سکول ماجرا

🌙✨ عید الاضحیٰ مبارک ✨🌙گورنمنٹ پرائمری سکول ماجرہ شریف کی جانب سے تمام طلبہ، والدین، اساتذہ کرام اور اہلِ علاقہ کو عید ا...
27/05/2026

🌙✨ عید الاضحیٰ مبارک ✨🌙

گورنمنٹ پرائمری سکول ماجرہ شریف کی جانب سے تمام طلبہ، والدین، اساتذہ کرام اور اہلِ علاقہ کو عید الاضحیٰ کی دلی مبارکباد۔

اللہ تعالیٰ حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی عظیم قربانی کے جذبے کو ہماری زندگیوں میں پیدا فرمائے، ہماری عبادات، قربانیاں اور نیک دعائیں اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔

یہ بابرکت عید آپ سب کے لیے خوشیوں، صحت، امن، محبت اور کامیابیوں کا پیغام لے کر آئے۔

عید مبارک!

السلام علیکمآج گورنمنٹ پرائمری اسکول ماجرہ میں بچوں کے رزلٹ کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا گیا۔ الحمدللہ تمام طلبہ نے اپنی ...
31/03/2026

السلام علیکم
آج گورنمنٹ پرائمری اسکول ماجرہ میں بچوں کے رزلٹ کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا گیا۔ الحمدللہ تمام طلبہ نے اپنی محنت اور اساتذہ کی رہنمائی سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کامیاب ہونے والے بچوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد، جبکہ جو بچے اپنی توقعات کے مطابق نتائج حاصل نہ کر سکے وہ ہمت نہ ہاریں اور مزید محنت جاری رکھیں۔
ہم والدین اور اساتذہ کے بھرپور تعاون کو سراہتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ تمام بچوں کو علم و عمل میں ترقی اور مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔

🌟 بک بینک مہم 🌟السلام علیکم دوستو!تعلیم ہی وہ واحد کنجی ہے جو روشن مستقبل کے دروازے کھولتی ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے م...
23/03/2026

🌟 بک بینک مہم 🌟

السلام علیکم دوستو!

تعلیم ہی وہ واحد کنجی ہے جو روشن مستقبل کے دروازے کھولتی ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں بہت سے بچے مالی مشکلات کی وجہ سے اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ پاتے۔ آئیے، اس حقیقت کو بدلنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

📚 بک بینک کیا ہے؟
یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں آپ اپنے بچوں کی استعمال شدہ مگر اچھی حالت میں موجود درسی کتب اور تعلیمی مواد جمع کروا سکتے ہیں۔ یہ کتب ضرورت مند طلباء تک پہنچائی جائیں گی تاکہ وہ بغیر کسی مالی دباؤ کے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔

🤝 ہماری ذمہ داری
تعلیم کے بغیر ایک مضبوط اور خوشحال قوم کا خواب ادھورا ہے۔ آئیں! مل کر ایک باشعور اور تعلیم یافتہ پاکستان کی بنیاد رکھیں۔ آپ کی چھوٹی سی کاوش کسی بچے کی زندگی بدل سکتی ہے۔

📢 آئیے، اس کارِ خیر میں حصہ لیں!
اگر آپ کے پاس غیر استعمال شدہ کتب موجود ہیں تو انہیں ضائع نہ کریں، بلکہ ہمارے بک بینک میں جمع کروائیں اور کسی کے روشن مستقبل کا سبب بنیں۔

📍 رابطہ:
گورنمنٹ پرائمری اسکول ماجرا، گجرات، پنجاب
📞 03037037947

اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن پاکستان کو ترقی دے اور ہمارے بچوں کو علم کے نور سے منور فرمائے۔ آمین۔

🇵🇰 پاکستان زندہ باد!

السلام علیکم،آج، 23 مارچ، پاکستان کی تاریخ کا ایک روشن دن ہے۔ آج ہی کے دن 1940 میں قراردادِ پاکستان منظور ہوئی، جس نے ای...
23/03/2026

السلام علیکم،
آج، 23 مارچ، پاکستان کی تاریخ کا ایک روشن دن ہے۔ آج ہی کے دن 1940 میں قراردادِ پاکستان منظور ہوئی، جس نے ایک آزاد مملکت کی بنیاد رکھی۔
اس تاریخی دن کی خوشی میں، گورنمنٹ پرائمری اسکول ماجرہ کی انتظامیہ اور اساتذہ تمام والدین، طلباء، اور اہل علاقہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
لیکن مبارکباد کے ساتھ ساتھ، یہ دن ہم سے ایک عہد کا بھی تقاضا کرتا ہے۔ وہ عہد جو ہمارے قائدین نے کیا تھا - ایک عظیم اور خوشحال پاکستان کا۔ اور اس عظیم پاکستان کا راستہ صرف اور صرف تعلیم سے ہو کر گزرتا ہے۔
تعلیم ہی قوم کی تقدیر ہے!
چلیے، مل کر ایک روشن اور پڑھے لکھے پاکستان کا خواب سچ کریں!
تعلیم کے بغیر ہم ایک آزاد اور خوشحال قوم کے خواب کو کبھی شرمندہ تعبیر نہیں کر سکتے۔ آئیے، مل کر اپنے بچوں کے روشن مستقبل اور پاکستان کی ترقی کے لیے کام کریں اور پاکستان کو ایک عظیم، خوشحال اور پڑھے لکھے ملک کی صف میں کھڑا کر سکتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن پاکستان کا حامی و ناصر ہو اور ہمارے بچوں کو علم کے نور سے منور فرمائے۔ آمین۔
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰

گورنمنٹ پرائمری سکول ماجرہ میں نئے تعلیمی سال کے لیے داخلے جاری ہیں۔والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لی...
16/03/2026

گورنمنٹ پرائمری سکول ماجرہ میں نئے تعلیمی سال کے لیے داخلے جاری ہیں۔
والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے آج ہی گورنمنٹ پرائمری سکول ماجرہ میں داخلہ کروائیں۔ یہاں معیاری تعلیم، بہترین تربیت اور خوشگوار تعلیمی ماحول فراہم کیا جاتا ہے۔

ضرورت مند اور مستحق بچوں کے لیے یونیفارم، کاپیاں اور دیگر تعلیمی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی، جبکہ درسی کتب تمام طلبہ کو حکومت کی طرف سے مفت دی جائیں گی۔

آئیں اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کی مضبوط بنیاد رکھیں۔

Happy Mother's Day.نہ اپنوں سے نہ ہی غیروں سے کھلتا ہےیہ جنت کا دروازہ ہے میری ماں کے پیروں سے کھلتا ہے..
11/05/2025

Happy Mother's Day.
نہ اپنوں سے نہ ہی غیروں سے کھلتا ہے
یہ جنت کا دروازہ ہے میری ماں کے پیروں سے کھلتا ہے..

تمام پاکستانیوں کو پاکستان کی جیت پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!ہم افواج پاکستان خصوصاً پاکستان ایئر فورس کی ق کے باسیوں...
11/05/2025

تمام پاکستانیوں کو پاکستان کی جیت پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!
ہم افواج پاکستان خصوصاً پاکستان ایئر فورس کی ق کے باسیوں کو سلامت و آباد رکھے۔

پاک آرمی زندہ باد، پاکستان پائندہ باد!
آئیے، اسی جذبے، اتحاد اور مثبت سوچ کے ساتھ ہم اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو بھی جاری رکھیں۔

ہیڈ ماسٹر و جملہ سٹاف گورنمنٹ پرائمری سکول ماجرہ

Welcome Back to SchoolNew Session Start from 7-4-2025.New School timing 7:30 am to 1:00 pm
06/04/2025

Welcome Back to School
New Session Start from 7-4-2025.
New School timing
7:30 am to 1:00 pm

اپنا بچہ سرکاری سکول میں داخل کروائیں بہترین مستقبل کے لیے
06/04/2025

اپنا بچہ سرکاری سکول میں داخل کروائیں بہترین مستقبل کے لیے

Address

Village Majra, P. O. Jalal Pur Jattan
Gujrat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Government Primary School Majra Sharif posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category