آج جامع مسجد سنی رضوی لنگڑیال میں منعقد ہونے والے عظیم الشان اجتماعِ جمعہ کے موقع پر، معزز خطیبِ اسلام علامہ ارشد محمود رضوی صاحب نے اپنے خطاب کے اختتام پر ایک مخلص محبِ اسلام کے اسمِ گرامی کا اعلان فرمایا، جنہوں نے دینی خدمت کے جذبے کے تحت دارالعلوم محمدیہ غوثیہ انوار القرآن لنگڑیال کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنی قیمتی اراضی بطور عطیہ پیش کی۔
Darul Uloom Langrial
دارالعلوم محمدیہ غوثیہ انوار القرآن لنگڑیال
25/05/2026
آج جامع مسجد سنی رضوی لنگڑیال کے عظیم الشان اجتماعِ جمعہ میں معزز خطیبِ اسلام علامہ ارشد محمود رضوی صاحب نے اُن دو معززین کے اسمائے گرامی کا اعلان فرمایا، جنہوں نے دارالعلوم محمدیہ غوثیہ انوار القرآن لنگڑیال کی ترقی کے لیے اپنی قیمتی اراضی بطور عطیہ پیش کی۔
آپ نے اس عظیم دینی خدمت کو صدقۂ جاریہ قرار دیتے ہوئے عطیہ دہندگان کی سخاوت، ایثار اور خدمتِ دین کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اُن کے لیے خصوصی دعائے خیر فرمائی۔
آج جامع مسجد سنی رضوی لنگڑیال میں منعقد ہونے والے عظیم الشان اجتماعِ جمعہ کے موقع پر، معزز خطیبِ اسلام علامہ ارشد محمود رضوی صاحب نے اپنے خطاب کے اختتام پر ان مخیر حضرات اور محبانِ اسلام کےاسمائے گرامی اعلان فرمائے، جنہوں نے دینی خدمت کے جذبے کے تحت دارالعلوم محمدیہ غوثیہ انوار القرآن لنگڑیال کی ترقی کے لیے اپنی قیمتی اراضی بطور عطیہ پیش کی۔
آپ نے ان حضرات کی اس بے مثال سخاوت، ایثار اور دینی حمیت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور دعائے خیر کی۔
07/04/2026
دارالعلوم محمدیہ غوثیہ انوار القرآن لنگڑیال کا ایک اور قابلِ فخر اعزاز
الحمدللہ! ادارہ ہٰذا کے دو ہونہار طلبہ، حافظ ابوبکر اور حافظ عبدالرحمن نے حفظِ قرآنِ مجید کی عظیم سعادت مکمل کر لی۔ اس بابرکت موقع پر ان کے معزز والدین نے شرکت فرما کر اپنے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں ہار پہنا کر خوشی کا اظہار کیا۔
دونوں حفاظِ کرام نے اپنے استاذِ محترم قاری بشارت حسین ضیاء صاحب کو آخری سبق سنایا، جس کے بعد دعائے خیر کی گئی اور حاضرین کے لیے پرتکلف کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔
یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ تقریبِ دستارِ فضیلت (۴ فروری) سے لے کر آج تک مزید تین طلبہ نے حفظِ قرآن کی تکمیل کا شرف حاصل کیا ہے، جو ادارے کی علمی و دینی خدمات کا روشن ثبوت ہے۔
تمام کامیاب طلبہ اور ان کے معزز والدین کو دلی مبارکباد 💐
آج دارالعلوم محمدیہ غوثیہ انوار القرآن لنگڑیال میں چوہدری راسب انور منجال، چوہدری راشد انور منجال اور چوہدری آصف انور منجال کی والدہ محترمہ کی سالانہ برسی کے موقع پر ایک محفلِ ختمِ پاک کا اہتمام کیا گیا۔ اس محفل میں قاری بشارت حسین ضیاء صاحب نے خصوصی دعا فرمائی، جس میں مرحومہ کے درجات کی بلندی، مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعا کی، اور تمام حاضرین کے لیے خیر و برکت اور فلاح و سلامتی کی دعا کی گئی۔
🌙 ۲۹ رمضان المبارک
مسجد محمدیہ غوثیہ صبور شریف میں ماہِ رمضان المبارک کے بابرکت ایام میں روحانی فضا سے معمور ایک پُروقار محفلِ ختمِ قرآن کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقدس موقع پر دارالعلوم محمدیہ غوثیہ انوار القرآن لنگڑیال کے ہونہار اور محنتی طالبِ علم، حافظ محمد ہارون الرشید نے نمایاں روحانی سعادت حاصل کی۔ انہوں نے نہایت قلیل مدت، یعنی ایک سال سے بھی کم عرصہ میں قرآنِ مجید حفظ کر کے اپنی لگن، محنت اور اساتذۂ کرام کی تربیت کا عملی ثبوت پیش کیا۔ مزید برآں، انہوں نے پورے ماہِ رمضان میں نمازِ تراویح کے دوران قرآنِ پاک سنانے کی سعادت حاصل کی، جسے حاضرین نے انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ سماعت کیا۔
دارالعلوم محمدیہ غوثیہ انوار القرآن لنگڑیال میں ماہِ رمضان المبارک کی بابرکت راتوں میں تراویح کے دوران قرآنِ مجید کی تکمیل کے موقع پر روحانی اور پُرنور تقریبِ ختمِ قرآن کا انعقاد کیا گیا۔
اس بابرکت محفل میں علاقے کی معزز اور معتمد شخصیات نے شرکت کر کے اس روحانی اجتماع کی رونق کو دوبالا کیا۔ تقریب میں چودھری رزاق مجال، حاجی خادم حسین لنگڑیال، ماسٹر صابر حسین، ماسٹر شوکت، ماسٹر طارق، چودھری عمران تمانہ، چودھری امانت علی، حاجی الیاس، ماسٹر رؤف، ماسٹر شبیر، ماسٹر تنویر حسین انجم، حاجی منور حسین لنگڑیال، چودھری گلزار حسین، چودھری صادق حسین ، سر وسیم، شاہجہان نقشبندی ، حافظ عثمان ، چودھری عدنان، عمران شریف اور چودھری منصور سمیت دیگر اہلِ علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر قاری بشارت حسین ضیاء صاحب نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قرآنِ مجید کی تعلیمات، اس کی ہدایات اور عملی زندگی میں اس کے نفاذ کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے دارالعلوم میں ماہِ رمضان کے دوران سحری و افطاری کے انتظامات اور طلبۂ کرام کے لیے جاری مختلف دینی سرگرمیوں کا بھی ذکر کیا، نیز دارالعلوم کی توسیع اور مستقبل میں مزید بڑے دینی اجتماعات کے انعقاد کے حوالے سے منصوبہ بھی پیش کیا۔
بعد ازاں مرکزی خطاب حضرت علامہ احمد رضا قادری اشرفی صاحب نے فرمایا، جنہوں نے نہایت دلنشیں اور مؤثر انداز میں قرآنِ مجید کی عظمت، اس کی تعلیمات اور امتِ مسلمہ کی کامیابی میں اس کے کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے دورِ حاضر میں ہونے والی ریسیرچ کا حوالہ دے کر قرآن کی عظمت بیان کی۔ان کا خطاب حاضرین کے دلوں کو گرما دینے والا اور روحانی کیفیت پیدا کرنے والا تھا۔
یہ محفل نہایت روحانی، پُراثر اور بابرکت ماحول میں منعقد ہوئی جس میں حاضرین نے انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ شرکت کی۔ آخر میں عالمِ اسلام کی سلامتی، ملک و قوم کی ترقی ، دارالعلوم کی مزید کامیابی و ترقی اور معاونین کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور اس پُرنور محفل کا اختتام انتہائی بابرکت انداز میں ہوا۔
24/10/2025
آج جمعۃ المبارک کے بابرکت دن کے موقع پر چوہدری عدیل عارف تمانہ اور چوہدری زین الیاس تمانہ کی جانب سے اپنے والد کے ایصالِ ثواب کے لیے ایک سالانہ ختمِ پاک کا انعقاد دارالعلوم محمدیہ غوثیہ، لنگڑیال میں کیا گیا۔
پوری دن قرآنِ پاک کی تلاوت و خوانی جاری رہی، اور بعد از نمازِ جمعہ دارالعلوم کے طلبہ میں طعام کی تقسیم کی گئی۔
اللہ ربُّ العزت سے دعا ہے کہ وہ اس نیک عمل کو اپنی بارگاہِ اقدس میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے،
ان کے والدین کی مغفرت فرمائے، ان کی قبور کو نورِ ایمان سے منور کرے،
اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام نصیب فرمائے۔
اللہ تعالیٰ چوہدری عدیل عارف تمانہ اور چوہدری زین الیاس تمانہ کو جزائے خیر، صحتِ کاملہ، درازیِ عمر، اور مزید نیکیوں کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Langrial
Gujrat
50991