Ahl-e-hadees Youth Force Zila Gujrat

Ahl-e-hadees Youth Force  Zila Gujrat

Share

دین اسلام خاتم الانبیاء محمدصلی اللہ علیہ وسلم پہ مکمل کر دیاگیا۔اس میں کمی بیشی کی اجازت کسی کو نہیں

03/05/2026

پیر
اور
مرید
کی ترجیحات اور مفادات

20/04/2026

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ !
بہت اندھیرا چھا گیا ہے
آئیے ملکر علم کی قندیلیں جلاتے ہیں
قابل صد احترام علماء کرام ، خطباء عظام اور جملہ دینی و اسلامی بھائیو !
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فتنوں سے خبردار کرتے ہوئے فرمایا : کہ اس وقت جہالت عام ہو جائے گی اور علم اٹھا لیا جائے گا
علم اس طرح اٹھے گا کہ اللہ تعالی علماء کو فوت کر لے گا پھر جب علماء باقی نہ رہیں گے تو لوگ جاہلوں کو اپنا پیشوا بنا لیں گے جو بغیر علم کے فتوی دیں گے خود بھی گمراہ ہوں گے اور دوسروں کو بھی گمراہ کریں گے
صحیح مسلم
آج دیکھیے اس دور پر آشوب میں سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ پر کیسی جہالت پھیلائی جا رہی ہے ، قرآن و سنت کے مقابل باطل فکروں کو عام کیا جا رہا ہے ، نور اسلام اور روح دینی نئی نسل کے قلوب و اذہان سے نکالنے کی بھرپور مہم جاری ہے
الحاد ، زندقہ ، بے دینی ، شکوک و شبہات ، شہوات و خواہشات کی طرف کھلی دعوت دی جارہی ہے
یہ ایک فکری و نظریاتی جنگ ہے جو مسلم معاشروں کے خلاف باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ بڑے پیمانے پر لانچ کی گئی ہے
ہمارے اسلاف نے کتاب و سنت کی تعلیم کو عام کر کے ہمیشہ ایسے شبہات کے فنتوں اور نظریاتی جنگ کا جواں مردی سے مقابلہ کیا اور ہر فتنے کو زمین بوس کیا ہے
آج ہم بھی انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺ کی تعلیمات کو عام کر کے نہ صرف یہ کہ اسلامی فکر کا حقیقی دفاع کر سکتے ہیں بلکہ اس نظریاتی جنگ میں مد مقابل کو پچھاڑ سکتے ہیں
وہی دیرینہ بیماری ، وہی نامحکمی دل کی
علاج اس کا وہی آب نشاط انگیز ہے ساقی
شبہات کے فتنے جہالت / کم علمی سے جنم لیتے ہیں
اور جہالت کا علاج علم کے ذریعے ہوتا ہے جہاں جہاں وحی الہی کا علم جلوہ گر ہو گا وہاں جہالت جس کا معنی اندھیرا ہے بھاگ جائے گا
فرمان رسول ﷺ ہے :
فإنَّما شِفاءُ العِيِّ السُّؤالُ:ابوداود (336)
جاہل/ لاعلم شخص کی بیماری کا علاج سوال (علم حاصل کرنے) میں ہے
آئیے !
مل کر "نور علم" پھیلائیں تا کہ جہالت کے اندھیروں کو بھگایا جا سکے
والسلام
شعبہ نشر و اشاعت :
مرکز ابن القیم الاسلامی شاہین چوک گجرات

Want your school to be the top-listed School/college in Gujrat?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Gujrat