Urdu Adab

Urdu Adab Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Urdu Adab, Education, Dhamthal Gujrat, Gujrat.

25/04/2026

وفائے وعدہ نہیں، وعدہ دگر بھی نہیں
وہ مجھ سے روٹھے تو تھے لیکن اس قدر بھی نہیں

برس رہی ہے حریم ہوس میں دولتِ حسن
گدائے عشق کے کاسے میں اک نظر بھی نہیں

نہ جانے کس لیے امیدوار بیٹھا ہوں
اک ایسی راہ پہ جو تیری رہگزر بھی نہیں

نگاہِ شوق سر بزمِ بے حجاب نہ ہو
وہ بے خبر ہی سہی اتنے بے خبر بھی نہیں

یہ عہد ترکِ محبت ہے کس لیے آخر
سکونِ قلب ادھر بھی نہیں، ادھر بھی نہیں

فیض احمد فیض

اظہار میرے بس کا نہیں مگر مجھے کبھی اظہار کی سہولت میسر آئی تو میں تمہیں بتاؤں گا کہ تم کس درجے ضروری ہو تمہاری یاد کس ق...
24/10/2025

اظہار میرے بس کا نہیں مگر مجھے کبھی اظہار کی سہولت میسر آئی تو میں تمہیں بتاؤں گا کہ تم کس درجے ضروری ہو تمہاری یاد کس قدر آتی ہے تمہارا ہونا کتنا ضروری ہے۔

"تم صرف ایسے شخص کے مقروض ہو,جو تمہاری ٹوٹ پھوٹ کو گلے لگا لے جب باقی سب تم پر بے رحمی سے گزر رہے تھے." 🩷✨
20/10/2025

"تم صرف ایسے شخص کے مقروض ہو,
جو تمہاری ٹوٹ پھوٹ کو گلے لگا لے جب باقی سب تم پر بے رحمی سے گزر رہے تھے." 🩷✨

تغافل ٹھیک ہے رنجش بجا لیکن محترم ! دل اتنا نہ دکھائیں کہ بات خدا تک جا پہنچے
25/09/2025

تغافل ٹھیک ہے رنجش بجا لیکن محترم !
دل اتنا نہ دکھائیں کہ بات خدا تک جا پہنچے

ایک ھی راہ پُہنچتی تھی ، تَجلّی کے حضُورھم نے اُس راہ سے مُنہ موڑا ھے ، ھم جانتے ھیں۔دِل کی دَھڑکن کا ، تیرے قُرب کے لَم...
21/09/2025

ایک ھی راہ پُہنچتی تھی ، تَجلّی کے حضُور
ھم نے اُس راہ سے مُنہ موڑا ھے ، ھم جانتے ھیں۔
دِل کی دَھڑکن کا ، تیرے قُرب کے لَمحوں پہ مَدار
ھم نے جِس طرح تُجھے چھوڑا ھے ، ھم جانتے ھیں۔

مُصطفیٰ زیدی

ایک بس تیرے نہ ھونے سے ٫ جہانِ خاک میں بے پناہ افسُردگی ھے ، بیکنار افسوس ھےجمال اَحسانی
23/12/2024

ایک بس تیرے نہ ھونے سے ٫ جہانِ خاک میں
بے پناہ افسُردگی ھے ، بیکنار افسوس ھے

جمال اَحسانی

‏محبت گولیوں سے بو رہے ہووطن کا چہرہ خون سے دھو رہے ہوگماں تم کو کہ راستہ کٹ رہا ہےیقیں مجھ کو کہ منزل کھو رہے ہو حبیب ج...
27/11/2024

‏محبت گولیوں سے بو رہے ہو
وطن کا چہرہ خون سے دھو رہے ہو
گماں تم کو کہ راستہ کٹ رہا ہے
یقیں مجھ کو کہ منزل کھو رہے ہو

حبیب جالب

HISTORY CREATED !!!!!!- BANGLADESH WIN RAWALPINDI TEST BY 10 WICKETS.- FIRST WIN FOR BANGLADESH AGAINST PAKISTAN IN TEST...
25/08/2024

HISTORY CREATED !!!!!!

- BANGLADESH WIN RAWALPINDI TEST BY 10 WICKETS.

- FIRST WIN FOR BANGLADESH AGAINST PAKISTAN IN TEST CRICKET.

- LEAD THE 2 TEST MATCH SERIES BY 1-0. 🇧🇩

یہ داغ داغ اُجالا یہ شب گزیدہ سحر وہ انتظار تھا جس کا یہ وہ سحر تو نہیں یہ وہ سحر تو نہیں جس کی آرزو لے کر چلے تھے یار ک...
14/08/2024

یہ داغ داغ اُجالا یہ شب گزیدہ سحر

وہ انتظار تھا جس کا یہ وہ سحر تو نہیں

یہ وہ سحر تو نہیں جس کی آرزو لے کر

چلے تھے یار کہ مل جائے گی کہیں نہ کہیں

فلک کے دشت میں تاروں کی آخری منزل

کہیں تو ہوگا شبِ سست موج کا ساحل

کہیں تو جاکے رکے گا سفینہِ غمِِ دل

جواں لہو کی پر اسرار شاہراہوں سے

چلے جو یار تو دامن پہ کتنے ہاتھ پڑے

دیارِ حسن کی بے صبر خواب گاہوں سے

پکارتی رہیں بانہیں بدن بلاتے ہیں

بہت عزیز تھی لیکن رخِ سحر کی لگن

بہت قریں تھا حسینانِ نور کا دامن

سبک سبک تھی تمنا دبی دبی تھی تھکن

سنا ہے ہو بھی چکا ہے فراقِ ظلمت و نور

سنا ہے ہو بھی چکا ہے وصالِ منزل و گام

بدل چکا ہے بہت اہلِ درد کا دستور

نشاطِ وصل حلال و عذابِ ہجر حرام

جگر کی آگ نظر کی امنگ دل کی جلن

کسی پہ چارۂ ہجراں کا کچھ اثر ہی نہیں

کہاں سے آئی نگارِ صبا کدھر کو گئی

ابھی چراغِ سرِ رہ کو کچھ خبر ہی نہیں

ابھی گرانیٔ شب میں کمی نہیں آئی

نجاتِ دیدہ و دل کی گھڑی نہیں آئی

چلے چلو کہ وہ منزل ابھی نہیں آئی

فیض احمد فیض

اپنا زمانہ آپ بناتے ہیں اہل دل ہم وہ نہیں کہ جن کو زمانہ بنا گیا جگر مراد آبادی
09/08/2024

اپنا زمانہ آپ بناتے ہیں اہل دل
ہم وہ نہیں کہ جن کو زمانہ بنا گیا

جگر مراد آبادی

جس نے کیے ہیں پھول نچھاور کبھی کبھی آئے ہیں اس کی سمت سے پتھر کبھی کبھی ہم جس کے ہو گئے وہ ہمارا نہ ہو سکا یوں بھی ہوا ح...
01/08/2024

جس نے کیے ہیں پھول نچھاور کبھی کبھی
آئے ہیں اس کی سمت سے پتھر کبھی کبھی

ہم جس کے ہو گئے وہ ہمارا نہ ہو سکا
یوں بھی ہوا حساب برابر کبھی کبھی

یاں تشنہ کامیاں تو مقدر ہیں زیست میں
ملتی ہے حوصلے کے برابر کبھی کبھی

آتی ہے دھار ان کے کرم سے شعور میں
دشمن ملے ہیں دوست سے بہتر کبھی کبھی

منزل کی جستجو میں جسے چھوڑ آئے تھے
آتا ہے یاد کیوں وہی منظر کبھی کبھی

مانا یہ زندگی ہے فریبوں کا سلسلہ
دیکھو کسی فریب کے جوہر کبھی کبھی

یوں تو نشاط کار کی سرشاریاں ملیں
انجام کار کا بھی رہا ڈر کبھی کبھی

دل کی جو بات تھی وہ رہی دل میں اے سرورؔ
کھولے ہیں گرچہ شوق کے دفتر کبھی کبھی

آل احمد سرور

Address

Dhamthal Gujrat
Gujrat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu Adab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category