08/04/2020
متفق ہے تو شیئر کریں
1.Noorani/Madani qaidah for kids and basic learners.
2.complete translation of quran.
3.Basic islamic knowledge.
4.Basic creeds(aqidah) of islam.
5.Masnoon
08/04/2020
متفق ہے تو شیئر کریں
24/03/2020
ہر مسلمان اس کو دیکھیں
جب آپ شیئر کریں گے تو شیطان مردود آپ کو روکے گا
23/03/2020
آج اس پوسٹ کو اتنا شیئر کرو کے آپکے حصے میں لاکھوں نیکیاں آجائیں
الله عزوجل آپکو یہ شیئر کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین 💝
18/03/2020
سنا ہے چالیس لوگ آمین بولے تو دعا قبول ہوتی، یا اللہ کرونا وائرس سے پوری دنیا کو محفوظ فرما
آمين
18/03/2020
LESSON NO 1( ARABIC GRAMMAR)
بسم اللہ الحمن الرحیم
آج سے ان شاء اللہ آسان عربی گرامر کا پارٹ 1 شروع کیا جارہا ہے. ابتدائی سیکھنے والے یہاں سے شروع کریں۔
🌹 *بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمْ*🌹
اللہ تعالیٰ نے فرمایا..
☘ *كِتَابٌ أَنزَلْنَاهُ إِلَيْكَ مُبَارَكٌ لِّيَدَّبَّرُوا آيَاتِهِ وَلِيَتَذَكَّرَ أُولُو الْأَلْبَابِ*
☘ *یہ ایک بڑی برکت والی کتاب ہے (اے محمد) ہم نے تمھاری طرف نازل کی ہے تاکہ یہ لوگ اسکی آیات پر غور کریں اور عقل و فکر رکھنے والے اس سے سبق لیں. (ص)*
🌷 *خَیرُکُم مَن تَعَلَّمَ القرآنَ و عَلَّمَہُ*
🌷 *تم میں سے بہترین لوگ وہ ہیں جو قرآن سیکھیں اور سکھائیں (بخاری)*
تو اگر ہمیں بہترین لوگوں میں شامل ہونا ہے تو ہمیں چاہیے کہ ہم قرآن کو سیکھیں اور سکھائیں۔
اور اسی دعا کے ساتھ آج ہم اپنے سبق کا آغاز کرتے ہیں
اللہ سے دعا ہے کہ اللہ ہماری اس کاوش کو قبول فرمائے اور ہمیں قرآن کو سمجھنے، سیکھنے اور اس پر عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے آمین
سب سے پہلا عنوان ہے👇
*حروف تہجی*
اسے انگریزی میں Alphabets کہتے ہیں
*عربی زبان میں 28 حروف ہیں اگر الف کو بھی شامل کر لیا جائے تو 29 حروف بن جاتے ہیں. یہ حروف عربی زبان کی بنیاد ہیں. ان سے الفاظ بنتے ہیں اور الفاظ سے جملے جسکو لوگ ایک دوسرے سے بات چیت کیلئے استعمال کرتے ہیں*
حروف تہجی یہ ہے👇
*ا (اَلِف) ب (بَا) ت(تَا)*
*ث(ثَا) ج(جِیم) ح(حا)*
*خ(خَا) د(دَال) ذ(ذَال)*
*ر(رَا) ز(زَا) س(سِین)*
*ش(شِین) ص(صَاد)*
*ض(ضَاد) ط(طَا)*
*ظ(ظَا) ع(عَین)*
*غ(غَین) ف(فَا)*
*ق(قَاف) ک(کاف)*
*ل(لَام) م(مِیم)*
*ن(نُون) و(واؤ)*
*ھ(ھَا) ء(ہمزہ)*
*ی(یا)*
🌼 *لفظ کی دو قسمیں ہیں* 🌼
*ایک کَلِمَہ دوسرا مُھمَل*
👈 *مُھمَل ایک ایسا لفظ ہے جو بیکار ہے یعنی جسکے کوئی معنی نہیں ہوتے*
جیسے ہم اپنی عام بول چال کی زبان میں کہہ دیتے ہیں روٹ شوٹی، کھانا وانا، پانی وانی تو یہ شوٹی، وانا، وانی ایسے الفاظ ہیں جو ہم صحیح کلمے کے ساتھ استعمال کر دیتے ہیں یہ مھمل الفاظ ہیں
☘ *کلمہ* ☘
*کسی بامعنی لفظ کو کلمہ کہتے ہیں*
*کلمہ کے اجزاء parts of speech*
سب سے پہلے انگریزی کے parts of speech دیکھتے ہیں
*ENGLISH*
1 *Noun* 👇
*کسی شخص، جگہ یا چیز کا نام*
2- *Pronoun* 👇
*کسی noun کے بدلے آنے والا لفظ*
3 *Adjective* 👇
*کسی noun کی تعریف بیان کرنے والا لفظ*
4 *Adverb* 👇
*کسی عمل کی کب، کیسے کی اطلاع دینے والا لفظ*
5 *Interjection* 👇
*کسی دوسرے لفظ کا محتاج نہ رہنے والا لفظ*
6 *Verb* 👇
*عمل اور زمانے کو ظاہر کرنے والا لفظ*
7 *Conjunction* 👇
*دو جملوں کو جوڑنے والا لفظ*
8 *Preposition* 👇
*کسی noun سے ملکر معنی ظاہر کرنے والا لفظ*
اب عربی میں کلمات کو دیکھتے ہیں
*Noun, Pronoun, Adjective, Adverb, Interjection*
1 👆 سب کو ملا کر عربی میں ایک نام دیا گیا ہے👈 *اسم*
2 اسی طرح سے *verb* کو نام دیا گیا ہے 👈 *فعل*
3 اور *Conjunction اور Preposition* ملا کے عربی میں 👈 *حرف* کا نام دیا گیا ہے.
اس طرح سے عربی میں کلمے کی تین اقسام ہوگئیں
🌷 *کلمے کی تین اقسام* 🌷
1 👈 *اسم* =-
*کسی جگہ، شخص، جنس، یا اسکی صفت کا نام*
*کام کرنے کا مفہوم پایا جائے مگر زمانہ نہیں*
*جیسے... چلنا*
اب یہ 👆 لفظ چلنا اس میں کام کا مفہوم پایا جا رہا ہے کہ ایسا عمل ہو رہا ہے جو چلنے کو ظاہر کر رہا ہے لیکن یہ عمل کب ہو رہا ہے اسکے زمانے کا علم نہیں تو ایسے تمام الفاظ جن میں کام کرنے کا مفہام پایا جائے مگر زمانہ نہیں وہ بھی اسم کی category میں آتے ہیں ، اسے مصدر کہتے ہیں
2👈 *فعل*
*ایسا لفظ جس میں کام کا کرنا ظاہر ہو اور تینوں زمانوں میں سے کوئی زمانہ پایا جائے*
*جیسے.. وہ گیا*
اب اس میں جانے کا کام ظاہر ہو رہا ہے یہ کام ماضی میں ہوا ہے.
3.👈 *حرف*
*معنی کسی دوسرے کلمے سے ملکر ظاہر ہوں*
*جیسے... سے، طرف وغیرہ*
*اسم کی مثالیں* 👇👇
*مَکَّۃُ 👈 یہ شہر کا نام ہے*
*حَامِدٌ👈 کسی شخص کا نام*
*لَبَنٌ👈 دودھ جنس کا نام*
*فاسِقٌ👈 بدکار. یہ صفت ہے*
*قَتلٌ👈 مار ڈالنا*
(دیکھیں مار ڈالنا اسم میں عمل تو ظاہر ہو رہا ہے کہ یہ مارنے کا عمل ہو رہا ہے لیکن کب ہوا کا معنی نہیں پایا جاتا اسکو *مصدر* کہتے ہیں.)
*ھو👈 وہ*
یعنی کسی اسم کے بدلے میں کوئی لفظ استعمال کیا جائے انگریزی میں اسکو pronoun کہتے ہیں
🍁 *فعل کی مثالیں* 🍁
*قَرَاَ 👈 اس(ایک مذکر) نے پڑھا*
پڑھنے کا عمل بھی ظاہر ہو رہا ہے اور زمانہ ماضی بھی ظاہر ہو رہا ہے
*فَتَحَ 👈 اس(ایک مذکر) نے کھولا*
*یَکتُبُ👈 وہ(ایک مذکر) لکھتا ہے/لکھے گا*
دیکھیں 👆 اس میں لکھنے کا عمل ظاہر ہو رہا ہے اور اس میں زمانہ حال یا مستقبل پتہ چلتا ہے
*یَاکُلُ 👈 وہ(ایک مذکر) کھاتا ہے/کھائے گا*
*اِذھَب👈 تو جا*
🌸 *حرف کی مثالیں* 🌸
*مِن 👈 سے*
*اِلی 👈 تک*
*فِی👈 میں*
اب یہ اکیلے اگر استعمال کیے جائیں تو *سے، تک، میں* اس سے کچھ پتہ نہیں چلتا کہ کیا کہنا چاہتے ہیں
لیکن انکو کسی دوسرے لفظ کے ساتھ ملا دیا جائے گا تو کچھ نا کچھ معنی ظاہر ہونگے
جیسے...
*مِنَ المَسجِدِ ⬅ مسجد سے*
*اِلی البَیتِ ⬅ گھر کی طرف*
*فِی المَدرَسَۃِ ⬅ مدرسے میں*
اب کچھ نہ کچھ مفہوم ظاہر ہو رہا ہے
↔↔↔↔↔↔↔↔↔↔↔↔↔
☘ *حرکات اور اعراب* ☘
یہ بہت ہی اہم موضوع ہے ۔
*حرکات=-*
*زیر، زبر، پیش، تنوین کو حرکات کہتے ہیں*
*اعراب=-*
*کسی لفظ کے آخری حرف کی حرکت کو کہتے ہیں*
مثال دیکھتے ہیں
🌸🌸 *اَلکِتَابُ* 🌸🌸
اس میں دیکھیں کہ *الف* پہ زبر ہے *ک* پہ زیر ہے *ت* پہ زبر ہے یہ سارے مل کے *حرکات* ہوگئے اب ان میں سے ہر ایک حرکت ہے.
اسی طرح *ب* جو اَلکِتَابُ کا آخری حرف ہے اس آخری حرف پر پیش ہے تو یہ اسکا *اعراب* کہلائے گا
اور جس حرف پر کوئی حرکت نہ ہو اسے *سکون* کہتے ہیں
🌹 *زبر، زیر، پیش کو عربی میں بالترتیب کسرہ، فتح، ضمہ کہتے ہیں*
🌹 *دو زبر، دو زیر، دو پیش عربی میں ان میں سے ہر ایک کو تنوین کہتے ہیں*
🌹 *جس حرف پر تنوین ہو اسے مُنَوَّن کہتے ہیں*
🌹 *جس حرف پر حرکت ہو اسے مُتحَرِّک کہتے ہیں*
*مَسجِدٌ میں "م اور ج" متحرک ہیں "د" منون ہیں*
↔↔↔↔↔↔↔↔↔↔↔↔↔↔
🌼 *الف اور ہمزہ کا فرق* 🌼
ہم میں سے بہت سے دوستوں کو الف اور ہمزہ کا فرق معلوم نہیں ہوگا
*الف پر کوئی حرکت نہیں ہوتی جبکہ الف پر اگر کوئی حرکت آجائے تو وہ ہمزہ کہلاتا ہے*
*جیسے... الف👈 ا*
اس پہ کوئی حرکت نہیں یہ الف ہے
*ہمزہ 👈 اَ اِ اُ*
الف پر اگر زبر آگیا الف پر زیر آگیا یا الف پہ پیش آگیا تو ہر صورت میں یہ ہمزہ کہلائے گا
*اسکے لکھنے کا ایک اور طریقہ بھی ہے جیسے ئ، ؤ*
ی اور و الف کی کرسی کہلائیں گے
*الف آواز کو کھینچنے کیلئے استعمال ہوتا اور ہمیشہ لفظ کے درمیان یا آخر میں آتا ہے جبکہ ہمزہ لفظ کے شروع، درمیان اور آخر میں آسکتا ہے*
جیسے
*اَلکِتَابُ*
ت کے بعد الف ہے یہ درمیان میں ہے
*ھٍمَا*
اس کے آخر میں الف ہے
پس الف لفظ کے درمیان میں آئے گا یا آخر میں آئے گا.
*اَسئَلُکَ*
👆 الف پہ زبر ہے یہ ہمزہ ہے یہ شروع میں آیا اور اَسئَلُک میں ہمزہ درمیان میں ہے
*السَّمآءُ*
اس میں ہمزہ شروع میں ہے اور اسکے بعد ہمزہ آخر میں ہے
👆اس طرح دیکھیں ہمزہ شروع، درمیان اور آخر میں آیا
الف لفظ کے درمیان اور آخر میں آیا۔
↔↔↔↔↔↔↔↔↔↔↔↔↔↔
🌹 *28 حروف کی تقسیم* 🌹
*14 حروف شمسی ،*
*ت، ث، د، ذ،ر، ز، س، ش، ص، ض، ط، ظ، ل، ن،*
*14 حروف قمری*
*ا، ب، غ، ح، ج، ک، و، خ، ف، ع، ق، ی، م، ہ*
*حق کا خوف ایک عجب غم ہے*
👆 اس جملے میں جتنے بھی حروف آ رہے ہیں وہ سب کے سب قمری حروف ہیں
حروف سے پہلے "ال" کا آنا
*ال+شمسُ👈، (حرف شمسی) اَلشَّمسُ*
*و + اَلشَّمسُ =وَالشَّمسُ*
ش شمسی حرف ہے اس سے پہلے "ال" لگایا "ل" نہیں پڑھا جائے گا ش directly پڑھا جائے گا
اسی طرح اس سے پہلے "و" لگا دیا تو اس میں "ل" نہیں پڑھا جائے گا تو اسکو پڑھیں گے و الشَّمسُ
*اَل + قَمَرُ (حرف قمری)👈 اَلقَمَرُ*
*و +القمرُ 👈 والقمرُ*
ق قمری حرف ہے اس سے پہلے ال لگا دیا تو پھر "ل" پڑھا جائے گا
اس طرح سے اَلقَمرُ سے پہلے "و" لگا دیا تو پھر اسکے پڑھنے کا طریقہ یہ ہوگا وَالقَمَرُ یعنی اس میں "ل" پڑھا جائے گا
تو 👆 یہاں سے ایک فارمولا طے ہوا کہ شمسی حروف میں ان سے پہلے اگر "ال" لگا دیا یا "ال" والے شمسی حروف سے پہلے "و" آجائے یا کوئی اور لفظ آجائے تو جب اسکو ملا کے پڑھیں گے تو "ل" نہیں پڑھا جائے گا
اور قمری الفاظ میں "ل" پڑھا جائے گا
☘ *قمری اور شمسی الفاظ* ☘
*اَلعَادِلُ*
👆عین قمری حرف ہے اس لیے "ل" پڑھا جا رہا ہے
*اَلدَّرسُ*
👆" د" شمسی حرف ہے اس لیے اس میں "ل" نہیں پڑھا جا رہا
*اَلحَسَنُ*
👆 "ح" قمری حرف ہے اس لیے لام پڑھا جا رہا ہے
*اَلظَّالِمُ*
👆 "ظ" شمسی حرف ہے اس لیے "ل" نہیں پڑھا جا رہا
*اَلخَالِقُ*
👆"خ" قمری حرف ہے اس لیے "ل" پڑھا جا رہا ہے
*اَلنَّہارُ*
👆 "ن" شمسی حرف ہے اس لیے "ل" نہیں پڑھا جا رہا
*اَلوَلدُ*
👆"و" قمری حرف ہے اس لیے "ل" پڑھا جا رہا ہے
*اَلتَّمَرُ*
👆 "ت" شمسی حرف ہے اس لیے "ل" نہیں پڑھا جا رہا
*اَلفَاسِقُ*
👆 "ف" قمری حرف ہے اس لیے "ل" پڑھا جا رہا ہے
👆 قمری حروف میں "ل" پڑھا جائے گا اور شمسی حروف میں "ل" نہیں پڑھا جائے گا
↔↔↔↔↔↔↔↔↔↔↔↔↔↔
🍁 *اسم کی بنیادی علامتیں*🍁
*تنوین*
جس لفظ کے آخر میں تنوین ہو یہ اسکی بنیادی علامت ہے
*اَل*
دوسری علامت اسکے ساتھ "ال" لگا ہو
*تنوین*
*اسم کے آخر میں آتی ہے اور اسے عام کر دیتی ہے جیسے انگریزی میں A book*
یعنی کوئی بھی کتاب ، ایک عام کتاب
*اَل*
*اسم کے شروع میں لگتا ہے اور اسے خاص کر دیتا ہے جیسے انگریزی میں The book*
یعنی ایک particular بک ، ایک خاص بک
*بَابٌِ ⬅ ایک دروازہ،*
👆 یہاں تنوین آ رہی ہے تو اس لیے یہ عام لفظ ہے چونکہ یہ عام لفظ ہے اس لیے اس کے ترجمہ میں "ایک یا کوئی" کا اضافہ کریں گے
اگر گنتی والی چیز ہے تو "ایک یا کوئی" شامل کریں گے
اگر کوئی مقدار والی چیز ہے تو "کوئی" شامل کر لیں گے یا کچھ
ویسے گنتی والےلفظ میں بھی "کوئی" استعمال کر سکتے ہیں "کوئی دروازہ"
*صَرَاطٌ👈 ایک راستہ*
*کِتَابٌ 👈ایک کتاب*
*اَلبَابُ دروازہ*
👆 اس میں "ال" آگیا ہے تو اس نے اس کو خاص کر دیا ہے تو یہ خاص دروازہ ہے
لیکن اردو کے ترجمے میں خاص کو ہم ہٹا دیتے ہیں "ایک یا کچھ یا کوئی" بھی استعمال نہیں کریں گے صرف " دروازہ" استعمال کریں گے
*الصراطُ 👈 راستہ*
*اَلکِتَابُ 👈 کتاب*
↔↔↔↔↔↔↔↔↔↔↔↔↔↔
🌸 *معرف باللام* 🌸
*یعنی کسی عام لفظ سے پہلے "ال" لگا کر اسے خاص بنانا*
*اَل+ بیتُ 👈 البَیتُ 👈معرف باللام*
بیتٌ عام لفظ ہے اس سے پہلے "ال" لگایا تو یہ بن گیا البَیتُ اس میں فرق صرف یہ پڑا کہ صرف "ت" سے تنوین ختم ہوگئی اور اکیلا ضمہ اس پہ لگ گیا تو 👆 اسکو ہم کہتے ہیں معرف باللام یعنی "ال" لگا کے اسکو خاص کر دیا
*معرف باللام سے قبل کوئی حرف آ جائے تو اسے "ال" سے ملا کر پڑھنا چاہیے اس وقت" ال" کا ہمزہ جسے " ہمزۃ الوصل" کہتے ہیں تلفظ میں گر جاتا ہے لیکن لکھنے میں "الف" کی صورت میں باقی رہتا ہے*
*اَلوَلَدُ +اَلحَسنُ ⬅ اَلوَلَدُ الحَسَنُ*✔
*اَلوَلَدُ اَلحَسنُ ❌*
ان👆 دونوں کو ملایا (اَلحَسنُ) یہ ہمزۃ الوصل ہے جب ان دونوں کو ملائیں گے تو یہ صرف الف لکھنے میں رہ جائے گا اور پڑھنے میں نہیں آئے گا
اَلوَلَدُ اَلحَسنُ غلط ہے جبکہ اَلوَلَدُ الحَسَنُ صحیح ہے
*معرف باللام سے قبل اگر کوئی حرف ساکن آجائے تو اسے زیر دے کے ملاتے ہیں*
*عَن + البَیتِ = عنِ البَیتِ*
البیتِ معرف باللام ہے اس سے پہلے "عَن" لگایا "عن" میں جو "ن" ہے یہ ساکن ہے تو یہ condition پوری ہو رہی ہے جب پڑھنا ہوگا "ن" پہ زیر دے کے پڑھیں گے
لیکن 👆 اس قائدے میں ایک استثناء ہے
کہ "مِن" کے ساتھ اگر "ال" والے لفظ کو ملائیں گے تو من کے "ن" پہ زبر دے کر پھر پڑھا جائے گا
"مِنَ المَسجِدِ"
🌟 *اسم کی پہچان* 🌟
*اسم کے آجر میں تنوین 👈 رَجُلٌ*
*لفظ کے شروع میں ال👈 القَلَمُ*
*لفظ کے آخر میں ۃ👈 لَیلَۃٌ*
*لفظ کے آخر میں ات👈 آیَاتٌ*
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
15/03/2020
14/03/2020
13/03/2020
کبھی بھی کسی کے ماضی کے گناہوں پر اس کو شرمندہ نہ کریں جس سے وہ توبہ کر چکا ہو