07/02/2026
السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ!
چوہدری محمد صادق قرآن اکیڈمی لاہوریاں سے حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرنے والے ایک اور طالب علم جناب حافظ علی حسن ہیں جنہوں نے اللّٰہ سبحانہ و تعالٰی کے فضل و کرم سے ، ماں باپ کی دعاؤں سے اور جناب علامہ قمر زمان صاحب کی انتھک محنت اور کوششوں سے آڑھائی سال کے عرصے میں قرآن کریم حفظ کیا ۔
اس طرح اب تک حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرنے والے طلباء کرام کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے ۔ جن کے اسمائے گرامی مندرجہ ذیل ہیں ۔
1۔ حافظ حبیب اللّٰہ ولد ارشد علی (کھوڑی رسولپور)
2. حافظ ساحل احمد ولد محمد فیصل (لاہوریاں)
3. حافظ محمد شیراز ولد محمد شہباز (کھوڑی رسولپور)
4. حنظلہ ریاض ولد محمد ریاض (لاہوریاں)
5. حافظ محمد صیام کاشف ولد محمد کاشف (لاہوریاں)
6. حافظ محمد قاسم ولد شہباز احمد (کھوڑی رسولپور)
7. حافظ محمد احمد ولد مبارک حسین (کھوڑی رسولپور)
8. حافظ علی حسن ولد قمر زمان (کھوڑی رسولپور)
ان شاءاللّٰہ آئندہ کچھ ہفتوں میں مزید ایک اور طالب علم حفظ قرآن مکمل کرنے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ جس کی باقاعدہ دستاربندی کی تقریب مناسب وقت پر مقرر کی جائے گی ۔ اللّٰہ سبحانہ وتعالی اس کاوش میں شامل ہر ایک سے راضی ہو ۔ آمین