17/09/2024
نہ کوئی اپ سا ہوگا نہ کوئی اپ جیسا تھا
کوئی یوسف سے پوچھے مصطفی کا حسن کیسا تھا
زمین و اسماں میں کوئی بھی مثال نہ ملی
مولا یا صلی وسلم دائما ابدا
دلیل زندگی وہ ہیں
کمال بندگی وہ ہیں
کوئی بھی دور ہو اس میں معراج ادمی وہ ہیں
وہی تو دین دنیا ہے جو باتیں اپ نے کہیں
مولا یا صلی وسلم دائما ابدا
کوئی بھی بات ہو ہر حکم ان کا معتبر ایسا
کہ ان کا ہاں نہیں کہنا بھی ہے قران کے جیسا
حدیث پاک کہلائیں جو باتیں اپ نے کہیں
مولا یا صلی وسلم دائما ابدا
درود ان پر سلام ان پر یہی کہنا خدا کا ہے
خدا کے بعد جو ہے مرتبہ صل علی کا ہے
وہی سردار عالم ہیں وہی غمہار امت ہیں
وہی تو حشر کے میدان میں سب کی شفاعت ہیں
شفاعت کے لیے سب کی نظر ان پر لگی ہوگی
مولا یا صلی وسلم دائما ابدا