Tajweed,Tafseer e Quran &Tarbiyah Academy

Tajweed,Tafseer e Quran &Tarbiyah Academy قرآن ہمارے لئے ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اس کو ناصرف پڑھنا

17/09/2026
21/08/2026

اے خُسروِ خُوباں! شانِ من
قُربان نگاہت، جانِ من
ترجمه: اے صفات حمیدہ کے مالک، لوگوں کے سردار ﷺ آپؐ میری شان ہیں آپؐ کی نگاہوں پر میری جان قربان ہو۔

انوارِ جمالت، رزقِ نظر
دیدارِ رُخت، ایمانِ من
ترجمه: آپؐ کے جمال کے انوار میری نظر کا رزق ہیں آپؐ کے چہرے کا دیدار میرا ایمان ہے۔

شہکارِ خُدا، مُختارِ عطا
اے تاجوَرِ ذی شانِ من
ترجمه: اے قدرت کے شاہکار اورعطا کرنے پر قادر (محبوب کبریاء ﷺ) اے میرے عظمت و شان والے تاجدارﷺ۔

برجلوۂ تو کونین فدا
اے جانِ من و جانانِ من
ترجمه: آپؐ کے ایک جلوہ پر کائنات قربان ہو اے میرے دل و جانﷺ۔

از یک قدمت آباد شود
ایں غمکدۂ ویرانِ من
ترجمه: آپؐ کے ایک قدم سے آباد ہو جائے گا میرا ویران غم کدہ یعنی میرا بیتِ حزیں میرا ویران گھر۔

اے راحتِ قلبِ نصِیرِؔ حزِیں
مَن بندہ و تُو سلطانِ من
ترجمه: اے نصِیرؔ کے غمگین دِل کی راحت! ﷺ یعنی آپؐ نصِیرؔ کے پریشان دِل کی راحت ہیں مَیں آپؐ کا غلام ہُوں اور آپؐ میرے بادشاہ ہیں۔

فرمُودہ الشیخ سیّدپِیرنصِیرالدّین نصِیرؔ جیلانی،

16/08/2026

ممکن ہے کہ آپ خود کو دیندار سمجھتے ہوں،
اللہ تعالی کا لاڈلا اور پیارا،
اسلاف کا پیروکار اور حق بات کا مددگار،
لیکن اگر آپ کی زندگی میں قرآن نہیں ہے،
تو آپ کی دینداری سراب ہے۔

کوئی شخص کتنے ہی وظائف کر لے،
ریاضتوں اور مجاہدوں سے گزر جائے،
خاموشی کے روزے رکھ لے،
نفس کو رام کرنے کے نئے طریقے نکال ڈالے
لیکن اگر قرآن کریم میں تدبر اور اس پر عمل نہیں کرتا،
تو یہ وظائف وغیرہ کبھی بھی تقوی و لِلّٰہیت کی معراج پر نہیں پہنچا سکتے۔

قرآن کریم نے انسان کےلیے جس چیز کو آسان کیا ہے،
وہ ہدایت ہے۔ اور ہدایت کسی وظیفے ، محبوبیت کے دعوے، صاحبزادگی ، یا مقدس کتُب و شخصیات کے ساتھ انتساب
یا اس قبیل کے دیگر امور سے حاصل نہیں ہوتی،
ہدایت قرآن سے حاصل ہوتی ہے۔

اللہ تعالی نے سورت مائدہ میں فرمایا:

قُلْ یٰۤاَهْلَ الْكِتٰبِ لَسْتُمْ عَلٰى شَیْءٍ حَتّٰى تُقِیْمُوا التَّوْرٰىةَ وَ الْاِنْجِیْلَ وَ مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكُمْ مِّنْ رَّبِّكُمْؕ
کہہ دو کہ : اے اہل کتاب ! جب تک تم تورات اور انجیل پر اور جو (کتاب) تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے پاس (اب) بھیجی گئی ہے اس کی پوری پابندی نہیں کرو گے، تمہاری کوئی بنیاد نہیں ہوگی جس پر تم کھڑے ہو سکو۔ (سورت مائدہ: 68)

اس آیت میں اہل کتاب کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا گیا ہے کہ تم بہت تدیُّن اور تقوے کے دعوے کرتے ہو،
اپنے آپ کو اللہ کے محبوب ، لاڈلے اور باقی لوگوں سے برتر کہتے ہو،
لیکن تمہاری زندگی میں تورات و انجیل اور قرآن تو کہیں نظر نہیں آتا۔

تقوی و تدیُّن کا ہر ایسا دعوی جو وحی کے نور کے بغیر ہو،
وہ لا شیئ ہے یعنی کچھ بھی نہیں ہے۔

اس آیت سے ہمیں سبق سیکھنا چاہیے کہ اگر ہماری زندگی کے رگ و پے اور نس نس میں ابھی تک قرآن نہیں اترا تو پھر داڑھی پگڑی یا کسی خانقاہ و دربار کی مجاورت کوئی خاص معنی نہیں رکھتی اور نہ ہی پیر طریقت و رہبر شریعت کا کوئی دعوی ججتا ہے۔

قرآن کی طرف لوٹیں اور اسے اپنی سانسوں میں جی کر روح میں اتاریں۔

محمد اکبر
5 اگست 2026ء

02/01/2026

*"نماز مومنوں پر مقررہ وقت میں فرض ہے"*
*نماز لیٹ مت پڑھا کریں آپ کے پاس بہت سی باتیں ہوں گی کہ وقت نہیں ملتا ، خیال نہیں رہتا ہم کیا کریں ؟؟ اس کا حل یہی ہے کہ اذان ہوتے ہی فوراً اٹھ کھڑے ہوں ، وضو کریں اور نماز پڑھیں بس یہی بات ہے اصل مسلہ یہ ہے کہ "وہ جو پہلا قدم ہوتا ہے ناں لوگوں سے وہی نہیں اٹھایا جاتا ، وہ جو پہلا قدم اٹھانا ہوتا ہے ناں وہی سب سے زیادہ مشکل لگ رہا ہوتا ہے "صرف ایک push کی دیر ہوتی ہے کوئی ایک ہاتھ پکڑنے والا ہونا چاہیے، کوئی ایک نگہبان اوپر ہونا چاہیےہمارے گھر میں والدین موجود ہیں دیندار ہیں نماز پڑھنے والے ہیں تو وہ نگہبان ہیں انہیں غنیمت سمجھیں یہ اللہ کا انعام ہیں ان کی باتوں کو دل میں اتر جانے دیا کریں ماں کہے گی تم نے نماز کیوں نہیں پڑھی ؟؟*

*تو بچہ کیسے نہیں پڑھے گا نماز ...اسی لیے ہمیں ضرورت ہوتی ہے ایک نگہبان کی اور دیندار لوگوں کی کہ وہ ہمیں ریمائنڈر دیتے رہتے ہیں وہ ہمیں اللہ کی یاد دلاتے رہتے ہیں کبھی ایمان کا لیول ڈاؤن ہو تو وہ آپ کو اللہ کی یاد دلائیں گے*

🔺👈*رمضان سے پہلے.. اپنی نمازوں کی روٹین کو بہتر بنا لیجیے*

Address

Gujrat

Telephone

+923322522486

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tajweed,Tafseer e Quran &Tarbiyah Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Tajweed,Tafseer e Quran &Tarbiyah Academy:

Shortcuts

Share

Category