Alharm Quran Academy

Alharm Quran Academy We are providing tha holy Quran teaching with Tajweed, Tafseer, Hadess basic grammatic rules and memories the holy Quran etc.

Are you interested to learn or read the holy Quran? نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خرید وفروخت کرنے والے کو (بیع توڑنے کا) حق ہے، جب تک وہ اپنی جگہ سے نہ ہٹیں۔ اگر بائع ومشتری سچ بولیں اور مال اور قیمت کے عیب اور کھرے کھوٹے ہونے کوبیان کر دیں تو ان کی بیع میں برکت ہوتی ہے اور اگر عیب کو چھپا لیں اور جھوٹے اوصاف بتائیں تو شاید کچھ نفع تو کما لیں، (لیکن) بیع کی برکت ختم کر دہتے ہیں

12/05/2026

*♥️السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ♥️*

*❤️وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ ○*
*میرے نبی ﷺ کا ذکر ہمیشہ بلند رہے گا❤️*

*🌹﷽*
*📿اَللّٰھُمَّ صَــّلِ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ-اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ.📿*.♥️

12/05/2026

صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم

‏﷽   *فرمانِ مصطفٰیﷺ*حضور اکرمﷺنے فرمایا،" تم میں سے جس نے اس حال میں صبح کی کہ اسکا جسم صحیح سلامت ھو، اسکی جان امن و ا...
06/05/2026

‏﷽
*فرمانِ مصطفٰیﷺ*
حضور اکرمﷺنے فرمایا،
" تم میں سے جس نے اس حال میں صبح کی کہ اسکا جسم صحیح سلامت ھو، اسکی جان امن و امان میں ھو اور اس دن کا کھانا بھی اسکے پاس ھو تو گویا اسکے لئے دنیا اکٹھی ھو گئی "
(سنن ابنِ ماجہ،4141)
اللہ اکبر

Convite para grupo do WhatsApp

26/04/2026
26/04/2026

جسم کا غسل تو پانی سے ہو جاتا ہے لیکن روح کا غسل رات کے آخری پہر کے آنسوؤں سے ہوتا ہے۔ یہ وہ وقت ہے کہ جب روح طہارت پاتی ہے، اڑان بھرتی ہے اور ربِ محبت کے بحرِ محبت میں خاموشی اور سکون کے ساتھ تیرنے لگ جاتی ہے۔ جن روحوں کو اس وقت اٹھا دیا جاتا ہے، وہ بشارتیں پا لیتی ہیں، محبت کے راستوں کی عادی ہو جاتی ہیں اور بس ایک ہی محبت یعنی محبت الہی و محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جینے لگ جاتی ہیں۔

محمد اکبر

جو شخص قرآن کریم میں تدبر نہیں کرتا، اسے تمام آیات بکھری ہوئی Puzzles کی طرح لگتی ہیں کہ ہر آیت  دوسری سے جدا ہے، کوئی ر...
24/04/2026

جو شخص قرآن کریم میں تدبر نہیں کرتا، اسے تمام آیات بکھری ہوئی Puzzles کی طرح لگتی ہیں کہ ہر آیت دوسری سے جدا ہے، کوئی ربط سمجھ نہیں آتا ۔ لیکن جسے تدبر نصیب ہو جائے، وہ ان آیات سے اپنے ذہن و قلب میں ایک ایسی تصویر بنا لیتا ہے کہ ہر آیت اپنے مقام پر فِٹ بیٹھی نظر آتی ہے اور ہار کے مختلف موتیوں کی طرح بہت عمدگی اور جمالیاتی خوبصورتی کے ساتھ ایک مرکزی دھاگے میں پروئی دکھائی دیتی ہیں۔ بس ربِ محبت ہمیں تدبر نصیب کر دے تاکہ ہم قرآن کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہو سکیں۔ آمین

محمد اکبر

23/04/2026

صبر کے علاوہ کوئی اور ایسا عمل دکھائیے جس پر بیک وقت یہ انعامات ملتے ہوں:

1: اللہ تعالی کی محبت ۔ ارشاد فرمایا:

وَ اللّٰهُ یُحِبُّ الصّٰبِرِیْنَ
اور اللہ صبر کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔ (سورت آل عمران: 146)

2: اللہ تعالی کی نصرت و معیت۔ ارشاد فرمایا:

اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصّٰبِرِیْنَ
بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ (سورت بقرہ: 153)

3: جنت کے بالا خانے۔ ارشاد فرمایا:

اُولٰٓىٕكَ یُجْزَوْنَ الْغُرْفَةَ بِمَا صَبَرُوْا
یہ لوگ ہیں جنہیں ان کے صبر کے بدلے جنت کے بالا خانے عطا ہوں گے۔ (سورت فرقان: 75)

4: بے حساب اجر ۔ ارشاد فرمایا:
اِنَّمَا یُوَفَّى الصّٰبِرُوْنَ اَجْرَهُمْ بِغَیْرِ حِسَابٍ
جو لوگ صبر سے کام لیتے ہیں ، ان کا ثواب انہیں بے حساب دیا جائے گا۔ (سورت زمر: 10)

5: ربِ محبت کی طرف سے بشارت۔ ارشاد فرمایا:

وَ بَشِّرِ الصّٰبِرِیْنَۙ
اور خوشخبری سنا دو ان صبر کرنے والوں کو۔ (سورت بقرہ: 155)

6: اللہ تعالی کی رحمت خاصہ۔ ارشاد فرمایا:

اُولٰٓىٕكَ عَلَیْهِمْ صَلَوٰتٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ
یہ وہ لوگ ہیں جن پر ان کے رب کی طرف سے خصوصی عنایتیں ہیں۔ (سورت بقرہ: 157)

7: اللہ تعالی کی رحمتِ عامہ۔ ارشاد فرمایا:

وَ رَحْمَةٌ-
اور رحمت ہے۔

8: سیدھے راستے کی ہدایت۔ ارشاد فرمایا:

وَ اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُهْتَدُوْنَ
اور یہی لوگ ہیں جو ہدایت پر ہیں۔ (سورت بقرہ: 157)

9: سلامتی۔ ارشاد فرمایا:

سَلٰمٌ عَلَیْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ
سلامتی ہو تم پر اس صبر کے بدلے جو تم نے (دنیا میں) کیا۔ (سورت رعد: 24)

میرے محدود مطالعے کے مطابق ایسا کوئی عمل نہیں ہے جو اپنے اندر اتنے عظیم انعامات رکھتا ہو۔ یہ صرف صابرین ہیں جن کے ٹوٹے دلوں کو ربِ محبت نے مختلف الفاظ و انعامات کے ساتھ جوڑا ہے۔ اور یہ صبر ہی ہے جو تمام صفات عالیہ کی بنیاد ہے۔ اگر آپ صابر بن جائیں تو اخلاق فاضلہ کے جامع بن جائیں گے۔

محمد اکبر
21 اپریل 2026ء

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Ali Baltistani, Khan Khan Khan Khan, Abdullahi Saeed, Ish...
23/04/2026

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Ali Baltistani, Khan Khan Khan Khan, Abdullahi Saeed, Ishaque Somro

21/04/2026

آج مسلمانوں کے سینے قرآنی اسرار و رموز اور معارف سے یکسر خالی ہیں۔ کیونکہ قرآن کو کبھی دوست سمجھا ہی نہیں ہے۔ خود ہی بتائیے کہ جس شخص سے آپ سال میں صرف ایک دو بار ملاقات کریں تو کیا وہ شخص آپ کو اپنے سارے راز بتا دے گا؟؟؟ یقینا نہیں ۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ قرآنی علوم کے دروازے میرے لیے کھل جائیں تو اپنا زیادہ وقت اس کتابِ ہدایت کی صحبت میں گزاریں پھر یہ تمہارے سامنے اپنے اسرار کھولے گا اور تم اپنی پہلی زندگی پر افسوس کرتے رہ جاؤ گے کہ کاش یہ ہوش پہلے آتا۔

محمد اکبر

رسول الله ﷺ نے فرمایا:‏عنقریب لوگوں پر دھوکے سے بھر پور سال آئیں گے، ان میں:‏(1) جھوٹے کو سچا سمجھا جائے گا اور سچے کو ج...
21/04/2026

رسول الله ﷺ نے فرمایا:
‏عنقریب لوگوں پر دھوکے سے بھر پور سال آئیں گے، ان میں:
‏(1) جھوٹے کو سچا سمجھا جائے گا اور سچے کو جھوٹا کہا جائے گا.
‏(2) بد دیانت کو امانت دار سمجھا جائے گا اور دیانت دار کو بد دیانت کہا جائے گا.
‏(3) اور رُوَیْبِضَہ باتیں کریں گے.

‏کہا گیا: رُوَیْبِضَہ (کا مطلب) کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا:
‏"حقیر آدمی، عوام کے معاملات میں رائے دے گا."

‏ماجہ 4036
‏(مسند احمد 7899، 8440، 13331؛ حاكم 8439)

Address

Shakrela Sharef
Gujrat
50020

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Alharm Quran Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category