Jamia Tafhem Ul Quran Dharowal

Jamia Tafhem Ul Quran Dharowal Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jamia Tafhem Ul Quran Dharowal, Education Website, Gujrat.

صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم ❤️
26/08/2026

صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم ❤️

13/08/2026
🇵🇰 یومِ آزادی کی تقریب 🇵🇰جامعہ تفہیم القرآن دھارووال میں یومِ آزادی کے موقع پر بچوں کے لیے ایک خوبصورت اور بامقصد پروگرا...
13/08/2026

🇵🇰 یومِ آزادی کی تقریب 🇵🇰

جامعہ تفہیم القرآن دھارووال میں یومِ آزادی کے موقع پر بچوں کے لیے ایک خوبصورت اور بامقصد پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر طلبہ کی جانب سے تلاوتِ قرآن، نعت، ملی ترانے اور تقاریر پیش کی جائیں گی، جن کے ذریعے وطنِ عزیز سے محبت، دینی شعور اور قومی ذمہ داریوں کا پیغام اجاگر کیا جائے گا۔

اللہ تعالیٰ ہمارے وطنِ عزیز پاکستان کو امن، سلامتی، استحکام اور ترقی عطا فرمائے۔
پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے۔ 🇵🇰
قاری محمد ارسلان یوسف
مدرس
جامعہ تفہیم القرآن دھارووال
Dharowal,Gujrat,Pakistan

جامعہ تفہیم القرآن دھارووال میں  حافظ حسن بن قیصر محمود بھٹی کے حفظِ قرآن کی تکمیل کے موقع پر مختصر دعائیہ تقریب کا انعق...
27/06/2026

جامعہ تفہیم القرآن دھارووال میں
حافظ حسن بن قیصر محمود بھٹی کے حفظِ قرآن کی تکمیل
کے موقع پر مختصر دعائیہ تقریب
کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

28 جون بروز اتوار بعداز نماز مغرب ان شاءاللہ
تمام احباب سے شرکت کی گزارش ہے۔

قاری محمد ارسلان یوسف
مدرس جامعہ ہذا
Jamia Tafhem Ul Quran Dharowal
Dharowal,Gujrat,Pakistan
Syed Salman Haider
Maqsood Pervez Syed Siddique Zafar
Fahim Anjum Sandhu Bilal Cheema
GolekiSchool Muhammad Anwar Sandhu Goleki Hafiz Abdurrahman Waqar Hussain Sandhu Iftikhar Sandhu Haji Aslam Javed

الحمدللہ..!جامعہ تفہیم القرآن دھارووال کے ایک اور ہونہار طالب علم حافظ حسن بن قیصر محمود بھٹی نے اللہ تعالیٰ کے فضل و کر...
20/06/2026

الحمدللہ..!
جامعہ تفہیم القرآن دھارووال کے ایک اور ہونہار طالب علم حافظ حسن بن قیصر محمود بھٹی نے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے حفظِ قرآنِ کریم مکمل کر لیا۔

اس مبارک موقع پر حافظ صاحب، ان کے والدین اور تمام متعلقین کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں قرآنِ کریم کا سچا خادم بنائے اور ان کے حفظ کو ان کے لیے، ان کے والدین، اساتذہ، جامعہ اور تمام معاونین کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین۔
قاری محمد ارسلان یوسف(مدرس جامعہ ہذا)
🌹 جامعہ تفہیم القرآن دھارووال 🌹
Jamia Tafhem Ul Quran Dharowal
Dharowal,Gujrat,Pakistan


#الحمدللہ

جامعہ تفہیم القرآن دھارووال میں حافظ تبریز امتیاز کی تکمیلِ حفظِ قرآن کے موقع پر ایک مختصر مگر پُروقار دعائیہ تقریب منعق...
08/06/2026

جامعہ تفہیم القرآن دھارووال میں حافظ تبریز امتیاز کی تکمیلِ حفظِ قرآن کے موقع پر ایک مختصر مگر پُروقار دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔

اس موقع پر مولانا قاری عبدالمعروف صاحب نے نہایت مفید و ایمان افروز بیان فرمایا اور حافظ صاحب، ان کے والدین، اساتذہ اور ادارے کے معاونین کو خصوصی مبارکباد پیش کی۔

آخر میں حافظ صاحب کے لیے خصوصی دعا اور شرکائے محفل کے لیے ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔

ہم تمام معزز مہمانانِ گرامی، معاونینِ ادارہ اور شرکائے محفل کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنی شرکت سے اس بابرکت تقریب کی رونق میں اضافہ فرمایا۔

قاری محمد ارسلان یوسف
مدرس، جامعہ تفہیم القرآن دھارووال


#الحمدللہ 📖🤲✨
Jamia Tafhem Ul Quran Dharowal
Dharowal,Gujrat,Pakistan

الحمد للہ رب العالمینجامعہ تفہیم القرآن دھارووال کے ایک اور ہونہار طالب علم حافظ تبریز امتیاز بن نذیر احمد نے اللہ تعالی...
06/06/2026

الحمد للہ رب العالمین
جامعہ تفہیم القرآن دھارووال کے ایک اور ہونہار طالب علم حافظ تبریز امتیاز بن نذیر احمد نے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے حفظِ قرآنِ کریم مکمل کر لیا۔

اس مبارک موقع پر حافظ صاحب، ان کے والدین اور تمام متعلقین کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں قرآنِ کریم کا سچا خادم بنائے اور ان کے حفظ کو ان کے لیے، ان کے والدین، اساتذہ، جامعہ اور تمام معاونین کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین۔
قاری محمد ارسلان یوسف(مدرس جامعہ ہذا)

🌹 جامعہ تفہیم القرآن دھارووال 🌹
Jamia Tafhem Ul Quran Dharowal
Dharowal,Gujrat,Pakistan

اَللّٰهُ أَكْبَرُ اَللّٰهُ أَكْبَرُ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ اَللّٰهُ أَكْبَرُ وَلِلّٰهِ الْحَمْدُ✨ ...
27/05/2026

اَللّٰهُ أَكْبَرُ اَللّٰهُ أَكْبَرُ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ اَللّٰهُ أَكْبَرُ وَلِلّٰهِ الْحَمْدُ

✨ عید الاضحیٰ مبارک ✨

اللہ تعالیٰ اس مبارک دن کے صدقے ہماری قربانی، عبادات اور دعاؤں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، اور امتِ مسلمہ کو امن، رحمت اور برکتوں سے مالا مال فرمائے۔ آمین 🤍
قاری محمد ارسلان یوسف
مدرس
جامعہ تفہیم القرآن دھارووال ضلع گجرات

تقبل اللہ منا ومنکم صالح اعمال تمام اہل اسلام کو عید الفطر مبارک
20/03/2026

تقبل اللہ منا ومنکم صالح اعمال
تمام اہل اسلام کو عید الفطر مبارک

الحمدللہ جامعہ تفہیم القرآن دھارووال کی فضاؤں میں ایک روح پرور منظر دیکھنے کو ملا، جب دو نوخیز حفاظ، حافظ محمد بن عبد ال...
19/03/2026

الحمدللہ جامعہ تفہیم القرآن دھارووال کی فضاؤں میں ایک روح پرور منظر دیکھنے کو ملا، جب دو نوخیز حفاظ، حافظ محمد بن عبد الرحمن اور حافظ حسن بن قیصر، نے مشتاق پیٹرولیم دھارووال کی مسجد میں نمازِ تراویح کے دوران مکمل قرآنِ مجید سنا کر سعادت و افتخار کی ایک روشن مثال قائم کی۔ یہ لمحہ نہ صرف ان کے لیے بلکہ اس ادارے کے لیے بھی باعثِ مسرت و سربلندی تھا، جہاں قرآن کی خوشبو دلوں کو معطر کرتی ہے۔
اس بابرکت موقع پر ایک مختصر مگر پُراثر تقریب منعقد ہوئی، جس میں معصوم بچوں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور ان کی محنت کو سراہا گیا۔ سامعین نے جامعہ کے مہتمم، جناب افتخار مشتاق صاحب، کی شب و روز محنت اور ادارے کے انتظامات مستقل بنیادوں پر سنبھالنے پر دل کی گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اسی طرح جامعہ کے معلم، قاری محمد ارسلان یوسف صاحب کی بے لوث کاوشیں بھی داد و تحسین کی مستحق ٹھہریں، جنہوں نے قلیل مدت میں حفاظِ کرام کو اس اعلیٰ مقام تک پہنچایا کہ وہ گزشتہ تین سال سے مختلف مساجد میں نمازِ تراویح کی امامت کا فریضہ بخوبی سرانجام دے رہے ہیں۔ یہ دراصل علم، محنت اور اخلاص کا وہ حسین امتزاج ہے جو نسلوں کی تعمیر کرتا ہے۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لیے جناب عامر شہزاد سندھو ایڈووکیٹ کی جانب سے (عروہ مارکی، سدوکی) پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا، جس نے اس روحانی محفل کو مزید خوشگوار اور یادگار بنا دیا۔
Jamia Tafhem Ul Quran Dharowal
Dharowal,Gujrat,Pakistan

Address

Gujrat

Opening Hours

Monday 04:30 - 21:00
Tuesday 04:30 - 21:00
Wednesday 04:30 - 21:00
Thursday 04:30 - 17:00
Saturday 04:30 - 15:00
Sunday 04:30 - 21:00

Telephone

+923469224204

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Tafhem Ul Quran Dharowal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Jamia Tafhem Ul Quran Dharowal:

Shortcuts

Share