16/07/2026
محترم والدین!
فورسز اسکول سسٹم، گجرات کیمپس اپنے معزز والدین اور طلبہ کے لیے مفت طبی کیمپ (Free Medical Camp) کا انعقاد کر رہا ہے۔
📅 تاریخ: جمعرات، 23 جولائی 2026
📍 مقام: فورسز اسکول سسٹم، جی ٹی روڈ، شاہین چوک، گجرات
اس کیمپ میں آپ اور آپ کے بچوں کو درج ذیل سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی:
✅ مفت طبی معائنہ
✅ صحت سے متعلق مفید مشورے
✅ عمومی بیماریوں کی رہنمائی
اپنے اور اپنے بچوں کی صحت کا خیال رکھنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ آئیں، اس بہترین موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی صحت کو ترجیح دیں
12/07/2026
ڈائریکٹر فورسز اسکول سسٹم، *عدنان حفیظ* کی *چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) ایجوکیشن* گجرات، اختر علی خان سے ملاقات
ڈائریکٹر عدنان حفیظ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) ایجوکیشن گجرات اختر علی خان سے خوشگوار ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ضلع گجرات میں تعلیم کے فروغ، مؤثر انتظامی اقدامات اور تعلیمی شعبے میں نمایاں خدمات پر اختر علی خان کو دلی مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر CEO ایجوکیشن اختر علی خان نے ڈائریکٹر عدنان حفیظ کو فورسز اسکول سسٹم میں جدید اور مہارت پر مبنی (Skill-Based) تعلیمی نظام متعارف کروانے پر مبارکباد دی اور تعلیمی میدان میں ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے تعریفی کلمات کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران منیجنگ ڈائریکٹر فورسز اسکول سسٹم *احمد رضا بلوچ اور رکنِ اسکول مینجمنٹ ٹھیکیدار عثمان خالد* بھی ڈائریکٹر عدنان حفیظ کے ہمراہ موجود تھے۔
ملاقات کے اختتام پر ڈائریکٹر عدنان حفیظ نے CEO ایجوکیشن اختر علی خان کو فورسز اسکول سسٹم کے دورے کی دعوت دی، جسے انہوں نے خوش دلی سے قبول کرتے ہوئے جلد ادارے کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔