11/09/2025
اب تک کی سیلابی صورتحال میں پنجاب میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی دریا کا حفاظتی بند ٹوٹا ہے پہلے حکومت کی طرف سے خود حکمت عملی کے تحت قادر آباد ، چنیوٹ ، جھنگ خود شگاف کیے گئے یعنی ایک چوائس کے تحت اور ایک اندازہ کے تحت کہ کیا کم سے کم نقصان ہوسکتا ہے لیکن شجاع آباد کے اس مرکزی حفاظتی بند میں شگاف اس وقت پڑا ہے جب دریائے چناب میں پانی سطح بہت بلند ہے اور ایک اندازے کے مطابق شجاع آباد کے دریائی علاقہ سے کم سے کم چار لاکھ کیو سک کا ریلا گزر رہا ہے ۔
دریا کے اس شگاف کو پُر کرنے کی کوشش تھوڑی دیر ہی کامیاب رہ سکی اب دریا کا پانی شجاع آباد کے کن کن علاقوں کا رخ کر سکتا ہے اس میں اب کوئی پیش گوئی نہیں کی جاسکتی ۔ شجاع آباد شہر اور نواحی علاقے سب نسبتا نشیب میں ہیں یعنی دریا سے نیچے ہیں اس کیے تیزی سی بٹڑھتا یہ پانی ایک بڑی آبادی کو نقصان پہنچا سکتا ہے اگرچہ اس میں زرعی اراضی ، کھیت ، فصلیں بھی ہیں لیکن چھوٹے بڑے کئی گاؤں اور آبادیاں اس کی زد میں آسکتی ہیں ۔ انخلا کے اعلانات شروع کر دئیے گئے ہیں - جلال پور اور علی پور کے ساتھ ساتھ اس علاقہ میں یہ سیلاب خدانخواستہ تباہی اور نقصانات اندازے سے بھی زیادہ کر سکتا ہے ۔ اگر شگاف بڑھتا گیا تو دریا کے گزرنے والے اس ریلے کے پانی کا بڑا حصہ اس علاقہ کی طرف رُخ کر سکتا ہے جہاں سیلاب کا اب تک نہ خطرہ تھا اور نہ انتظام اور اس لیے تباہی کااندازہ بھی نہیں لگایا جا سکتا ۔ اللہ تعالیٰ سے رحم کی دعا مانگیں
Courtesy; Jamshed Rizwani sb.( Senior Journalist)
Copied:- Dr affan Qaiser Sb