28/02/2025
السلام علیکم! امید ہے کہ تمام احباب ایمان اور صحت کی بہترین حالت میں ہونگے۔
عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ صلی الله عليه وآله وسلم أَنَّهُ قَالَ : مَنْ بَنٰیِ ﷲِ مَسْجِدًا، صَغِيْرًا کَانَ أَوْ کَبِيْرًا : بَنَی اﷲُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ.
حضرت انس رضی اللہ عنہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جس نے اللہ تعالیٰ (کی رضا) کے لیے چھوٹی یا بڑی مسجد بنائی اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا۔
گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول میں مسجد کی از سر نو تعمیر جاری ہے۔ دیواریں تعمیر کی جاچکی ہیں۔ لینٹر کا کام باقی ہے جس کا تخمینہ کم وبیش چھ لا کھ 600,000 لگایا گیا ہے۔ جو احباب بھی اس کارخیر میں حصہ ڈالنا چاہتے ہوں وہ سر جاوید (نارو والی والے) سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ برائے رابطہ 03196862126
14/08/2023
اسلامیہ اسکول چھنی دیونہ کے تمام موجودہ و سابقہ طلباء و اساتذہ کو یوم آزادی مبارک ہو!!!
05/03/2022
عزیزانِ گرامی ! السلام علیکم ورحمتہ اللہْ
میرا تبادلہ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی اسکول چھنی دیونہ سے گورنمنٹ ایلیمینٹری اسکول سیدھڑی ہو چکا ہے۔لہذا میرے بناۓ ہوۓ اس پیج کو اب محترم عمر حبیب صاحب ESTآف چک مرتضی چلایا کریں گے۔
تمام احباب کے تعاون اور محبتوں کا شکریہ!
والسلام۔۔۔
سید حسنین لیاقتEST آف ٹبہ حامد شاہ
05/10/2021
کائنات کی عظیم ہستی ”استاد“ کو ہمارا سلام
11/09/2021
قائد ہے اعظم، اعظم ہی ہے قائد
جناح کا جہان میں بلند ہے اقبال
جل جل کے جوانی میں ، بڑھاپے میں بھی تھک کر
تھا کر دیا مسلم کو ہندوستان کے نہال
تھا نام بھی محمد،علی بھی اسم اس کا
کردار میں تھا یکتا،اور صاحبِ جمال
تھے ہندو بھی پرستار، مسلم بھی عاشق اسکے
کرتا تھا جن کی خاطر،وہ قلب و جاں بے حال
ہم گیت کیوں نہ گائیں سب اسکی عظمتوں کے
پڑے ہماری خاطر جس پر کئی وبال
اداس آج تجھ بن ہیں پیارے قائدِ اعظم
نہیں کوئی بھی لیڈر جو ہو تری مثال