Muhammad Hashim #
Ahmad Voice
education
06/06/2024
https://www.tiktok.com/t/ZTLT37d2w/
TikTok · Hafiz Tosif Ahmad Check out Hafiz Tosif Ahmad’s video.
کسی علاقے کا شخص اپنی جگتوں کی بدولت مشہور تھا۔۔ایک بار مرشد کے پاس بیٹھا کہنے لگا ۔۔
مُڑ سائیں ،تُساں مینوں حج تے گَھل دیو ،تےکیا ہی بات ہو۔۔
مرشد نے جواب دیا کہ
تُؤ اوتھاں جا کے وی ایہو کُجھ کریساں ۔(یعنی جُگتاں ہی مارے گا،کچھ عبادت وغیرہ نہیں کرے گا)۔
اس نے التجا کی ۔۔
مُرشد ،میں اوس تھاں ایسا کُجھ نہ کرساں ۔۔
مرشد نے کہا ۔۔۔ فیر لکھ کے دے۔۔
اس وقت اس شخص سے ایک کاغذ پر حلف نامہ پر سائن کروائے گئے ،کہ وہ وہاں صرف عبادت کرے گا،کوئی فالتو بات نہیں کرے گا،کسی کو جگت نہیں مارے گا،اپنے کام سے کام رکھے گا،اور حج کرکے واپس آجائے گا۔
اس نے باقی مریدوں کی موجودگی میں حلف نامے پر خوشی خوشی سائن کردیے۔
مرشد نے ایک مرید سے کہا کہ اسے اپنےساتھ حج پہ لے جاؤ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب حج ہوگیا۔۔۔سر منڈوانے کی باری آئی۔سر بھی منڈوا لیا۔۔
واپسی کی راہ لی۔۔۔
یہ اس زمانے کی بات ہے جب حج کا سفر خچروں پر طے کیا جاتا تھا۔۔
واپسی کے سفر پر اب اس کا سر مُنڈا ہوا،اور گدھے پر بیٹھا۔۔اللہ کریم سے راز و نیاز میں مصروف ہوگیا۔۔۔کہنے لگا۔۔۔
"۔ ساڈے علاقے وچ چور جے پھڑیا جاوے ،تے اوہدی ٹِنڈ کراکے،کھوتے تے بٹھاندے نہیں ۔۔۔۔۔۔مولا۔۔۔۔ ہُن ٹِنڈ وی ،کرا لئی اے، کھوتے تے وی بیٹھ گئے آں، جے ہُن وی جاں بخشی نہ ہوئی تے فیر گَل تے نہ بنی نا "۔۔۔۔۔۔
۔۔۔وہ گدھے پر بیٹھا اپنی دھن میں مست ،اللہ سے باتیں کرتا چلا جا رہا۔۔۔
دور بیٹھے ایک بزرگ ،نے پاس موجود شخص سے پوچھا کہ یہ کون ہے؟۔۔
بتایا۔۔یہ فلاں فلاں ۔۔۔جگتوں میں مشہور،۔۔۔ابھی اس کی بات مکمل نہ ہوئی تھی کہ اُن بزرگ نے اسے خاموش کروا دیا۔۔۔
کہنے لگے۔۔۔خاموش۔۔اسے بلانا مت۔۔وہ تو اس وقت وہاں ہے جہاں ہم بھی نہیں ۔۔میں دیکھ رہا ہوں ،وہ اللہ سے قریب ہے،وہ مانگ رہا ہے،اور اللہ اسے دے رہا ہے۔وہ ایسے انداز سے مانگ رہا ہےکہ اسی وقت پا رہا ہے۔۔۔!
اللہ کو آپ کی کب کون سی ادا بھا جائے،یہ آپ بھی نہیں جانتے،اس لیے اس سے مانگیں ،اپنی زبان،اپنے انداز میں۔۔وہ سب زبانیں سمجھتا ہے،سب انداز ،ادائیں جانتا ہے۔۔۔۔، ۔۔،ایک دوسرے کو مسلمان کافر کے سرٹیفکیٹ دینا بند کیجئے۔وہاں سکے نہیں، نیتیں چلتی ہیں،وہ بخشنے پر آئے تو ایک شکوے پر بھی بخش دے..
Shahadat Hazrat Muslim Bin Aqeel
Khizer Alaihi assalam
01/01/2023
bani israeel k do bhai bani israil k do bhai # two brothers of bani israeel man moral story isvideo me hm bat kren gay k kesay bani israil k do bhai machliyan pakrtay musli...
پلیز شیئر
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Gujrat