07/05/2026
🚨 مسجد اللہ کا گھر ہے… اسے نقصان پہنچانا انسانیت نہیں، سنگ دلی ہے! 🚨
رات کی تاریکی میں کسی نامعلوم شخص نے
جامعہ عربیہ احیاءالعلوم کٹھالہ چناب، گجرات
کی مسجد میں داخل ہو کر مسجد کی سیلنگ توڑ دی اور مسجد کے دیگر حصوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔
یہ صرف اینٹوں اور چھت کا نقصان نہیں، بلکہ اللہ کے گھر کی بے حرمتی ہے، جس پر ہر صاحبِ ایمان کا دل رنجیدہ ہے۔
📖 اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
"اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہے جو اللہ کی مسجدوں میں اس کا نام لینے سے روکے اور ان کی ویرانی کی کوشش کرے۔"
— سورۃ البقرہ: 114
واقعے کے فوراً بعد ون فائیو پر کال کر کے پولیس کو اطلاع دی گئی، جس پر پولیس موقع پر پہنچی، ساری صورتحال کا جائزہ لیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ہم اہلِ علاقہ، نمازیوں اور تمام مسلمانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ:
▪️ اس واقعے کی بھرپور مذمت کریں
▪️ مسجد کی بحالی میں تعاون کریں
▪️ اور ایسے عناصر کی نشاندہی میں مدد کریں تاکہ دوبارہ کوئی اللہ کے گھر کی بے حرمتی نہ کر سکے۔
🤲 اللہ تعالیٰ مسجد کی حفاظت فرمائے، اس نقصان کا بہتر بدل عطا فرمائے اور اس گھناؤنے عمل میں ملوث افراد کو ہدایت یا عبرتناک انجام نصیب فرمائے۔ آمین۔
مولانا محمد اصغر ملک(مہتمم جامعہ ہذا)
0300-6235500
#گجرات
11/10/2025
الحمدللہ ایک اور سعادت کا لمحہ
جامعہ عربیہ احیاء العلوم ، کٹھالہ چناب (گجرات) کے
طالبِ علم
حافظ عبدالرحمٰن بن چوہدری نصرت اللہ صاحب گورالہ
(بھتیجا: چوہدری نجیب اللہ وڑائچ و چوہدری عمران اللہ وڑائچ)
نے قرآنِ مجید کے مکمل حفظ کی سعادت حاصل کی ہے۔
یہ عظیم کامیابی نہ صرف حافظ عبدالرحمٰن اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے باعثِ سعادت ہے،
بلکہ جامعہ کی انتظامیہ اور معاونین کے لیے بھی
ایک صدقۂ جاریہ ہے،
جن کی محنت، تعاون اور اخلاص سے یہ نیک ثمرات حاصل ہو رہے ہیں۔
اللّٰہ تعالیٰ سب کو اس نیکی کا اجرِ عظیم عطا فرمائے،
اور قرآنِ کریم کو ہم سب کے لیے دنیا و آخرت میں نجات و برکت کا ذریعہ بنائے۔
🌿 اللّٰہ تعالیٰ *جامعہ عربیہ احیاء العلوم* کو دن دُگنی رات چُوگنی ترقی عطا فرمائے،
اس کے *اساتذہ، طلبہ اور معاونین* کے اخلاص کو قبول فرمائے،
اور اسے ہمیشہ دینِ متین کی خدمت کا مرکز بنائے۔
آمین یا رب العالمین
مہتمم جامعہ ہٰذا:
🌿 مولانا محمد اصغر ملک
0300-6235500
15/08/2025
الحمد للہ! ایک اور سعادت کا لمحہ
جامعہ عربیہ احیاء العلوم کٹھالہ چناب گجرات میں آج نمازِ جمعہ کے بعد ایک مختصر مگر روح پرور تقریب منعقد ہوئی،
جس میں دو طالب علموں نے اپنا حفظِ قرآن مکمل کرتے ہوئے آخری سبق سنایا۔
اس موقع پر مہتمم جامعہ ہذا مولانا محمد اصغر ملک صاحب نے آخری سبق سماعت کیا اور نہایت پُراثر مختصر گفتگو فرمائی۔
انہوں نے طلبہ کو قرآن کے حقوق ادا کرنے، عمل کرنے اور اس کے پیغام کو دنیا تک پہنچانے کی تلقین کی۔
🌸 دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان طلبہ کو قرآن کا سچا خادم بنائے اور اس کی روشنی سے ان کی زندگیوں کو منور فرمائے۔ آمین 🤲
14/07/2025
🍋 مینگو پارٹی – خوشیوں بھرا ایک خوبصورت دن 🍋
جامعہ عربیہ احیاء العلوم، کٹھالہ چناب (گجرات) کے ہونہار طلبہ کی جامعہ ہذا کی طرف سے دریائے چناب کے دلکش کنارے ایک یادگار مینگو پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جو خوشیوں، محبتوں اور مٹھاس سے بھرپور تھاس پُرخلوص تقریب کو مزید خاص بنانے کے لیے جامعہ ہذا کے مہتمم حضرت مولانا محمد اصغر ملک صاحب نے بھی خصوصی شرکت فرمائی۔ آپ کی موجودگی نے طلبہ کی خوشی کو دوچند کر دیا اور آپ کی نصیحت آموز باتوں نے اس تفریحی لمحے کو دینی رنگ سے مزین کر دیا۔
قدرتی مناظر، ٹھنڈی ہوائیں، میٹھے آم، اور طلبہ کا باہمی محبت و یگانگت سے بھرپور وقت – یہ لمحے جہاں دلوں کو شاد کرتے ہیں، وہیں محنت کے بعد تازگی اور فرحت کا ذریعہ بھی بنتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمارے ان طلبہ کو علم نافع، عمل صالح اور دین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے، اور ہمارے اساتذہ کی کاوشوں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ آمین 🌿📖
جامعہ عربیہ احیاء العلوم کٹھالہ چناب گجرات
0300 6235500
06/07/2025
🌙 محرم الحرام کی مناسبت سے خصوصی نشست 🌙
جامعہ عربیہ احیاء العلوم کٹھالہ چناب گجرات
محرم الحرام 1447ھ کی آمد پر جامعہ عربیہ احیاء العلوم میں ایک مختصر اور بابرکت نشست کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر
مہتمم جامعہ ہذا جناب مولانا محمد اصغر ملک صاحب،اساتذہ کرام اور طلباء نے محرم الحرام کی فضیلت، اسلامی تاریخ میں اس ماہ کی اہمیت، اور واقعہ کربلا کے ایمانی، اخلاقی اور تربیتی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
نشست میں شہداء کربلا کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے یہ پیغام دیا گیا کہ حق، صبر، تقویٰ اور استقامت ہی مسلمان کی اصل طاقت ہیں۔
💬 "محرم ہمیں یاد دلاتا ہے کہ حق کے لیے قربانی دینا ہی ایمان کی روح ہے۔"
اللہ تعالیٰ ہمیں ان عظیم ہستیوں کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
04/02/2025
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
02/05/2024
خطبہ جمعۃ المبارک
3 مئ 2024
بمقام:جامعہ عربیہ احياء العلوم کٹھالہ چناب گجرات
04/01/2024
مولانا محمد اصغر ملک
(مہتمم جامعہ عربیہ کٹھالہ چناب گجرات) کے والد محترم قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
29/12/2023
خطبہ جمعۃ المبارک
جامعہ عربیہ احیاء العلوم کٹھالہ چناب گجرات