Gujranwala گوجرانوالہ

Gujranwala  گوجرانوالہ all about Gujranwala Division District and Tehsil The division, headquartered at the city of Gujranwala, covers an area of 17,206 km2.
(668)

Gujranwala Division is an administrative division of Punjab Province, Pakistan and is considered the largest division of the Punjab province, taking into accounts its area and population. According to the 1981 census, the population was 7,522,352, and rose by almost four 4 million to 11,431,058 according to the 1998 census.[1]

At abolition it contained the following districts:[2]

Gujranwala District
Gujrat District
Hafizabad District
Mandi Bahauddin District
Narowal District
Sialkot District

27/09/2026

گوجرانوالہ: کشمیر کالونی تھیڑی سانسی میں سیوریج کا دیرینہ مسئلہ حل، وزیر اعلیٰ مریم نواز اور ایم پی اے حاجی محمد نواز چوہان کا دل سے شکریہ
​گوجرانوالہ () کشمیر کالونی تھیڑی سانسی کے علاقوں میں طویل عرصے سے درپیش سیوریج کا دیرینہ مسئلہ بالاخر حل ہو گیا ہے۔ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت علاقے میں نئی اور جدید سیوریج پائپ لائن ڈالنے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، جس پر علاقے کی ممتاز سماجی شخصیات ملک محمد عمران (آٹے والے) اور مدنی کھوکھر نے دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور حلقہ کے متحرک و فعال رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) حاجی محمد نواز چوہان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، کشمیر کالونی تھیڑی سانسی میں سیوریج لائن نہ ہونے اور پرانے نظام کی ابتر حالت کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات و پریشانی کا سامنا تھا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ترقیاتی ویژن اور عوامی مسائل کے فوری حل کی ہدایت پر، حلقہ کے ایم پی اے حاجی محمد نواز چوہان نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے اس اہم مسئلے کو پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام میں شامل کروایا اور نئی مین سیوریج پائپ لائن کی منظوری و کام کی باقاعدہ شروعات یقینی بنائی۔ اس موقع پر سماجی شخصیت ملک محمد عمران (آٹے والے) نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمارے علاقے کا یہ سیوریج کا مسئلہ سالہا سال سے معلق تھا، جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید دشواری اٹھانی پڑتی تھی۔ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے بے حد مشکور ہیں جن کے روشن اور عوامی ویژن کے مطابق پنجاب بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جا رہے ہیں۔ بالخصوص ہمارے حلقہ کے انتہائی متحرک اور عوامی درد رکھنے والے ایم پی اے حاجی محمد نواز چوہان کا خصوصی اور سپیشل شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے دن رات محنت کر کے ہمارے اس دیرینہ مسئلے کو حل کروایا۔ حاجی محمد نواز چوہان صاحب ہمیشہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے پیش پیش رہتے ہیں اور ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔علاقہ کے سماجی کارکن​مدنی کھوکھر اور اہل علاقہ نے بھی اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئی سیوریج پائپ لائن ڈالنے سے علاقے کی خوبصورتی اور صفائی ستھرائی کی صورتحال میں واضح بہتری آئے گی۔ انہوں نے قیادت کے اس اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی علاقے میں اسی جذبے سے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔

گوجرانوالہ ۔() کیپیٹل پریمیئر لیگ کے میگا ٹرائلز، سینکڑوں نوجوان اپنے کرکٹ ٹیلنٹ کا مظاہرہ کرنے کیلئے گوجرانوالہ پہنچ گئ...
27/09/2026

گوجرانوالہ ۔() کیپیٹل پریمیئر لیگ کے میگا ٹرائلز، سینکڑوں نوجوان اپنے کرکٹ ٹیلنٹ کا مظاہرہ کرنے کیلئے گوجرانوالہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق چار اکتوبر سے جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں شروع ہونے والی کیپیٹل پریمیئر لیگ میں نئے کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے سی پی ایل میگا ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔ قومی ہیرو حسن علی کی عطا کرکٹ اکیڈمی میں سی پی ایل کے کوچز نے پنجاب بھر سے آنے والے کھلاڑیوں کے ٹرائلز لئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی پی ایل کے چیف ایگزیکٹو آفتاب نیئر صدیقی، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر عطا الرحمن وڑائچ، ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عاطف جٹ نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔ سی پی ایل پاکستان کے گلی کوچوں میں بکھرے کرکٹ ٹیلنٹ مین سٹریم میں لاکر پاکستان کا نام روشن کرے گی۔ یاد رہے کہ کیپیٹل پریمیئر لیگ کے زیر اہتمام اس سے قبل راولپنڈی، پشاور، لاہور اور کراچی میں کرکٹ ٹرائلز کا انعقاد ہو چکا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر سایہ اس لیگ کا پہلا سیزن 4اکتوبر سے گوجرانوالہ میں شروع ہوگا جس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد اور اوورسیز پاکستانیز کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

25/09/2026

گوجرانوالہ () دیبے پور میں جان سے مارنے کی دھمکی ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج۔تتلے عالی کے علاقہ دیبے پور میں ریڑھی پر لفٹ لے کر کھیتوں میں جانے اور واپس نہ لانے کی رنجش پر خرم شہزاد عرف بھولا نے رانا نعمان اسلمکی حویلی میں داخل ہوکر اس کے ملازم سرور پر بلٹ مار کر تیس بور پسٹل پیشانی پر رکھ دیا جان سے مار دینے کی دھمکی دی جس پر پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

25/09/2026

گوجرانوالہ () تتلے عالی درزی کی دکان سے لاکھوں روپے کا سامان چوری ہوگیا۔نواحی علاقہ مجو چک میں محمد بلال کی درزی دکان سے نامعلوم ملزمان نے لاکھوں روپے مالیتی اوور لاک مشین،سلائی مشین، 2 استریں،2 قینچیاں، بوفر سیٹ 30 عدد سلے ان سلے سوٹ چوری کرلئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

25/09/2026

گوجرانوالہ () شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے، روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے باعث متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کے لیے گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔آٹا، چینی، دالیں، سبزیاں، گوشت، دودھ اور دیگر بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عام شہری کی قوتِ خرید کو متاثر کر رہی ہیں۔ ایک طرف آمدن محدود ہے جبکہ دوسری طرف بجلی، گیس، پٹرول اور دیگر ضروری اخراجات میں اضافے نے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے۔حکومت کو مہنگائی کے خاتمے کے لیے محض اعلانات کے بجائے مؤثر اور مستقل اقدامات کرنا ہوں گے۔ ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کے خلاف مؤثر کارروائی کے ساتھ ساتھ مارکیٹوں میں قیمتوں کی نگرانی کے نظام کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے۔ عوام پہلے ہی معاشی مشکلات کا شکار ہیں، اس لیے حکومت اور متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ عام آدمی کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے ایسی پالیسیاں بنائیں جن کے اثرات براہِ راست عوام تک پہنچیں۔ معاشی استحکام کے ساتھ ساتھ عوام کی قوتِ خرید میں اضافہ ہی ایک بہتر اور مستحکم معاشرے کی بنیاد بن سکتا ہے۔

گوجرانوالہ (.      )گوجرانوالہ بورڈ میں سیکنڈ ایئرمیں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی دی گفٹ کالج کھیالی کی طالب علم آسیہ صاد...
25/09/2026

گوجرانوالہ (. )گوجرانوالہ بورڈ میں سیکنڈ ایئرمیں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی دی گفٹ کالج کھیالی کی طالب علم آسیہ صادق کو دی گفٹ کالج کی طرف سے 5لاکھ کیش پرائز اور سرٹیفکیٹ سے نواز گیا اور کالج کی انتظامیہ سٹاف اور طالبات نے آسیہ صادق کا بھرپور استقبال کیا۔ دی گفٹ کالج میں شاندار تقریب کا انعقاد بھی کیا اس موقع پر مہمان خصوصی ثاقب عدیل مہر، مس شازیہ شاہد ڈائریکٹر دی گفٹ کالج اور محمد غضنفر مغل ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن گوجرانوالہ بھی موجود تھے ۔ثاقب عدیل نے کہا کہ بورڈ میں1124نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر آسیہ صادق اور پرنسپل شازیہ شاہد اور سٹاف کو مبارکباد پیش کی۔ میڈم شازیہ عرصہ 20سال تعلیمی میدان میں اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ دی گفٹ کالج کھیالی کیمپس تعلیمی اعتبار سے گوجرانوالہ کا بہترین ادارہ ہے ۔جس نے بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے کھیالی کا نام روشن کیا ہے۔ سیکنڈائیر کے شاندار رزلٹ کے علاوہ اس کالج کا بی ایس پروگرام کا رزلٹ بھی 100%رہا۔ مزید پرنسپل شازیہ شاہد نے کہا کہ ہمارا مقصدصرف تعلیم کا فروغ اور ترویج ہے۔ کوالٹی ایجوکیشن دینا ہماری اولین ترجیح ہے۔ کالج میں مستحق طباوطالبات کےساتھ خصوصی شفقت کی جاتی ہے ۔اہل علاقہ دی گفٹ کالج کی شاندار کامیابی پر پرنسپل اور سٹاف ممران کو خصوصی مبارک باد پیش کرتے ہیں

25/09/2026

گوجرانوالہ () سوہدرہ نواحی علاقہ سائیاں والا کا نوجون اغوا کاروں کے تشدد سے جاں بحق ہو گیا۔سائیاں والا کا نوجوان ارسلان کا اٹلی پہنچنے کا خواب ادھورا رہ گیا، اہلخانہ کے مطابق رندھیر موڑ کے رہائشی ایجنٹ نے مبینہ طور پر 50 لاکھ روپے کے عوض ارسلان کو اٹلی بھیجنے کا وعدہ کیا تھا جس نے بعد ازاں ارسلان کو لیبیا میں اغوا کاروں کے چنگل میں دے دیا۔اغوا کاروں کو مختلف اوقات میں 16 لاکھ روپے تاوان بھی ادا کیا لیکن وہ بازیاب نہ ہو سکا۔اس کی میت آبائی علاقہ پہنچ گئی ہے۔ایک ماں کا لختِ جگر، ایک باپ کا سہارا، بہتر مستقبل کی تلاش میں ہمیشہ کے لیے بچھڑ گیا۔

گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فار سلو لرنرز میں آرٹ، سائنس اور مصوری نمائش کا انعقاد،گوجرانوالہ(   )پنجاب انکلوسیو آرٹ اینڈ کری ایٹو...
22/09/2026

گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فار سلو لرنرز میں آرٹ، سائنس اور مصوری نمائش کا انعقاد،
گوجرانوالہ( )پنجاب انکلوسیو آرٹ اینڈ کری ایٹویٹی فیسٹیول 2026،کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کے ہمراہ ایم سی سی سنٹر گوجرانوالہ میں گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام منعقدہ پنجاب انکلوسیو آرٹ اینڈ کری ایٹویٹی فیسٹیول 2026 میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی،کمشنر محمد علی اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے خصوصی بچوں کی جانب سے تیار کردہ فن پاروں، آرٹ ورک اور مختلف دستکاریوں کا معائنہ کیا اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا، کمشنر محمد علی اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ خصوصی بچے معاشرے کا قیمتی حصہ ہیں، انہیں محبت، حوصلہ افزائی، رہنمائی اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے سازگار مواقع فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے خصوصی بچوں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عزم، محنت اور حوصلے کے ساتھ کوئی رکاوٹ ان کی صلاحیتوں کے اظہار میں حائل نہیں ہو سکتی،خصوصی بچے کسی سے کم نہیں انہیں مواقع دیں، ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کریں۔گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فار سلو لرنرز حافظ آباد میں ہیڈ مسٹریس حمیرا فیض کی زیرِ نگرانی آرٹ، سائنس اور مصوری نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں خصوصی سلولرنرز طلباء نے اپنے ہاتھوں سے تیار کردہ فن پاروں کے ذریعے قومی، ثقافتی، افواجِ پاکستان اور نامور قومی شخصیات کی خدمات کو بڑی خوبصورتی سے اجاگر کیا،نمائش میں خصوصی سلولرنرز بچوں نے اپنی صلاحیتوں اور ہنر کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف فن پارے، ماڈلز اور تخلیقی کام پیش کیے، بچوں کی محنت، تخلیقی صلاحیتوں، اعتماد اور حوصلے نے حاضرین کو بے حد متاثر کیا، محترمہ حمیرا فیض کی قیادت میں سینئر ایجوکیٹر شگفتہ، سائیکالوجسٹ علیشاہ مجاہد، مدیحہ چیمہ، ڈاکٹر رانا رضوان منور، انعام الحق، سہیل بشیر اور ایڈمن کامل دین پر مشتمل کمیٹی نے اس نمائش کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا،تمام اساتذہ اور ٹیم ممبران نے دن رات ایک کرکے خصوصی بچوں کی رہنمائی، تربیت اور حوصلہ افزائی کی اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے خوبصورت فن پارے اور ماڈلز تیار کروائے، یہ شاندار کاوش پوری ٹیم کی محنت، لگن، جذبے اور خصوصی بچوں سے محبت کا عملی ثبوت ہے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق، ڈی او اسپیشل ایجوکیشن زبیر انجم، پولیس افسران، اساتذہ، والدین اور معزز مہمانوں نے خصوصی بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی صلاحیتوں و کاوشوں کو سراہا،یہ خوبصورت نمائش اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ خصوصی بچے بھی بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں،مناسب مواقع، بہترین تربیت اور حوصلہ افزائی ملنے پر یہ بچے معاشرے اور ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں، طلبہ نے صوفیانہ کلام، وطن اور افواجِ پاکستان پر شاندار ٹیبلو ز اور جسمانی و ذہنی مضبوطی اور صحت کے فروغ کے لیے یوگا پرفارمنس پیش کی، ڈی او اسپیشل ایجوکیشن زبیر انجم نے کہا یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، یہ کسی محرومی کا شکار نہیں بلکہ بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں،گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فار سلو لرنرز حافظ آباد کی طالبہ سحر فاطمہ کمشنر، ڈی سی اور دیگر معزز مہمانوں کو اپنی پینٹنگ اور تخلیقی کام کے حوالے سے پُراعتماد انداز میں بریفنگ دیتے ہوئے، اس موقع پر ایجوکیٹر انعام الحق اور سائیکالوجسٹ علیشاہ مجاہد, ایجوکیٹر سہیل بشیر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، کمشنر، ڈی سی اور ڈی او اسپیشل ایجوکیشن زبیر انجم نے طالبہ کو اپریشیٹ کیا، اس کی صلاحیتوں کو سراہا اور بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

22/09/2026

گوجرانوالہ () سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ پیغام پاکستان کا مقصد امن و محبت اور اعتدال کو فروغ دینا ہے،نفرت تفریق ڈالنے والوں کو اسلام میں گنجائش نہیں ہے،اسلام امن و سلامتی اور دلوں کو جوڑنے کا پیغام دیتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیغام پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،پیر محمد خالد حسن مجددی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،حافظ محمد رفیق قادری،حافظ فیاض الحسن صدیقی،حافظ عدیل عارف،مولانا ضیاء المرتضٰی چشتی،مفتی محمد شعبان قادری،ڈاکٹر مفتی محمد ابوبکر صدیق رضوی،ڈاکٹر محمد احمد نورانی اور دیگر نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ پائیدار امن باہمی احترام،انصاف،برداشت اور عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ سے وابستہ ہے،پاکستان کو اتحاد،استحکام اور باہمی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے،عوام قیام امن کیلئے اپنی فوج اور ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،نفرت تعصب اور تفرقہ انگیز نعرے باہمی ہم آہنگی کیلئے زہر قاتل ہیں۔

گوجرانوالہ () آلودگی پھیلانے والی بھٹیوں فیکٹریوں کے بعد باربی کیو شاپس  ریسٹورنٹس EPA کے ریڈار پرکاروبار ضرور کریں لیکن...
22/09/2026

گوجرانوالہ () آلودگی پھیلانے والی بھٹیوں فیکٹریوں کے بعد باربی کیو شاپس ریسٹورنٹس EPA کے ریڈار پر
کاروبار ضرور کریں لیکن فضاء آلودہ کرنے کی اجازت ہر گز نہ ہے ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئر محمد عمران میئو
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں فضائی آلودگی کے خلاف جاری آپریشن میں محکمہ ماحولیات گوجرانوالہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئر محمد عمران میئو کی نگرانی میں EPA کی ٹیموں نے فیکٹریوں بھٹیوں کے بعد تکہ بوٹی کباب ونگز ملائی بوٹی بنانے والی بار بی کیو شاپس اور ریسٹورنٹ پیزا شاپس کے خلاف نوٹسز کے بعد سکشن ھڈ نا لگانے والوں کو سیل و جرمانے کرنے کی کارروائیاں شروع ہو چکی ہیں جن میں ماڈل ٹاؤن میں واقع ریاض فیملی ریسٹورنٹ کو 10000 روپے جرمانہ میاں جی تکہ شاپ کو 5000 ہزار پاکستان باربی کیو 10000 ہزار کراچی بار بی کیو 10000 ہزار جبکہ زیڈ کے بروسٹر کو 40000 ہزار روپے جرمانہ کرتے ہوئے پیزا کنگ ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا گیا

Address

G. T Road
Gujranwala
52250

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gujranwala گوجرانوالہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share