Decent MODEL Science School

Decent MODEL Science School

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Decent MODEL Science School, Elementary School, Main Road XBLOCK People's Colony, Gujranwala.

22/06/2017

Imagination is more important than knowledge.�-Albert Einstein�

22/06/2017

ذاتی_تجزیہ�مٙیں نے اکثر اساتذہ کو یہ گلہ کرتے سنا ہے کہ ہمارے دور میں طالب علم اساتذہ کی بہت عزت کیا کرتے تھے ، جب کے آج کل استاد کی عزت معدوم ہوتی جا رہی ہے �جب کہ حقیت سے اس کا دُور دُور تک کوئی واسطہ نہیں�جو بندا اس وقت ٹیچرز گروپ کا حصہ ہے یا اچھی سوچ کا مالک ہے وہ یقینا اپنے وقت میں لائق طالب علم رہا ہوگا ، اسی وجہ سے اس مقام پہ پہنچا �اچھے بُرے طالب علم ہر دور میں ہوتے ہیں�اگر یہاں موجود سب اساتذہ اپنے دٙور کو یاد کریں تو ہر کلاس میں کچھ طالب علم ایسے ضرور پاے جاتے تھے جو ٹیچرز کو غلط القابات سے پکارا کرتے تھے ، ان سے بد تمیزی کیا کرتے تھے�آپ یا میں چونکہ زہین طالب علم تھے ، اس لیے کچھ مودب بھی تھے �آج بھی بالکل ایسا ہی ہے�50 بچوں کی کلاس میں زیادہ سے زیادہ 4،5 طلبا ایسے ہوتے ہیں جو بہت بد تمیز ہوتے ہیں �اچھے طالب علم اب بھی موجود ہوں �مسلہ تب بنتا ہے جب ہم تمام طلبا کا صرف اپنی ذات سے موازنہ کرتے ہیں کہ بھئی ہم تو بہت فرماں بردار ہوا کرتے تھے ، آج کے بچے ذرا عزت نہیں کرتے اساتذہ کی �جو سراسر غلط ہے�میں نے 2005 میں میٹرک کیا تھا ، اب یقینی بات ہے کہ میٹرک سے پہلے کی تعلیم مٙیں نے 2005 سے پہلے حاصل کی �میں نے اپنے زمانہ طالب علمی میں بہت سے طلبا کو دیکھا اساتذہ کے غلط نام رکھتے ہوے ، اُن سے بدتمیزی کرتے ہوے ، جب کہ میں انتہائی مودب طالب علم واقع ہوا تھا�اب مجھے پڑھاتے ہوے 5 سال سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا ہے ، ہر سال کلاس میں کوئی نہ کوئی بدتمیز طالب علم لازمی ہوتا ہے ، 90% کیسز مِیں ،مٙیں اُن سے دوستی کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہوں ، اس لیے وہ پڑھیں چاہے نہ پڑھیں ، بد تمیزی نہیں کرتے ،( کم از کم منہ پہ کچھ نہیں کہتے )�باقی تمام ذہین طلبا پڑھتے بھی ہیں ، عزت بھی کرتے ہیں �استاد کی عزت کسی دور میں کم نہیں ہو سکتی �ہاں جب 100 بچے ہمارا احترام کرتے ہیں اور ایک بچہ ہمارے ساتھ بد تمیزی کرتا ہے تو ہم سمجھتے ہیں آج کی جنریشن اپنے اساتذہ کی بالکل عزت نہیں کرتی�

22/06/2017

Aftab Haider Jafri > ‎Government Teachers & Schools (TMS)�اَلسَّــلاَمُ عَلَيكُــم وَرَحمَــةُ اللهِ وَبَـرَكـَاتــهُ�22 جون 2017ء ، جمعرات�‏26 رمضان المبارك 1438ھ�07 ہاڑ 2074 ب�22 جون کے اہم واقعات�● 1555ء ہمايو ں نے سکندر سوری کو شکست دے کر اپنے بیٹے اکبر کو جانشین مقرر کیا۔�● 1633ء رومی عدالت نے فلکیات دان گلیلو سے نظام شمسی کے حوالے سے انکے نظریات کو ختم کرنے کا حکم دیا اور قصوں کے مطابق انھوں نے سرگوشی میں یہ بات کہی" یہ تو اب بھی گھوم رہی ہے"۔�● 1702ء پرانی اور نئی دو حریف ایسٹ انڈیا کمپنیوں کا یونائٹیڈ کمپنی آف مرچنٹس ٹریڈنگ ٹو دی ایسٹ انڈیز کے طور پر میں انضمام ہوا۔ �● 1772ء برطانیہ میں غلامی کی روایت ختم ہوئی۔�● 1870ء امریکی کانگریس نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے محکمہ انصاف قائم کیا۔�● 1898ء امریکی بحری فوج کیوبا کے ساحل پر پہنچی۔�● 1906ء سویڈن نے قومی پرچم اپنایا۔�● 1918ء ہندستان کے پہلے طیارہ پائلٹ راجندر موہن سین گپتا لندن کے نزدیک جرمن طیاروں کے ساتھ جنگ میں مارے گئے۔�● 1939ء سبھاش چندر بوس نے انڈین کانگریس سے الگ ہو کر فارورڈ بلاک قائم کیا۔�● 1940ء نازی جرمنی کے ہاتھوں فرانس کی شکست ہوئی۔�● 1941ء لتھوانیا میں جون بغاوت شروع ہوئی۔�● 1941ء دوسری عالمی جنگ کے دوران جرمنی نے سوویت یونین پر حملہ کیا۔�● 1944ء امریکہ میں ریٹائرڈ فوجیوں کی مدد کے لئے قانون بنایا گیا۔�● 1948ء برطانیہ کے شاہ نے ’ایمپیریر آف انڈیا‘ کا عہدہ چھوڑ دیا۔�● 1957ء اس وقت کے سوویت روس نے پہلی بار آر 12 میزائل کا تجربہ کیا۔�● 1970ء امریکہ کے 37 ویں صدر نکسن نے 18 سال کی عمر میں الیکشن سے متعلق 26 ویں ترمیم پر دستخط کئے۔�● 1973ء سخوئی لیب ۔2 کے خلا باز زمین پر اترے۔�● 1976ء کناڈا نے سزائے موت کے قانون کو ختم کیا۔�● 1978ء پلوٹو کا ایک ذیلی سیارہ امریکن سیارہ شناس جیمس ڈبلو کرسٹی نے دریافت کیا، جس کانام Charon ہوا۔�● 1981ء ایران کے صدر بن سود کو تخت سے ہٹایا گیا۔�● 1984ء شمالی اٹلانٹک معاہدہ تنظیم (ناٹو) کے جنرل سکریٹری جوزف لنس نے اپنے عہدے سے استعفی دیا۔�● 2002ء شمال مغربی ایران میں زلزلہ سے 261 افراد ہلاک، بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے۔�● 2009ء واشنگٹن میں دو میٹرو ٹرین کی ٹکر میں نو افراد کی موت اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔�● 2009ء فلمی (نگیٹو) فوٹو گرافی کی دنیا پر 74 برس راج کرنے والی کمپنی ایسٹرن کوڈک کمپنی Eastman Kodak Company نے اپنی مصنوعات بند کرنے کا اعلان کیا، جس کی وجہ سے ڈیجیٹل تصاویر کی ٹکنالوجی عام ہوئی۔�● 2012ء ایک ترکی لڑاکا طیارہ مک ڈونل ڈوگلس ایف 44 فینٹم کو شامی ایئر فورس کی طرف سے مار گرایا گیا جس کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات کشیدہ ہو گئے۔�● 2012ء راجہ پرویز اشرف پاکستان کے 17 ویں وزیر اعظم مقرر ہوئے۔�● 2012ء پیراگوئے کے صدر فرنانڈو لگو پر مواخذے چلا کر عہدے سے ہٹا دیا گیا اور فریڈریکو فرانکو نئے صدر بنے۔�● 2015ء افغانستان کی قومی اسمبلی کی عمارت میں خود کش حملہ، تمام حملہ آور مارے گئے، 18 زخمی ہو گئے۔�ولادت�● 1932ء بھارتی فلم اداکار امریش پوری�وفات�● 2012ء عبید اللہ بیگ (اردو مصنف) کراچی میں انتقال کر گئے۔�

22/06/2017

�یا اللہ امت کی مدد فرما آمیین۔۔�اس رمضان کے صدقے مولا اپنا کرم فرما آمیین۔�

22/06/2017

�🕓 محمد کے حروف4 ہیں�🕓 رسول کے حروف 4 ہیں�🕓 کتاب کے حروف 4 ہیں�🕓 قرآن کے حروف 4 ہیں�🕓 مسجد کے حروف 4 ہیں�🕓 کلمہ کے حروف 4 ہیں�🕓 نماز کے حروف 4 ہیں�🕓 روزہ کے حروف 4 ہیں�🕓 زکوٰۃ کے حروف 4 ہیں�🕓 سورج کے حروف 4 ہیں�🕓 چاند کے حروف 4 ہیں�🕓 جہاد کے حروف 4 ہیں�🕓 زمین کے حروف 4 ہیں�🕓 نکاح کے حروف 4 ہیں�🕓 طلاق کے حروف 4 ہیں�🕓 دنیا کے حروف 4 ہیں�🕓 آخرت کے حروف 4 ہیں�🕓 سوال کے حروف 4 ہیں�🕓 جواب کے حروف 4 ہیں�🕓 ثواب کے حروف 4 ہیں�🕓 عذاب کے حروف 4 ہیں�🕓 بہشت کے حروف 4 ہیں (جنَّت)�🕓 دوزخ کے حروف 4 ہیں (جہنم)�🕓 حضور اکرم کے دوست 4 ہیں�🕓 بڑے فرشتے 4 ہیں�🕓 آسمانی کتابیں 4 ہیں�🕓 خلفائے راشدین 4 ہیں�🕓 مشہور صوفی سلاسل 4 ہیں۔�🕓 اِمام مجتھدِ مطلق 4 ہیں

22/06/2017

�ایک پاکستانی اور ایک ہندوستانی ٹرین میں ساتھ ساتھ بیٹھے تھے، سامنے والی سیٹ پر دو لڑکیاں بیٹھی تھیں ایک بہت خوبصورت اور ایک بس ایویں سی ہی۔�ٹرین ایک سرنگ سے گزری تو گھپ اندھیرا ہو گیا، جب روشنی آئی تو صورت حال یوں تھی کہ جناب ہندوستانی کا گال لال ہے اور حیرت کا نشان بنے ہیں۔�ایویں سی لڑکی کی سوچ: "ضرور اس نے خوبصورت لڑکی کے چھیڑنے کی کوشش کی ہوگی اور اس نے تھپڑ مارا ہو گا"�خوبصورت لڑکی کی سوچ:"ضرور اس نے مجھے چھیڑنے کی کوشش کی ہو گی لیکن غلطی سے دوسری لڑکی طرف پہنچ گیا ہو گا اور اس نے تھپڑ مارا ہو گا"�ہندو کی سوچ: " ضرور اس پاکستانی نے اس خوبصورت لڑکی کو چھیڑنے کی کوشش کی ہو گی مگر اس نے سمجھا ہو گا کہ میں چھیڑ رہا ہوں"�پاکستانی کی سوچ:" اب ایک اور سرنگ آئے تو اس سالے کے ایک اور کس کے تھپڑ ماروں گا۔�

Photos 22/06/2017
15/03/2016

DECENT'S LIBRARY

Photos 15/02/2016

ہمیں اللہ نے مہلت دی ہے تو ہمیں چاہیے کہ اپنے اللہ کی اتنی عبادت کریں کہ بعد میں کوئی پچھتاوا نہ ہو...

Want your school to be the top-listed School/college in Gujranwala?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Main Road XBLOCK People's Colony
Gujranwala
25052