27/09/2026
لاہور کے پیدا کردہ اور کوتھم COTHM کے سنوارے گئے ٹیلنٹ محد محبوب المعروف لاہور ایکسپریس کی صلاحیت کی بات کیا کروں کہ نا امیدی اور بدبو پھیلانے والی خبروں کے درمیان اچھی اور مٹبت خبریں دفن ہو جاتی ہیں . جہاں شنگھائی ورلڈ سکلز میں شرکت کرنےُوالے مقابلہ کار اپنے ملک کاُچیمپئن بننے کے بعد چار چار ممالک کےُ ماہرین سے تربیت حاصل کرتے ہیں اور کئی کئی انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت کرتے ہیں وہاں محد محبوب صرف اور صرف کوتھم کی تربیت پر انحصار کر رہا ہے جو اس ملک کا پرائیویٹ سیکٹر کا ایک قابلُ فخر ادارہ ہے اور جس کے تربیت شافتہ لاکھوں مرد وُ خواتین سیاحت اور ہوٹل انڈسٹری میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ہاں نیووٹیک National Vocational and Technical Training Commission (NAVTTC) نے اپنے پارٹنرز GIZ اور ایکسپرٹ کی مدد سے اس کو چندُہفتوں تک ہنگامی تربیت کا اہتمام ضرور کیا ہے جو بہتُ ناکافی ہے ۔ اس کی چابکدستی اور اعتماد کا یہ عالم ہے کہ اس نےُاپنے تمام موڈیولز یعنی ٹاسک دیے گئے وقت سے بہت پہلے مکمل کئےُ ہیں